Tag: گھر میں فائرنگ

  • گھر میں فائرنگ ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل

    گھر میں فائرنگ ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل

    صحبت پور : گھر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کردیا اور گھر کو آگ لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے نصیر آباد ڈویژن کے ضلع صحبت پور میں پولیس تھانہ آر ڈی 238کے گوٹھ دوران کھوسہ میں نامعلوم افراد نے علی حسن شیخ کے گھر پر فائرنگ کر دی۔

    فائرنگ سے عورتوں بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7افراد جانبحق ہوگئے۔

    نامعلوم افراد نے فائرنگ کے بعد جھونپڑی نما گھر کو آگ لگا دی، جس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں جھلس گئیں۔

    پولیس موقع پر پہنچ کرلاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے نامعلوم مسلح افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع کے باعث پیش آیا۔

  • ملاکنڈ: گھر میں فائرنگ سے 3 خاتون سمیت 9 افراد قتل

    ملاکنڈ: گھر میں فائرنگ سے 3 خاتون سمیت 9 افراد قتل

    ملاکنڈ: تحصیل بٹ خیلہ میں نامعلوم افراد کی گھر میں فائرنگ سے 9  افراد قتل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بٹ خیلہ کے علاقے بگردرہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ سے 3 خاتون اور 6 مرد کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی فوری طور پر وجہ معلوم نہیں  ہوسکی ہے، لاشیں بٹ خیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تحقیقات جاری ہے۔