Tag: گھوسٹ اساتذہ

  • بڑی خبر! 5 ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ

    بڑی خبر! 5 ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ

    کراچی : 5 ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا، بڑی تعداد میں ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ میں 5 ہزار گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد محکمہ تعلیم نے گھوسٹ ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

    وزیرتعلیم سندھ نے گھوسٹ ملازمین کیخلاف کارروائی کی منظوری دے دی اور سیکریٹری تعلیم سندھ نے گھوسٹ ملازمین کو طلب کرلیا ہے۔

    مزید پڑھیں : 1350 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا

    محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہےتھے تاہم ویٹنگ لسٹ میں موجود میرٹ ٹیسٹ پاس امیدواروں کو بھرتی کیا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ سال بھی محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار 342 گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد اساتذہ کیخلاف کارروائی کے لئے سمری وزیر تعلیم کو بھجوادی تھی۔

  • سندھ کے اسکولوں میں تعینات 58 اساتذہ کا بیرون ملک رہ کر ہر ماہ تنخواہ  لینے کا انکشاف

    سندھ کے اسکولوں میں تعینات 58 اساتذہ کا بیرون ملک رہ کر ہر ماہ تنخواہ لینے کا انکشاف

    حیدرآباد: سندھ کے اسکولوں میں تعینات 58 اساتذہ کا بیرون ملک رہ کر ہر ماہ تنخواہ لینےکا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ میں گھوسٹ اساتذہ کے معاملے پر ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیشن زین العابدین انصاری نے بتایا ہے سندھ کے اسکولوں میں تعینات اٹھاون اساتذہ بیرون ملک ہیں اور ہر ماہ تنخواہ بھی وقت پر لیتے ہیں۔

    زین العابدین انصاری کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سے تصدیق شدہ اساتذہ کی رپورٹ سیکریٹری تعلیم کو بھیجی ہے، بیرون ملک رہائش پذیر اساتذہ کی تنخواہ بند اور نوکریوں سے برطرف کیا جائے۔

    ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیشن نے کہا کہ مختلف اضلاع کے ڈی اِی اوز،اِی ڈی اوز نے اساتذہ کی رپورٹ نہیں دی۔

    یاد رہے محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار 342 گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد اساتذہ کیخلاف کارروائی کے لئے سمری وزیر تعلیم کو بھجوادی تھی۔

  • محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار 342 گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف

    محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار 342 گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف

    کراچی : محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار 342 گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف ہوا، جس کے بعد اساتذہ کیخلاف کارروائی کے لئے سمری وزیر تعلیم کو بھجوادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی مانیٹرنگ نے سیکرٹری تعلیم سندھ کو گھوسٹ اساتذہ کے حوالے سے سمری بھجوادی ہے۔

    سمری میں کہا گیا ہے کہ تمام اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں جبکہ ریٹائرڈملازمین بھی تنخواہیں اور مراعات لے رہے ہیں۔

    سمری میں سفارش کی گئی کہ تمام اساتذہ کی آئی ڈیز اور تنخواہیں بند کی جائیں اور گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے،سمری

    سیکرٹری تعلیم نے سمری منظوری کے لیے وزیر تعلیم کو بھجوادی ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل مستقل غیر حاضر اساتذہ میں سے متعدد کے بیرون ملک جانے کا انکشاف ہوا تھا ، جس کے بعد سندھ کے محکمہ تعلیم نے طویل عرصے سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔

    محکمہ تعلیم نے بتایا تھا کہ قواعد کےخلاف بیرون ملک جانے والے اساتذہ کا ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

    محکمہ تعلیم کے مطابق شہید بےنظیرآباد کے بیرون ملک جانے والے غیر حاضراساتذہ کا ریکارڈ ایف آئی اے نے دے دیا ہے، ایف آئی اے رپورٹ کی روشنی میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • گھوسٹ ملازمین کی جواٸننگ پر تعلقہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر آمنے سامنے

    گھوسٹ ملازمین کی جواٸننگ پر تعلقہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر آمنے سامنے

    کراچی: شہر قائد میں گھوسٹ ملازمین کی جواٸننگ پر تعلقہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران آمنے سامنے آ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق تعلقہ ایجوکیشن افسر سوبھو لغاری کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ویسٹ گھوسٹ اساتذہ کی بھرتی کر رہے ہیں۔

    تعلقہ افسر ویسٹ منگھوپیر سوبھو لغاری نے اس سلسلے میں سیکریٹری تعلیم اور ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن کو شکایتی خط لکھ دیا ہے، جس میں انھوں نے کہا ہے کہ گھوسٹ اساتذہ اور ملازمین کو محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسر کی سر پرستی حاصل ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ویسٹ نے گھوسٹ اساتذہ کو اسکول جواٸن کرنے کی اجازت دی ہے، ان میں ہاٸر اسکول ٹیچرعلی بخش جوکھیو، پراٸمری ٹیچر عابدہ پروین بروہی، اور چوکیدار منظور علی جلبانی شامل ہیں۔

    منگھوپیر تعلقہ افسر کا کہنا تھا کہ یہ ملازمین طویل عرصے سے بغیر کسی اطلاع کے اپنی ڈیوٹی سے غائب رہے ہیں، تاہم اب ڈی ای او نے انھیں بغیر کسی قانونی طریقہ کار یا جواز کے ڈیوٹی جوائن کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

  • سندھ میں گھوسٹ اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ

    سندھ میں گھوسٹ اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ

    کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں گھوسٹ اساتذہ کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے 2 ہزار سے زائد ملازمین کی تنخواہیں روکنے کیلئے اکاؤنٹنٹ کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے گھوسٹ اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کو خط لکھا جس میں سندھ کے 2 ہزار 19 ملازمین کی تنخواہیں فوری روکنے کا کہا گیا ہے۔

    سیکرٹری تعلیم سندھ اکبر لغاری کا کہنا ہے کہ گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے ملازمین کو نوکری سے فارغ کریں گے، جس میں کراچی میں 144، حیدر آباد میں 132 اور میرپور خاص میں 114 گھوسٹ اساتذہ ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  محکمہ تعلیم سندھ میں ہزاروں اساتذہ کو بھرتی کرنے کا فیصلہ

    سیکرٹری تعلیم سندھ کے مطابق قمبر شہداد کوٹ میں 464، جیکب آباد میں 190، دادو میں 102، بینظیرآباد میں 182، شکارپور میں 128، نوشہروفیروز میں 89، لاڑکانہ میں 155 اور سانگھڑ میں 28 گھوسٹ اساتذہ موجود ہیں۔

  • محکمہ تعلیم سندھ کا گوسٹ اساتذہ کیخلاف کاروائی کا آغاز

    محکمہ تعلیم سندھ کا گوسٹ اساتذہ کیخلاف کاروائی کا آغاز

    کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صو بے بھر میں گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کارروائی کرتے ہو ئے پہلے مرحلے میں وزیر اعلی سندھ کے حلقہ انتخاب خیر پور کے77اساتذہ کو معطل کردیا ہے جبکہ آئندہ چند روز میں کئی ہزار گھوسٹ اساتذہ کو معطل کیا جائے گا۔

    حکمرانوں کے تعلیم کے بارے میں غیر سنجیدہ رویئے کا اندازہ اس با ت سے لگا یا جا سکتا ہے ملک بھر میں ایسے اساتذہ موجود ہیں جو تنخواہ تو لیتے ہیں لیکن اسکو ل نہیں جا تے ہیں۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے وزیراعلی قائم علی شاہ کے آبائی حلقے میں ستتر ایسے اساتذہ کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں جو گھو سٹ ہیں۔ اسی طرح کی مہم ماضی میں ملک کے تمام صوبوں میں چلتی رہی ہیں لیکن سیاست اور طاقت کے ہتھیا روں سے لیس گھوسٹ اساتذہ کیخلاف کارروائی کے بجا ئے انہیں ترقیوں سے نوازا جاتا رہا ہے۔

    اب دیکھنا یہ ہے صو بہ سندھ میں چلنے والی حالیہ کارروائی کا کو ئی نتیجہ برآمد ہو تا ہے یا یہ مہم بھی محکمہ پولیس کی ہتھیاروں کی برآمد گی مہم کی مانند اپنی موت آپ مرجاتی ہے۔