Tag: گھر میں صندوق

  • خیرپور:3 بچوں کی صندوق میں موت، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

    خیرپور:3 بچوں کی صندوق میں موت، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

    خیرپور : گھر میں صندوق میں تین بچوں کی ہلاکت کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تینوں بچوں کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے اور بچوں کے منہ سے خون بھی نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور کے گھر میں صندوق میں تین بچوں کی ہلاکت کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچے دم گھٹنے کے باعث جان سے گئے۔

    ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ تینوں بچوں کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں اور دم گھٹنے سے بچوں کے منہ سے خون بھی نکلا۔

    پولیس کے مطابق تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، تفتیش جاری ہے۔

    یاد رہے 3 روز قبل ق خیرپور میں لاپتہ ہونے والے 3 بچوں کی لاشیں گھر میں موجود صندوق سے ملی تھیں، پولیس نے بتایا تھا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو بہن بھائی اور ایک کزن شامل ہیں، ورثا کے مطابق بچے کھیلنے کے دوران صندوق میں بند ہوگئے تھے۔

  • گھر میں  صندوق سے 2 بچوں کی تشدد زدہ لاشیں  برآمد

    گھر میں صندوق سے 2 بچوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

    جیکب آباد : گھر میں صندوق سے بچوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس نے لاشیں سول اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گھرنامعلوم قاتلوں نے محنت کش ماں باپ سے کمسن بچے چھین لئے، اےڈی سی کالونی میں گھر سے صندوق میں بند 2 کم سن بھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

    پولیس نے بتایا  دونوں بچوں کی لاشوں پر تشدد کے نشانات موجودہیں اور جاں بحق بچوں کی عمریں 7 اور 8 سال ہیں۔

    اہل محلہ کےمطابق بچوں کا باپ محنت مزدوری کرتا ہے اور ماں گھروں میں جھاڑو پونچھا کرتی ہے، والدین مزدوری پر گئے ہوئے تھے، گھرواپس آئے تو بچے موجود نہیں تھے۔

    کئی گھنٹے تلاش کے بعد صندوق کھولا، جس میں سے آٹھ سال کے شبیر اور سات سال کے اویس کی لاشیں موجود تھیں۔

    پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم سول اسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی، والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹوں کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔