Tag: گھر کی دہلیز پر پنشن

  • بزرگوں کیلئے گھر کی دہلیز پر پنشن ، مراد سعید نے مثال قائم  کردی

    بزرگوں کیلئے گھر کی دہلیز پر پنشن ، مراد سعید نے مثال قائم کردی

    اسلام آباد : پاکستان پوسٹ کے "ڈاکیا” نے 2 روز میں 2 لاکھ 72 ہزار بزرگوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر پنشن پہنچادی ، اقوام متحدہ کی جانب سے بھی پاکستان پوسٹ کے اقدام کی تعریف کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بحرانی کیفیت میں قومی خدمت کا ریکارڈ قائم کرنے والوں میں ایک اور نام کا اضافہ ہوگیا، پاکستان پوسٹ کا "ڈاکیا” امانت، دیانت، بہادری اور ایثار کا بے مثال نمونہ بن کر ابھرنے لگا۔

    پاکستان پوسٹ کے "ڈاکیا” نے 2 روز میں 2 لاکھ 72 ہزار بزرگوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر پنشن پہنچائی، پنشن وصولی کے وقت نہایت جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

    بزرگ شہریوں نے وزیراعظم عمران خان، وزیر مراد سعید اور پاکستان پوسٹ کے "ڈاکیے” کو دعائیں دی، 13 لاکھ پنشنرز کو واجبات کی تقسیم کیلئے ہفتے کے روز بھی ڈاکیے میدان میں موجود ہیں۔

    وزیر مراد سعید بھی سیکرٹری پوسٹل سروسز اور دیگر سینئر افسران کے ہمراہ نگرانی کر رہے ہیں۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے بھی پاکستان پوسٹ کے اقدام کی زبردست تحسین پیش کیا گیا ، عالمی پوسٹل یونئین کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نمایاں تشہیر کی گئی۔

    وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ نہایت کٹھن حالات میں بزرگ شہریوں کی امانتوں کی محفوظ ترسیل بڑا ٹاسک تھا، ملک بھر میں پنشن کی تقسیم کاعمل کامیابی سے جاری ہے۔

    مراد سعید پنشن کی تقسیم کا بیڑہ اٹھانے والے پاکستان پوسٹ کے کیش ملازمین حقیقی ہیروز ہیں، اپنے ان ہیروز کی مدد سے وقت مقررہ میں 13 لاکھ بزرگوں تک پنشن کی تقسیم کا عمل کامیابی سے مکمل کریں گے۔انشاءاللہ

    خیال رہے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ گھر کی دہلیز پر پنشن پہنچانے کے عمل کا آغاز کیا گیا تھا، وزیراعظم کی ہدایت پرپاکستان پوسٹ 13 لاکھ افرادکوپنشن گھرپرپہنچائے گا۔

    وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا تھا کہ اپنے بزرگ پنشنرز کی صحت وسلامتی کا پورا احساس ہے، اپنے بزرگ شہریوں کی سلامتی کی خاطر پنشن کی دہلیز پر تقسیم کا ذمہ لیا۔

  • کورونا وائرس ، مراد سعید  نے پنشنرز کی بڑی مشکل آسان کردی

    کورونا وائرس ، مراد سعید نے پنشنرز کی بڑی مشکل آسان کردی

    اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ گھر کی دہلیز پر پنشن پہنچانے کے عمل کا آغاز ہوگیا ، وزیراعظم کی ہدایت پرپاکستان پوسٹ 13 لاکھ افرادکوپنشن گھرپر پہنچائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنشنرز کو کورونا سےبچانے کےلیےپاکستان پوسٹ میدان میں آگیا، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ گھر کی دہلیز پر پنشن پہنچانے کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔

    وزیراعظم کی ہدایت پرپاکستان پوسٹ 13 لاکھ افرادکوپنشن گھرپرپہنچائےگا، وفاقی وزیر مراد سعید واجبات کی محفوظ ترین ترسیل کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ فیلڈ اسٹاف کا حوصلہ بڑھانے کیلئے 20 اور 21 گریڈ کے افسران بھی میدان میں ہیں۔

    خیال رہے عمومی طور پر پنشن کی تقسیم کا عمل ہر ماہ 2 تاریخ سے شروع کیا جاتا ہے تاہم پاکستان پوسٹ کی بدولت 2 کی بجائے 24 تاریخ سے پنشن کی تقسیم کاعمل شروع کردیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ اپنے بزرگ پنشنرز کی صحت وسلامتی کا پورا احساس ہے، اپنے بزرگ شہریوں کی سلامتی کی خاطر پنشن کی دہلیز پر تقسیم کا ذمہ لیا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ عموماًپنشن وصولی کےلیے پنشنرز پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں، بزرگ پنشنرز کو قطاروں میں کھڑا ہونے کی زحمت بھی اٹھاناپڑتی ہے،خطرے سے دوچار کئے بغیربزرگوں کو امانتیں پہنچانے کا بیڑہ اٹھایا ہے، اللہ کریم کی نصرت سے اپنا ٹاسک کامیابی سے مکمل کریں گے۔

    یاد رہے وزیر مواصلات مراد سعید نے 13لاکھ پنشنرز کو ان کی پنشن گھرکی دہلیز تک پہنچانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بزرگوں کو پنشن کی وصولی کیلئےخطرے میں نہیں ڈالیں گے۔