کراچی: گلشن حدید میں گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں ملزمان 10 تولہ سونا اور لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ملزمان نے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی واردات انجام دی اور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان گھر والوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر 10 تولہ سونا اور 15 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے دوران جدید ہتھیاروں سے لیس تھے اور موٹر سائیکلوں پر ڈکیتی کے لیے آئے تھے۔
حکام نے بتایا کہ واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے
یاد رہے کراچی میں ایک گھریلو ملازمہ گھر کا صفایا کر کے فرار ہوگئی تھی، شہید ملت روڈ پر رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں 48 تولے سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدچوری کرلیے گئے تھے۔
پولیس نے بتایا تھا کہ متاثرہ خاندان نے پندرہ روز قبل خاتون کو گھر پر ملازمہ رکھا تھا، ملازمہ ایک دوسری خاتون کو ساتھ لائی تھی، متاثرہ خاندان دوپہر میں کھانا کھانےگھر سے باہر گیا تھا
۔