Tag: گھر پر فائرنگ

  • بگ باس فاتح ایلویش یادو کے گھر پر فائرنگ، ذمہ داری کس نے قبول کی؟

    بگ باس فاتح ایلویش یادو کے گھر پر فائرنگ، ذمہ داری کس نے قبول کی؟

    بھارت میں بگ باس او ٹی ٹی (ہندی) سیزن-2 کے فاتح اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ایلویش یادو کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے، جبکہ حملہ آور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلویش یادو کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ صبح ساڑھے 5 بجے گڑ گاؤں میں پیش آیا، جب 3 نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر ان کے گھر کے باہر پہنچے، کچھ دیر رکے اور پھر ایلویش کے گھر پر 12 گولیاں چلائیں اور فرار ہو گئے۔

    رپورٹس کے مطابق پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر فارنزک ٹیم کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، حملے میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    پولیس کے مطابق ایلویش اور اس کا خاندان عمارت کے دوسرے اور تیسرے فلور پر رہائش پذیر ہیں، اور فائرنگ کے دوران گولیاں پہلے فلور تک پہنچی تھیں۔ اس وقت گھر میں ایلویش موجود نہیں تھے، تاہم ان کے خاندان کے افراد اور کیئر ٹیکر موجود تھے۔

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تلاش جاری ہے۔

    ایلویش یادو کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ حملے سے پہلے ایلویش کو کسی بھی قسم کی دھمکیاں موصول نہیں ہوئی تھیں۔

    روس کی سابق مس یونیورس ماڈل کار حادثے میں ہلاک

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی ہے جس میں بیرونِ ملک مقیم گینگسٹر ہمانشو بھاؤ اور نیرج فریدپوریا نے اس فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ممبئی پولیس نے معروف کامیڈین کپل شرما کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیاں ملنے اور کیفے پر حملوں کے بعد ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔

  • اے پی ڈھلون نے گھر پر فائرنگ کے بعد خاموشی توڑ دی

    اے پی ڈھلون نے گھر پر فائرنگ کے بعد خاموشی توڑ دی

    بھارتی نژاد کینیڈین گلوکار امرت پال سنگھ ڈھلون عرف اے پی ڈھلون نے کینیڈا میں اپنے گھر پر فائرنگ کے واقعے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے ساتھ میوزک ویڈیو ریلیز کرنے کے بعد گزشتہ روز بھارتی نژاد کینیڈین گلوکار اے پی ڈھلون کی رہائشگاہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے شہر وینکوور میں پنجابی گلوکار امرت پال سنگھ کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی تھی اس واقعے کے بعد کینیڈا میں مقامی حکام نے اس سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کی۔

     تاہم بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جیل میں بند لارنس بشنوئی اور گینگسٹر روہت گودھرا نے گلوکار کے گھر پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    سلمان خان کے ساتھ گانے کے بعد اے پی ڈھلون کے گھر پر حملہ

    اب فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارتی نژاد کینیڈین گلوکار اے پی ڈھلون نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ کی اسٹوری پر کینیڈا میں اپنے گھر پر فائرنگ کے واقعے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

    اے پی نے اسٹوری میں لکھا کہ ’ میں محفوظ ہوں، میرے لوگ بھی محفوظ ہیں، ہر ایک کا شکریہ جنہوں نے مجھ سے رابطہ کیا، آپ کا تعاون سب کچھ ہے۔

    اے پی ڈھلون نے پیغام کے آخری میں لکھا ’’سب کے لیے امن اور محبت‘‘۔

    واضح رہے کہ اتوار یکم اگست کو کینیڈا کے شہر وینکوور میں اے پی ڈھلن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، لارنس بشنوئی گینگ کے رکن روہت گودارا نے مبینہ طور پر اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ایک میسج میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یکم ستمبر کی رات اے پی ڈھلوں کے دو مقامات پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، ایک حملہ وکٹوریہ آئی لینڈ میں گلوکار کے گھر پر ہوا، جب کہ دوسرا حملہ ٹورنٹو کے ووڈ برج میں واقع ان کے گھر پر ہوا۔

    بشنوئی گینگ نے کہا کہ فائرنگ پنجابی گلوکار کی سلمان خان سے دوستی کی وجہ سے کی گئی، پیغام میں اے پی ڈھلون کو دھمکی دی گئی ہے کہ وہ سلمان خان سے دور رہیں اور اپنی حدود میں رہیں، ورنہ انہیں بھی کتے کی مو ت مارا جائے گا۔

    یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اے پی ڈھلون نے اپنی نئی میوزک ویڈیو Old Money کو ریلیز کیا تھا جس میں سلمان خان اور سنجے دت بھی شامل تھے۔اس گانے کو فینز کی جانب سے کافی پسند بھی کیا گیا۔

  • معروف پاکستانی اداکارہ کے گھر پر فائرنگ

    معروف پاکستانی اداکارہ کے گھر پر فائرنگ

    لاہور: پاکستان کی معروف اسٹیج اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان کی معروف اسٹیج اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تاہم اس میں اداکارہ محفوظ رہیں جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے دن دیہاڑے اسٹیج اداکارہ کے گھر پر گولیاں چلائیں، گھر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

    اس حوالے سے اداکارہ عروج نے الزام لگایا کہ ایک شخص ناصر خان انہیں عرصہ دراز ہراساں کرتا ہے، تاہم اب ملزم نے اپنے ساتھیوں کیساتھ ملکر اندھا دھند فائرنگ کی۔

    پولیس کے مطابق اداکارہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد قانونی کارروائی کی گئی اور فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

  • معروف ماہر قانون اظہر صدیق کے گھر پر فائرنگ اور پیٹرول بم سے حملہ

    لاہور : معروف ماہرقانون اظہر صدیق کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور پیٹرول بم سے حملہ کردیا، تاہم پٹرول بم پھٹ نہ سکا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں معروف ماہرقانون اظہر صدیق کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ اور پیٹرول بم حملہ کیا گیا۔

    تین گولیاں کھڑکی پر لگیں تاہم پیٹرول بم پھٹ نہ سکا، واقعے کے بعد پولیس کو اطلاع دیدی گئی جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ، جس میں حملہ آور پیٹرول بم پھینکتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ دہشت گردی کا واقعہ ہے، ایف آئی آر درج کراؤں گا، عمران خان نظریے کی جنگ لڑ رہا ہے، اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابھی سپریم کورٹ جا رہا ہوں، واپسی پر تگڑی ایف آئی آردرج کراؤں گا۔ ڈرنے والا نہیں ہوں۔

  • کراچی میں تاجر رہنما شرجیل گوپلانی کے گھر پر فائرنگ

    کراچی میں تاجر رہنما شرجیل گوپلانی کے گھر پر فائرنگ

    کراچی : آل سٹی تاجراتحادایسوسی ایشن کے چیئرمین شرجیل گوپلانی کے گھرپر فائرنگ ہوئی، واقعہ سی ویو اپارٹمنٹ میں قائم گھرپر پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق آل سٹی تاجراتحادایسوسی ایشن کے چیئرمین شرجیل گوپلانی کے گھرپر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

    شرجیل گوپلانی نے بتایا کہ فیملی کےساتھ شادی کی تقریب سے گھر واپس آئے تو دیکھا کمرے کی کھڑکی پر گولی لگی ہے۔

    آل سٹی تاجراتحادایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ واقعہ سی ویو اپارٹمنٹ میں قائم گھرپر پیش آیا، اس سے پہلے بھی فائرنگ کا واقعہ میرے آفس پر ہو چکا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کو کال کر کے تمام واقعہ بتا دیا ہے اور تفصیلات سےآگاہ کرنےکیلئےپولیس اسٹیشن جارہاہوں۔

  • خیرپور: گھر پر فائرنگ ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    خیرپور: گھر پر فائرنگ ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    خیرپور: کچے علاقے میں گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    خیرپور بہاروں تھانہ کی حدود میں گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق ان تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کسی ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

  • لاہور:گلوکارہ سائرہ نسیم کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    لاہور:گلوکارہ سائرہ نسیم کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گلوکارہ سائرہ نسیم کے گھر پر نامعلوم افراد نے بلا اشتعال فائرنگ کردی، سائرہ نسیم فائرنگ سے محفوظ رہیں۔

    گلوکارہ سائرہ نسیم کے مطابق رات گئے ایک تقریب سے گھر واپسی پر انکی گاڑی کے پیچھے مشکوک افراد لگ گئے جو پیچھا کرتے کرتے انکے گھر تک پہنچ گئے، نامعلوم افراد نے پہلے انکی گاڑی اور پھر انکے گھر کے دروازے پر فائرنگ کی، فائرنگ سے انکی گاڑی اور گھر کے دروازے کو شدید نقصان پہنچا۔

    گلوکارہ سائرہ نسیم کا کہنا ہے کہ ون فائیو پر واقعے کی اطلاع کے ایک گھنٹے بعد پولیس پہنچی، گلوکارہ نے وزیراعلی پنجاب سے فنکاروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔