Tag: گھنی پلکیں

  • پلکوں کو گھنا اور لمبا رکھنے کے چند مفید مشورے؟

    پلکوں کو گھنا اور لمبا رکھنے کے چند مفید مشورے؟

    آنکھوں کی خوبصورتی کے لئے پلکوں کا گھنا اور لمبا ہونا بہت ضروری ہے، بعض افراد کی پلکیں قدرتی طور پر گھنی اور لمبی ہوتی ہیں جس کے باعث ان کی آنکھیں اور چہرے کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔

    ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گھر ہی میں چند مفید ٹوٹکوں کے ذریعے آپ اپنی پلکوں کو گھنا اور خوبصورت بناسکتے ہیں۔

    سبز چائے:
    سبز چائے آپ کی پلکوں کے لئے انتہائی مفید ہے، اس میں اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، اس لیے بہت جلد اس کی مدد سے پلکیں لمبی اور گھنی ہو جاتی ہیں۔ یہی نہیں اس سے سیاہ حلقے ختم کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔

    سبز چائے کی پتیاں یا سبز چائے کا بیگ گرم پانی کے ایک پیالے میں شامل کریں اور جب ٹھنڈا ہو جائے تو اسے اپنی پلکوں پر لگائیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے اسے صاف کرلیں۔

    ایلو ویرا :
    پلکوں کو لمبا اور گھنا کرنے کے لئے ایلو ویرا بھی بہت مفید ہے، اس کا جیل کاسمیٹکس میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے جیل کو پلکوں پر لگائیں او ر کچھ دیر کے لئے لگا رہنے دیں، کچھ دیر بعد پلکوں کو پانی سے صاف کرلیں۔ کوشش کریں کہ جب ایلو ویرا آنکھوں پر لگائیں تو آنکھوں کو بند رکھا جائے۔

    کیسٹر آئل :
    کیسٹر آئل کا استعمال آپ کی پلکوں کو گھنا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، کیسٹر آئل کے چند قطرے پلکوں پر لگانے کے لیے ناریل کے تیل کے ساتھ مکس کرلیں اور پھر انہیں احتیاط کے ساتھ اپنی پلکوں پر رات کے اوقات میں لگائیں اور صبح اسے صاف کرلیں۔

    ناریل کا تیل:
    اگر آپ کے پاس کیسٹر آئل موجود نہیں ہے تو آپ صرف ناریل کا تیل بھی پلکوں پر لگا سکتے ہیں۔ یہ ملائم ہوتا ہے اور اس کو آنکھوں کے اردگرد استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کو پلکوں پر لگانے سے پلکیں گھنی اور لمبی ہوجاتی ہیں۔

    زیتون کا تیل:
    جن افراد کی پلکیں کمزور ہوتی ہیں انہیں چاہئے کہ اپنی پلکوں پر زیتون کا تیل لگائیں، اس سے پلکیں جلدی گھنی ہو جاتی ہیں۔ اس کو روئی کی مدد سے پلکوں پر لگائیں۔ اس سے پلکیں نہ صرف گھنی بلکہ ان کی لمبائی بھی بڑھ جاتی ہے۔

  • گھنیری پلکیں کیسے حاصل کی جائیں؟

    گھنیری پلکیں کیسے حاصل کی جائیں؟

    گھنی پلکیں اور آئی بروز نہ صرف آنکھوں کو خوبصورت بناتی ہیں بلکہ پورے چہرے کی دلکشی میں اضافہ کرتی ہیں، آج آپ کو پلکیں اور بھنویں گھنی بنانے کے لیے آسان سی ٹپ بتائی جارہی ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بلقیس نے پلکیں اور بھنویں گھنی کرنے کے لیے نہایت آسان ترکیب بتائی۔

    سب سے پہلے آدھا کپ پانی میں ایک الائچی کوٹ کر ڈالیں اور اس میں 20 سے 25 پتے ہرے دھنیے کے شامل کریں۔ اس کو اچھی طرح سے پکائیں اور پانی الگ کرلیں۔

    اس پانی میں 1 چائے کا چمچ شہد اور ایلو ویرا جیل شامل کریں، اب اس آمیزے کو انگلیوں پر لے کر آئی بروز اور پلکوں کے اوپر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔

    مساج سے دوران خون تیز ہوگا اور بالوں کی نشونما میں اضافہ ہوگا۔

    اگر اس سے کوئی الرجی نہ ہو تو اسے رات بھر لگا کر سوئیں اور باقاعدگی سے 3 ماہ تک جاری رکھیں، 3 ماہ کے عرصے میں فرق واضح طور پر سامنے آنا شروع ہوجائے گا۔