Tag: گھر میں مردہ

  • ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی گھر سے لاشیں برآمد

    ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی گھر سے لاشیں برآمد

    بھارت کی ریاست کرناٹک کے میسورو شہر کے ایک فلیٹ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد مردہ پائے گئے۔ یہ واقعہ وشویشوریاہ نگر میں پیش آیا۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت چیتن (45)، ان کی اہلیہ روپالی (43)، ان کے بیٹے کوشل (15) اور چیتن کی والدہ پریامودا (62) کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق چیتن پھانسی لے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، جبکہ شبہ ہے کہ اس نے خودکشی کرنے سے پہلے اپنی والدہ، بیوی اور بیٹے کو زہر دے دیا تھا، پولیس کمشنر سیما لاتکر، ڈی سی پی جانوی اور ودیارنیہ پورم کے انسپکٹر موہت جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہے ہیں۔

    پویس کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ چیتن نے پہلے اپنے گھر والوں کو زہر دیا اور پھر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا، تاہم، واقعے کی اصل وجہ ابھی واضح نہیں ہے، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کی ریاست اترپردیش کے میرٹھ کے لِسادری گیٹ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ایک مسلم خاندان کے 5 افراد کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ مرنے والوں میں شوہر بیوی اور تین کمسن بچیاں شامل تھیں۔

    یہ افسوسناک واقعہ سہیل گارڈن میں پیش آیا جہاں قتل کے بعد نعشیں بوریوں میں باندھ کر کے بستر کے اندر چھپادی گئی تھیں۔

    رپورٹس کے مطابق قتل کی اس اندوہناک واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، مقتولین میں شوہر معین، بیوی اسماء، اور ان کی تین بیٹیاں، اقصیٰ (8)، عزیزہ (4) اور ادیبہ (1) شامل تھیں۔

    مقتول معین مستری کا کام کرتا تھا۔ اس واردات کا علم اس وقت ہوا جب معین کا بھائی سلیم، اپنی بیوی کے ساتھ پہنچا، دروازہ اندر سے بند تھا، دروازہ توڑا گیا تو لاشیں برآمد ہوئیں۔

    پولیس کے مطابق قتل میں پتھر کاٹنے والی مشین کو استعمال کیا گیا ہے، مرنے والوں کے سروں پر گہری چوٹوں کے نشانات موجود ہیں، قتل کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہیں۔

    نئی دہلی صبح سویرے زلزلے سے لرز اُٹھا

    پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں اور محلے کے دیگر افراد سے بھی پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے، پڑوسیوں کے مطابق، کسی نے بھی متاثرہ خاندان کو نہ گھر سے باہر جاتے ہوئے دیکھا اور نہ ہی گھر کے اندر کسی کو داخل ہوتے ہوئے دیکھا۔

  • معروف امریکی فیشن ڈیزائنر کیٹ اسپیڈ گھر میں مردہ پائی گئیں

    معروف امریکی فیشن ڈیزائنر کیٹ اسپیڈ گھر میں مردہ پائی گئیں

    نیویارک : معروف امریکی فیشن ڈیزائنر کیٹ اسپیڈ گھر میں مردہ پائی گئیں، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کیٹ نے خودکشی کی ہے۔

    برطانوی ٹی وی کے مطابق فیشن ڈیزائنر اور تاجر خاتون نے نیویارک کے علاقے مین ہٹن کی رہائش گاہ پر کپڑے کا پھندہ بنایا اور لٹک گئیں، نیویارک پولیس نے کیٹ کی موت کو خودکشی قرار دیا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

    پورٹس کے مطابق کیٹ اسپیڈ صبح 10 بج کر 20 منٹ پر واشنگٹن میں موجود اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ گھر کے ملازموں کے مطابق انہوں نے پھندا لگا کر اپنی جان لے لی۔

    امریکہ کے فیشن ڈیزائنر کانسل کا کہنا ہے کیٹ اسپیڈ کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے، ان میں ایک خو بی تھی ، جس کا بے حد اثر نہ صرف امریکی فیشن تھا بلکہ  اس تصور پر بھی تھا کس طرح دنیا امریکی اشیا  دیکھتی ہے۔

    اسپیڈ نے ڈیزائنر  سب سے پہلے صحافی  بشمول میڈمویسیل میگزین  میں ایڈیٹر کے طور پر کام کرتی تھی پھر  1993 میں اپنے شوہر اینڈی اور  بیرونی سرمایہ کاروں کی مدد سے  اپنے فیشن لیبل کا آغاز کیا۔

    خیال رہے کہ 55 سالہ فیشن ڈیزائنر کیٹ اسپیڈ کی 1990 میں اپنے ہینڈ بیگز کی کلیکشن شاندار مقبولیت کی وجہ بنی، امریکا میں  ان کی کمپنی ’کیٹ اسپیڈ نیویارک‘ کی قریب 140 آؤٹ لیٹس  جبکہ دنیا بھر میں 150 آؤٹ لیٹس  موجود ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں