Tag: گھر کو آگ لگا دی

  • کتے نے پورے گھر کو آگ لگادی

    کتے نے پورے گھر کو آگ لگادی

    پالتو کتے نے چولہا جلا کر پورے گھر کو آگ میں جھونک دیا، آگ سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر دھری کی دھری رہ گئی۔

    امریکی شہر کولاراڈو اسپرنگز میں 26 جون ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جب مالک اور تمام گھر والے خواب خرگوش کے مزے لے رہے تھے تو کتے نے چولہا جلا دیا جس کے باعث گھر میں آگ لگ گئی۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا کچن میں موجود ہے وہ پہلے بے فکری سے چولہا جلاتا ہے جس سے شعلے بلند ہوتے ہیں اور پھر ارد گرد آگ پھیل جاتی ہے۔

    آگ کے پھیلنے کے باعث کچن کے کیبنٹ بھی جلتے ہوئے نظر آئے جبکہ پس منظر میں دھوئیں کا الارم بھی بجتا دکھائی دے رہا ہے، کولاراڈو اسپرنگس فائر ڈیپارٹمنٹ نے یہ فوٹیج جاری کی جنھیں گھر میں آگ لگنے کی اطلاع دی گئی تھی۔

    خوش قسمتی سے اس دوران گھر کے افراد میں سے کوئی وہاں آگیا اور وہ آگ بجھانے میں کامیاب رہا، یو ایس اے ٹوڈے کی رپورٹوں کے مطابق دھوئیں کے باعث ایک شخص کو طبی امداد دی گئی ہے۔

    تاہم اس واقعے میں کتے سمیت کتے سمیت کسی فرد کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم آگ لگنے کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے باعث مذکورہ خاندان کو گھر سے باہر نکلنا پڑا۔

  • خاتون اپنے گھر کو آگ لگانے کے بعد لان میں کرسی پر بیٹھ کر تماشا دیکھنے لگی (ویڈیو وائرل)

    خاتون اپنے گھر کو آگ لگانے کے بعد لان میں کرسی پر بیٹھ کر تماشا دیکھنے لگی (ویڈیو وائرل)

    میری لینڈ: امریکا میں ایک خاتون اپنے گھر کو آگ لگانے کے بعد باغیچے میں کرسی پر بیٹھ پر اطمینان سے گھر جلنے کا تماشا دیکھنے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کی سیسل کاؤنٹی میں 47 سالہ گیل مٹ ویلی نے اپنے ہی گھر کو آگ لگا دی، اور پھر لان میں کرسی پر اطمینان سے بیٹھ کر گھر کو شعلوں میں گھرا ہوا دیکھنے لگی۔

    اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں خاتون لان میں اس طرح کرسی پر بیٹھی ہے جیسے فرصت سے آرام کر رہی ہو، اس دوران وہ مزے سے کتاب بھی پڑھتی رہی۔

    یہ دل دہلا دینے والی ویڈیو خاتون کے پڑوسی ایوری ہیمنڈ نے بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی، ویڈیو میں گھر کو جلانے والی خاتون پورچ میں ایک اور شخص کے ساتھ جھگڑا کرتی بھی دکھائی دیتی ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ خاتون نے گھر میں متعدد جگہوں پر آگ لگائی، صرف یہی نہیں بلکہ لوگ یہ جان کر خوف زدہ ہو گئے کہ گھر کے اندر ایک شخص بھی موجود تھا۔

    پڑوسیوں کو گھر کے تہ خانے کی کھڑکی سے کسی کے مدد کے لیے پکارنے کی آوازیں سنائی دیں، جس پر انھوں نے مذکورہ شخص کو گھر سے باہر نکالا، اسی دوران گھر کو آگ لگانے والی خاتون وہاں سے چلی گئی۔

    بعد ازاں پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا، خاتون کو گھر کو جان بوجھ کر آگ لگانے اور قتل کی کوشش کرنے کا فرد جرم عائد کیا گیا ہے۔

    پڑوسیوں نے آگ بجھانے کے لیے فائر ڈیپارٹمنٹ کو طلب کیا تھا، محکمے نے بعد میں بتایا کہ گھر میں چار افراد کی رہائش تھی تاہم واقعے کے وقت گھر میں صرف دو افراد موجود تھے۔

  • خیرپور: مکان کے کاغذات مانگنے پر چچا نے بھتیجے کے گھر کو آگ لگا دی

    خیرپور: مکان کے کاغذات مانگنے پر چچا نے بھتیجے کے گھر کو آگ لگا دی

    خیرپور: مکان کے کاغذات مانگنے پر ظالم چچا نے بھتیجے کے گھر کو آگ لگا دی، پولیس نے بھتیجے کے خلاف ہی مقدمہ درج کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر خیرپور میں مکان کے کاغذات مانگنے پر ظالم چچا نے بھتیجے کے گھر کو آگ لگا دی، متاثرہ شخص ایف آئی آر کاٹنے تھانے گیا تو پولیس نے با اثر سیاسی افراد کے دباﺅ پر اس کے خلاف ہی مقدمہ درج کر لیا۔

    سادات کالونی لقمان کا رہائشی محمد اقبال قریشی انصاف کے لیے دہائی دینے لگا، پریس کلب خیرپور پر احتجاج کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ اس نے اپنے چچا صغیر قریشی سے ساڑھے 12 لاکھ روپے میں مکان خریدا تھا۔

    تاہم چچا سے کاغذات مانگے تو اس نے سنگین نوعیت کی دھمکیاں دیں، چچا نے اپنے ساتھیوں سمیت گھر میں داخل ہو کر گھر کو آگ لگا دی جس سے گھر میں رکھا قرآن پاک سمیت دیگر قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

    محمد اقبال کا کہنا تھا کہ تھانہ بی سیکشن میں پولیس اہل کاروں نے ایف آئی آر کاٹنے سے صاف انکار کیا، پولیس نے چچا صغیر کی مدعیت میں میرے دو بیٹوں محمد عدنان، نعمان اقبال، بھائی محمد اخلاق اور میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:   بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل ہوگا: وزیر اعظم کا عندیہ

    متاثرہ فریق نے بتایا کہ پولیس نے عدالتی حکم ماننے سے بھی انکار کر دیا ہے، عدالت نے درخواست پر اعلیٰ پولیس حکام کو مقدمہ درج کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

    محمد اقبال قریشی نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور سے مطالبہ کیا کہ ان کا مقدمہ درج کر کے ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

    متاثرہ فریق نے ایس ایس پی آفس کے سامنے خود سوزی کی دھمکی بھی دے دی ہے، کہا کہ مقدمہ درج نہ ہوا تو وہ خود سوزی کر لے گا اور اس کی ذمہ داری چچا اور پولیس پر عائد ہوگی۔