Tag: گھر پہنچ گئے

  • کراچی سے اغوا ہونے والے حریم شاہ کے شوہر  گھر پہنچ گئے

    کراچی سے اغوا ہونے والے حریم شاہ کے شوہر گھر پہنچ گئے

    کراچی : ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال گھر پہنچ گئے ، خاندان کی جانب سے بھی بلال کے پہنچنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مبینہ اغوا ہونے والے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال اپنے گھر پہنچ گئے، پولیس ذرائع نے بتایا کہ بلال آج صبح اپنے گھر پہنچا، خاندان کی جانب سے بھی بلال کے پہنچنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

    تفتیشی حکام کی جانب سے حریم شاہ کے شوہر بلال کا بیان حاصل کیا جائے گا۔

    یاد رہے دو روز قبل ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال حسین شاہ کے مبینہ اغوا کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا تھا، پولیس نے بتایا تھا کہ بلال حسین شاہ کی والدہ نے مقدمہ درج کروایا ہے جس میں مدعی کا مؤقف ہے کہ بیٹے کو 27 اگست کو اغوا کیا گیا۔

    دوسری جامب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹک ٹاکر حریم شاہ نے شوہر کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ میرے شوہر لندن سے کراچی پہنچے تھے جنہیں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

    اس سے قبل ایڈووکیٹ منیر کا بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ تھانہ ڈیفنس میں مقدمے کیلیے درخواست دی ہے، بلال حسین کو ڈیفنس تھانے کی حدود میں گھر سے اٹھایا گیا۔

  • نواز شریف کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد جاتی امرا پہنچ گئے

    نواز شریف کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد جاتی امرا پہنچ گئے

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد جاتی امرا پہنچ گئے، جیل کے باہر اور جاتی امرا میں لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف جیل سے نکلے تو رہنماؤں کے ساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا، کارکنوں نے سابق وزیراعظم کے حق میں خوب نعرے بازی کی۔

    نوازشریف کی ضمانتی طارق فضل چوہدری بھی جیل کے باہر موجود تھے، رہائی کے بعد کارکنوں کے جھرمٹ میں نوازشریف اپنی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچے۔

    نوازشریف کا موٹرکیڈ جب جاتی امرا پہنچا تو وہاں بھی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا والہانہ استقبال کیا، جاتی امرا پہنچنے کے بعد نواز شریف کی گاڑی فارم ہاؤس میں داخل ہو گئی جبکہ کارکنوں کو داخل ہونے سے روک د یا گیا۔

    اپنے لیڈر کی رہائی کی خوشی میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے رات گئے تک جاتی امرا میں بھنگڑے ڈالے، خوشی منائی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

    کوٹ لکھپت جیل کے سپرٹنڈنٹ کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد نوازشریف کو جیل سے رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھائی کی رہائی سے قبل اپنی رہائش گاہ روانہ ہوئے تھے۔

    نوازشریف کی ضمانت پر رہائی: سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

    جاتی امرا میں شہباز شریف کی نوازشریف سے ملاقات ہوئی اس دوران شہباز شریف نے ان کی خیریت دریافت کی، ملاقات کے بعد وہ واپس ماڈل ٹاؤن روانہ ہوگئے۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے چار صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا گیا جسے چیف جسٹس آ صف سعیدکھوسہ نے تحریر کیا۔

    تحریری فیصلے کے مطابق سابق وزیر اعظم کو چھ ہفتے ضمانت پر رہا کیا گیا، اس دوران نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چھ ہفتے کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعدضمانت ازخود منسوخ ہوجائے گی اور اگر اُس کے بعد نوازشریف نے خود کو قانون کے حوالے نہیں کیا تو گرفتار کیا جائے گا۔

  • کوئٹہ سے اغوا ہونے والے نیوروسرجن ڈاکٹرابراہیم خلیل 48 روز بعد گھر پہنچ گئے

    کوئٹہ سے اغوا ہونے والے نیوروسرجن ڈاکٹرابراہیم خلیل 48 روز بعد گھر پہنچ گئے

    کوئٹہ : بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے اغوا ہونے والے نیوروسرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل اچانک اپنے گھر پہنچ گئے، انھیں 48روز قبل اغواکیا گیا تھا،ڈاکٹر ابراہیم خلیل کا کہنا ہے کہ اللہ کاشکرہےگھر واپس پہنچ گیاہوں، اہل خانہ اوررشتہ داروں کے درمیان آکر خوش ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق لوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر ابراہیم خلیل آج صبح اپنے گھر پہنچے ہیں تو گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کو اغوا کار خود چھوڑ گئے تاہم انہوں نے مقام بتانے سے گریز کیا۔

    [bs-quote quote=”للہ کاشکرہےگھر واپس پہنچ گیاہوں، اہل خانہ اوررشتہ داروں کے درمیان آکر خوش ہوں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”مغوی ڈاکٹر ابراہیم "][/bs-quote]

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو اغواکار چمن کے علاقے میں چھوڑگئے تھے، جہاں سے وہ ٹیکسی لیکر گھر پہنچے ہیں۔

    اس حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم خلیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بازیابی پر خدا کا شکر ادا کیا اور کہا گھر پہنچنے پر بے حد خوشی ہورہی ہے ، ڈاکٹرزبرادری کابےحدمشکورہوں، اس وقت شدید کمزوری محسوس ہورہی ہے مزید بات نہیں کرسکتا۔

    دوسری جانب ڈاکٹرزبرادری نے ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی واپسی پر تشکر کا اظہار کیا۔

    پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو 13 دسمبر 2018 کی رات کلینک سے گھر جاتے ہوئے شہباز ٹاون کے قریب سے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی جبکہ ڈاکٹرز کی تنظیموں کی جانب سے ہڑتال کردی گئی تھی۔