مردان: رستم کے علاقے میں گھر میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مردان میں رستم کے علاقے پہاڑی کے مقام پر کچے مکان میں آگ لگنے سے بچوں خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو اہلکار کا کہنا ہے کہ پہاڑ پر گھر ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں لیکن متاثرہ افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو آنے سے قبل مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے، بعدازاں پولیس سمیت ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی مکمل کی، ابتدائی معلومات کے مطابق متاثرہ گھر مریدوں کی رہائش گاہ تھی۔