Tag: گھر میں چوری

  • کراچی : رنگساز گھر میں  رنگ کرتے کرتے لاکھوں مالیت کا سونا اور غیرملکی کرنسی لے اُڑے

    کراچی : رنگساز گھر میں رنگ کرتے کرتے لاکھوں مالیت کا سونا اور غیرملکی کرنسی لے اُڑے

    کراچی : خیابان محافظ میں رنگساز مبینہ طور پر گھر میں رنگ کرتے کرتے لاکھوں مالیت کا سونااور غیرملکی کرنسی لے اُڑے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے خیابان محافظ میں رنگساز مبینہ طور پر رنگ کرتے کرتے قیمتی مال پر بھی ہاتھ صاف کرگئے۔

    گھر میں رنگ کرنے والے مزدوروں نے مبینہ طور پر چوری کی، متاثرہ شہری نے پولیس کو درخواست دے دی۔

    شہری نے بتایا کہ پینٹ کمپنی کے ملازمین نے 8 لاکھ کے قریب اماراتی درہم اور لاکھوں مالیت کا سونا چوری کیا ہے۔

    شہری نے درخواست میں کہا کہ اپنے گھر پر رنگساز کمپنی سے کام کروا رہا تھا کہ کام کے بعد معلوم ہوا کمرے میں پیسے اور سونا چوری ہوا ہے۔

    شہری کا کہنا تھا کہ میرے والٹ سے 10 ہزار اماراتی درہم چوری کیے گئے جبکہ باکس سے سونے کی 3 چوڑیاں اور کانوں کی بالیاں چوری ہوئی۔

    متاثرہ شہری نے شبہ ظاہر کیا کہ چوری اس وقت ہوئی جب میرے کمرے میں کام چل رہا تھا، چوری میں ایک یا ایک سے زائد رنگساز ملوث ہونے سکتے ہیں۔

    شہری کا کہنا تھا کہ میرا پرس تحویل میں لے کرانگلیوں کے نشانات اٹھائے جائیں، جیولری باکس اور دیگر جگہوں سے بھی شواہد اکٹھے کیے جائیں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ رنگساز ٹیم سے چوری کے بارے میں تحقیقات کی جائیں اور برائے مہربانی میرا چوری شدہ سامان برآمد کروایا جائے۔

  • کراچی میں چور اور ڈکیت گھروں میں گھس کر لوگوں کو مارنے لگے

    کراچی میں چور اور ڈکیت گھروں میں گھس کر لوگوں کو مارنے لگے

    کراچی : شہر قائد میں ڈکیتوں نے گھر میں چوری کی واردات کے دوران مزاحمت پر نواجوان کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتیوں اوراسٹریٹ کرائم کاسلسلہ نہ رک سکا، شہر میں چوراور ڈکیت گھروں میں گھس کرلوگوں کو مارنے لگے۔

    کراچی کے علاقے میں ماڑی پورتھانے کے قریب ڈکیتوں نے گھر میں چوری کی واردات کی ، اس دوران ڈکیتی مزاحمت پر گھرمیں موجود جاوید نامی نواجوان جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ علاقے کی لائٹ گئی ہوئی تھی، واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، لوڈشیڈنگ کے دوران 4 ملزمان شہری جاوید کے گھرمیں داخل ہوئے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گھر سے 50 ہزار روپے اور سونےکی 2چوڑیاں لوٹیں، جس کے بعد شہری نےتعاقب کیا تو ملزمان نے گھرسے کچھ فاصلے پر فائرنگ کردی۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے شہری موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔