Tag: گھر کی چھت

  • کراچی : گھر کی چھت گر گئی، باپ بیٹی دب کر جاں بحق

    کراچی : گھر کی چھت گر گئی، باپ بیٹی دب کر جاں بحق

    کراچی : لیاری میں ایک فلیٹ کی چھت گرنے سے باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے جبکہ ملبے سے خاتون سمیت 2افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں مون سون کی آمد کے پیش نظر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں سیلن کے باعث چھتوں کے گرنے واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لیاری کے علاقے موسیٰ لین میں گھرکی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں بچی سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ لیاری موسیٰ لین میں عمارت کی چھت گرنے کے حادثے میں باپ اور بیٹی جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق عمارت 30سے35سال پرانی ہے، جائےحادثہ پر پولیس کی نفری موجود ہے۔ حادثے میں باپ اور کمسن بیٹی جاں بحق، بچی کی دادی اور والدہ زخمی ہوئے ہیں۔

    ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ ملبے سے باپ اور 3سالہ بیٹی کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ ملبے سے خاتون سمیت 2افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال ،منتقل کیا گیا ہے۔

    عمارت کو خالی کرالیا گیا

    پولیس حکام نے بتایا کہ 6 منزلہ رہائشی عمارت کو مخدوش حالت کے پیش نظر خالی کرالیا گیا ہے تاکہ کوئی اور حادثہ نہ پیش آئے۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان عمارت کی تیسری منزل پر رہائش پذیر تھا، چوتھی منزل کے فلیٹ کے ایک کمرے کا فرش تیسری منزل والوں پر آگرا۔

  • مہندی کی تقریب کے دوران  گھر کی چھت گر گئی

    مہندی کی تقریب کے دوران گھر کی چھت گر گئی

    فیصل آباد : مہندی کی تقریب کے دوران گھر کی چھت گر گئی ، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے فقیرآباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، گھر کی چھت گرنے سے 11 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ شادی والے گھر میں چھت پر مہندی کا ایونٹ تھا، چھت زیادہ افرادکی موجودگی کےباعث گری، جس کے نتیجے میں 8 افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ ایک بچے سمیت 3 افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں : گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

    یاد رہے چارسدہ کے ترنگزئی خٹ کورونہ میں گھر کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    ریسکیو حکام کا اس حوالے سے بتایا تھا کہ چارسدہ میں جاں بحق افراد میں گھر کا سربراہ ساجد اس کی بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔ بچوں میں 8 ماہ کی دعانور، 7 سالہ حنیفہ، 8 سالہ موسیٰ شامل ہیں۔

  • ’’گھر کی چھت پر ٹنکی کی جگہ نئی کار‘‘ حیرت انگیز کارنامہ

    ’’گھر کی چھت پر ٹنکی کی جگہ نئی کار‘‘ حیرت انگیز کارنامہ

    گھر کی چھت پر پانی کی خوبصورت ٹنکیاں تو آپ نے دیکھی ہوں گی، لیکن اندرون سندھ کے ایک کاریگر نے چھت پر کار بنا کر سب کو حیران کردیا۔

    جی ہاں !! اس ماہر کاریگر نے پانی کی ٹنکی پر گھومنے والی سندھی ٹوپی بنائی، اونچی عمارتوں کی چھتوں پر نت نئے ڈیزائن کی ٹنکی بنانے والا گل محمد شیدی گزشتہ تیس سال سے یہ کام کررہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے ذیشان خاصخیلی کی رپورٹ کے مطابق ٹنڈو محمد خان کے اس ماہر کاریگر کی بنائی گئی کار نما ٹنکی دیکھ کر اصلی کار کا گمان ہوتا ہے، اس شاندار ہنر کے باوجود گل محمد شیدی کے اہل خانہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

  • مردان میں کمرے کی چھت گرنے سے 3 خواتین دب کر جاں بحق

    مردان میں کمرے کی چھت گرنے سے 3 خواتین دب کر جاں بحق

    مردان: خیبر پختون خوان کے شہر مردان میں بھی ایک گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے 3 خواتین دب کر جاں بحق ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق مردان میں تخت بھائی کے علاقے میں کمرے کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر 3 خواتین جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئیں۔

    ریسکیو اہل کاروں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا، مون سون بارشوں کے دوران چھت گرنے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    ادھر جہلم میں بھی رات گئے طوفانی بارش سے 4 مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں گر گئیں، جن کے ملبے تلے دب کر 9 سالہ بچی جاں بحق، اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے، چھتیں گرنے کے واقعات کھیوڑہ اور جلالپور شریف میں پیش آئے۔

    راولاکوٹ میں مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دبنے سے 10 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ راولاکوٹ کے علاقے تتہ پانی کے مقام پر بھی شدید بارشوں کی وجہ سے ایک مکان کی چھت گر گئی ہے، جس کے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں 7 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں، متاثرہ مکان میں 2 خاندان رہائش پذیر تھے، جب کہ حادثے کے وقت کچھ مہمان بھی گھر میں موجود تھے۔

  • شگفتہ اعجاز نے لاک ڈاؤن کو بنایا کارآمد، مداح حیران

    شگفتہ اعجاز نے لاک ڈاؤن کو بنایا کارآمد، مداح حیران

    کراچی: کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران جہاں لوگ مختلف دلچسپیاں اپنا رہے ہیں وہیں معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے ہی گھر میں ’گاؤں‘ بنا لیا۔

    معروف پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے گاؤں کی تصاویر شیئر کیں جو انہوں نے اپنے گھر کی چھت پر بنایا ہے۔

    شگفتہ کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات کے ایک چھوٹے سے قصبے سے ہے جس کی یاد میں اپنے گھر کی چھت کو ہی انہوں نے گاؤں کی شکل دے ڈالی، اس گاؤں کا نام انہوں نے سوہنا سکھ وال رکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    Nothing beats a sunny afternoon in Sohna Sukhwaal ☀️❤️

    A post shared by Shagufta Ejaz 💫 (@shaguftaejazofficial) on

    انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے گاؤں کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ مٹی کے چولہے پر کھانا اور چائے بنا رہی ہیں، ایک تصویر میں وہ چارپائی پر لیٹی بھی نظر آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    Alhamdulillah for all the countless blessings. Garam garam shakkar chaaye on matti ka choola on my rooftop ☕️

    A post shared by Shagufta Ejaz 💫 (@shaguftaejazofficial) on

    مداحوں نے ان کی تصاویر کو بے حد پسند کیا اور ان کی اس کاوش کو خوب سراہا۔

  • گوجرانوالہ میں گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

    گوجرانوالہ میں گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

    گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے چراغ آباد میں ایک گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق ہو گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق علی پور چھٹہ کے علاقے چراغ آباد میں گزشتہ رات بوسیدہ ہونے کے باعث ایک گھر کی چھت اس کے مکینوں پر گر پڑی، جس کے ملبے کے نیچے دب کر 3 بچے جاں بحق جب کہ میاں بیوی زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ کرن، 5 سالہ علی، 2 سالہ ساحل شامل ہیں، جب کہ زخمی میاں بیوی کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    چمن میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ 11 جنوری کو صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں کلی لقمان میں مکان کی چھت گرنے سے چار خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہو گئے تھے، مکان کی چھت بارش کے باعث گری تھی اور گھر میں موجود تمام افراد ملبے کے نیچے دب گئے تھے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔

    اس سے قبل 8 جنوری کو پنجاب کے شہر لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، یہ حادثہ لاہور کے علاقے یوحنا آباد کے علاقے خالد نگر میں پیش آیا تھا، مکان خستہ حالت میں تھا، جس کی چھت گرنے کے نتیجے میں ماں اور 2 بچے جاں بحق ہوئے۔

  • بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے 10 افراد جاں بحق

    بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے 10 افراد جاں بحق

    سکھر/ جام پور: ملک بھر میں سخت سردی کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، سندھ کے ضلع سکھر، پنجاب کے شہر رانی پور اور بلوچستان کے شہر ژوب میں بارش کے بعد مکانات گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے نیوپنڈ احمد نگر میں بارش کے باعث ایک منزلہ مکان گر گیا، جس کے نتیجے میں 1 بچی جاں بحق ہو گئی جب کہ 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں، ریسکیو کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دوسری طرف پنجاب کے ضلع رانی پور کے شہر جام پور کے علاقے داجل میں بھی ایک گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ جام پور میں گزشتہ روز سے جاری بارش کے باعث گھر کی چھت گری۔

    گھر کی چھت گرنے سے بدقسمت گھرانے کے 3 بچے جاں بحق

    گزشتہ روز بلوچستان کے شہر ژوب کے علاقے شہاب زئی میں بھی ایک گھر کی چھت گر گئی تھی جس کے نیچے آ کر 6 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے اختتام پر بھی سکھر کے علاقے نیو پنڈ میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جب کہ ملبے تلے دب کر باپ اور 12 سال کا بچہ زخمی ہو گیا تھا، مکان کی چھت بوسیدہ ہو چکی تھی جس کے باعث حادثہ پیش آیا اور گھر کی چھت رات کو سوئے ہوئے مکینوں پر گر گئی۔

  • گھر کی چھت گرنے سے بدقسمت گھرانے کے 3 بچے جاں بحق

    گھر کی چھت گرنے سے بدقسمت گھرانے کے 3 بچے جاں بحق

    سکھر: صوبہ سندھ کے شہر سکھر کے علاقے نیو پنڈ میں گھر کی بوسیدہ چھت گر گئی، جس کے باعث بدقسمت خاندان کے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع سکھر کے علاقے نیوپنڈ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، ایک مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہو گئے، جاں بحق بچوں کی عمریں 6 اور 13 سال کے درمیان ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نیو پنڈ میں ہونے والے حادثے میں ملبے میں دبنے سے گھر کا سربراہ اور ایک بچہ زخمی بھی ہوا ہے، جنھیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    سکھر: ماں نے نابالغ لڑکی شادی کے لیے فروخت کر دی

    پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں 13 سالہ ناہید، 9 سالہ بے نظیر اور 6 سالہ وسیم شامل ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مکان کی چھت ایک عرصے سے مرمت نہ ہونے کے باعث بوسیدہ ہو چکی تھی جو رات گئے گھر میں سوئے ہوئے افراد پر آ گری، یہ واقعہ نیو پنڈ تھانے کی حدود کے علاقے بھوسہ لائن میں پیش آیا، حادثے کے بعد اہل علاقہ نے خود امدادی کارروائیاں انجام دیں، اور زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر اسپتال پہنچایا۔

  • گھر کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت سات افراد زخمی

    گھر کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت سات افراد زخمی

    کراچی : کالاپل کے قریب گھر کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے سات افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیئے اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں دو بچوں سمیت ایک خاتون بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کالا پل کورنگی روڈ کے قریب قائم گھر کی چھت کا ایک حصہ اچانک منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔

    عینی شاہدین کے مطابق گھر کی چھت پرسالگرہ کی تقریب جاری تھی جس کے دوران بڑی تعداد میں بچے اور دیگر افراد چھت پر موجود تھے۔

    خستہ حال عمارت کی چھت وزن برداشت نہ کرسکی اور زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ریسکیو حکام کی جانب سے ملبے کو ہٹانے کا کام جا ری ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔