Tag: گھر کے سرچ وارنٹ

  • عمران خان کے گھر کے سرچ وارنٹ غیر مؤثر قرار

    عمران خان کے گھر کے سرچ وارنٹ غیر مؤثر قرار

    لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر کے سرچ وارنٹ کو غیر مؤثر قرار دے دیا اور کہا ایک بار لیے گئے سرچ وارنٹ ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عمران خان کے گھر کےسرچ وارنٹ کی منسوخی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

    کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور سمیت دیگر افسران انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے ، جج عبہر گل نے استفسار کیا کیا سرچ وارنٹ پر عملدرآمدکرالیا ہے ، آپ عمران خان کے گھر کس مقصد کیلئےگئے تھے۔

    کمشنر لاہور نے بتایا کہ ہم زمان پارک کے باہر تجاوزات ہٹانے کیلئےگئے تھے ، ہم نے سرچ وارنٹ پر عملدرآمد تاحال نہیں کیا، عمران خان تجاوزات ہٹا نے کے لئے رضامند ہوگئے تھے۔

    عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ آپ کووارنٹ ابھی درکار ہیں، مہلت دی جائے،افسران سےمشاورت کےبعدجواب دوں گا۔

    جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈی آئی جی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    عمران خان کی رہائشگاہ کے سرچ وارنٹ کی منسوخی کیلئےدرخواست پر فیصلہ جاری کردیا ، فیصلے میں عمران خان کے گھر کے سرچ وارنٹ کو غیر مؤثر قرار دے دیا اور کہا ایک بار لیے گئے سرچ وارنٹ ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتے۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے عمران خان کی درخواست پرفیصلہ سنایا، عمران خان نے گھر کے سرچ وارنٹ کیخلاف انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

  • عمران خان کا اپنے گھر کے سرچ وارنٹ منسوخ کرانے کیلئے عدالت سے رجوع

    عمران خان کا اپنے گھر کے سرچ وارنٹ منسوخ کرانے کیلئے عدالت سے رجوع

    لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گھر کے سرچ وارنٹ منسوخ کرانے کیلئے اےٹی سی سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے گھر کے سرچ وارنٹ منسوخ کرانے کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کردی۔

    عمران خان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دہشت گردی عدالت سے18مئی کوپولیس نےسرچ وارنٹ حاصل کیے، پولیس سمیت دیگرنےسرچ وارنٹ بدنیتی کی بنیاد پرحاصل کئے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ جس مقدمےمیں سرچ وارنٹ حاصل کیےگئےاس میں درخواست گزارکاکوئی کردارنہیں، درخواست گزارنے میڈیا کی موجودگی میں فریقین کوسرچ وارنٹ کی اجازت دےدی۔

    عمران خان نے استدعا کی کہ عدالت 18مئی کو جاری سرچ وارنٹ کالعدم قرار دے، درخواست میں کمشنرلاہور،ڈی سی لاہورسمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    عدالت نے عمران خان کی درخواست پر نوٹسزجاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔