Tag: گھر ڈکیتی

  • پولیس افسر و حکومتی عہدیدار کے گھر ڈکیتی سے ثابت ہوگیا عوام اور ہم برابر ہیں،  نادر گبول

    پولیس افسر و حکومتی عہدیدار کے گھر ڈکیتی سے ثابت ہوگیا عوام اور ہم برابر ہیں، نادر گبول

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت نادر گبول کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی توحید الرحمان کے گھر ڈکیتی کی تحقیقات جاری ہے ، پولیس افسر و حکومتی عہدیدار کے گھر ڈکیتی سے ثابت ہوگیا عوام اور ہم برابر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بڑھتے جرائم کے باعث نہ صرف شہری بلکہ پولیس افسران بھی محفوظ نہیں رہے۔ شہر کے پوش علاقے ڈیفنس میں ڈکیتوں نے ایس ایس پی توحید الرحمان کے گھر میں بڑی واردات کر ڈالی۔

    پولیس کے مطابق ملزمان گھر سے 90 لاکھ روپے مالیت کے ڈالرز، 10 لاکھ روپے نقدی، ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کے زیورات اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    واردات کے وقت گھر میں تعینات گن مین سرکاری رائفل تکیے کے نیچے رکھ کر سو رہا تھا تاہم واقعے کی ایف آئی آر کانسٹیبل فیصل الطاف کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے۔

    ایس ایس پی توحید الرحمان پیپلز پارٹی کی رہنما اور ترجمان سندھ حکومت اقربا فاطمہ کے شوہر ہیں۔

    اس حوالے ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی توحیدکےگھرپرڈکیتی کی تحقیقات جاری ہیں، چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کسی کےساتھ بھی ہوسکتی ہیں، ڈکیتیاں انٹیلی جنس بنیاد پر ہوتی ہیں، گھریلوملازمین کوپتہ ہوتاہےکہاں کروڑوں روپے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر سے جرائم کو 100 فیصد ختم کرنا ممکن نہیںم ہ پولیس افسر اور حکومتی عہدیدار کے گھر پر ڈکیتی سے یہ ثابت ہو گیا کہ عوام اور حکومتی نمائندے یکساں طور پر متاثر ہو سکتے ہیں۔

    ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ کراچی تین کروڑ سے زائد آبادی کا شہر ہے، ماضی کے مقابلے میں صورتحال بہتر ہوئی ہے لیکن چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کسی کے ساتھ بھی ہو سکتی ہیں ، عموماً ایسے کیسز گھریلو ملازمین کی اطلاع پر ہوتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت کراچی میں لندن اور نیویارک سے بھی بہتر کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں، جس سے شہر مزید محفوظ ہو جائے گا۔

    ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ کہ تیس ہزار ڈالر کوئی بڑی رقم نہیں، میرا نہیں خیال گھر میں اتنی رقم رکھنا غیرقانونی ہے۔۔

  • سیف علی خان کے گھر ڈکیتی کرنے والا مشتبہ حملہ آور گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی

    سیف علی خان کے گھر ڈکیتی کرنے والا مشتبہ حملہ آور گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے گھر ڈکیتی اور حملہ کرنے والے مشتبہ شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

    ڈکیتی کی کوشش روکنے کے دوران زخمی ہونے والے بالی وڈ اداکار سیف علی خان بھارت کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت  اب سرجری کے بعد  خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے حملہ کرنے والے مشتبہ شخص کو  حراست میں لے لیا ہے، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، یہ مشتبہ شخص دیکھنے میں بالکل ویسا ہی ہے جیسا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آیا تھا، پولیس نے اسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار مشتبہ شخص ہاؤس بریکنگ کے کئی مقدمات میں مطلوب ہے، پولیس اسے پہلے بھی گرفتار کر چکی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

    سیف علی خان پر حملہ کرنے والی شخص کی پہلی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

    یاد رہے کہ پولیس نے گزشتہ روز حملے کے بعد اپارٹمنٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی، جس میں ایک شخص بھورے رنگ کی کالر والی ٹی شرٹ اور سرخ اسکارف پہنے عمارت کی سیڑھیاں اترتے دیکھا گیا تھا۔

      پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کردہ ملزم کی تصویر بھی جاری کی گئی تھی اور پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے 20 ٹیمیں تشکیل بھی دی تھیں، ساتھ ہی ملازموں اور عمارت میں کام کرنے والے مزدوروں کو بھی حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • وزیراعظم کے بھانجے کے گھر ڈکیتی کرنے والے 3 ڈاکو گرفتار

    وزیراعظم کے بھانجے کے گھر ڈکیتی کرنے والے 3 ڈاکو گرفتار

    لاہور: وزیراعظم کے بھانجے شیرشاہ کے گھر ڈکیتی کرنے والے 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے قبضے سے مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے کارروائی میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے شیرشاہ کے گھر ڈکیتی کے واقعے میں ملوث 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

    پولیس نے کوٹ لکھپت میں ڈکیتی کے دوران گارڈ کو قتل کرنیوالے ڈاکو کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

    یاد رہے لاہور میں مقیم وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے کی رہائش گاہ میں مسلح افراد نے داخل ہوکر اسلحے کے زور پر اہل خانہ کو لوٹ لیا تھا۔

    نقاب پوش ڈاکوؤں نے خواتین سے 8 طلائی چوڑیاں اتروائیں، گھر میں موجود پستول چھینا اور چیک پر 30 لاکھ روپے کی رقم لکھ کر بھانجے کی اہلیہ سے زبردستی دستخط کروا کے فرار ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کے بھانجے کے گھر ڈکیتی کی واردات

    بعد ازاں وزیراعظم کے بھانجے کے گھر پیش آنے والے ڈکیتی کے واقعے کا مقدمہ شیر شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا تھا کہ ڈاکو قیمتی چوڑیاں، پستول اور چیک پر رقم لکھ کر اس پر دستخط کروا کے فرار ہوگیے، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا تھا۔

    خیال رہے لاہور میں نقب زنی اور ڈکیتی میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے شہری ایک کروڑ سے زائد مالیت کے زیورات اور نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوئے۔

  • سابق قائم مقام صدر وسیم سجاد کے گھر ڈکیتی

    سابق قائم مقام صدر وسیم سجاد کے گھر ڈکیتی

    اسلام آباد: سابق قائم مقام صدر وسینٹ چیئرمین وسیم سجاد کے گھر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    سابق قائم مقام صدر وسینٹ چیئرمین وسیم سجاد کے گھر میں ڈکیتی کی واردات نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ڈال دیا ہے۔

    تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے چک شہزاد میں سابق سینٹ چیئرمین وسیم سجاد کے گھر مسلح ڈاکوؤں نےگھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور پھر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔