Tag: گھوسٹ ڈاکٹرز

  • محکمہ صحت کی کارروائی ،   گھوسٹ ڈاکٹروں کی شامت آگئی

    محکمہ صحت کی کارروائی ، گھوسٹ ڈاکٹروں کی شامت آگئی

    کراچی : محکمہ صحت نے 507 گھوسٹ ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے اور :فائنل شوکاز کے بعد 39 ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق  کراچی میں محکمہ صحت نے گھوسٹ ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف اضلاع کے 507 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس دے دیئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے باعث 54 غیرحاضر ڈاکٹروں نے استعفی دے دیا جبکہ فائنل شوکاز کے بعد 39ڈاکٹرزکو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔

    ترجمان محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ 54غیرحاضر ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس میں ےتنبیہ کی گئی اور 121ڈاکٹرز کو فائنل شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔