Tag: گھونگا

  • برطانیہ میں دنیا کی عجیب ریس کس نے جیتی؟ ویڈیو دیکھیں

    برطانیہ میں دنیا کی عجیب ریس کس نے جیتی؟ ویڈیو دیکھیں

    لندن: سست ترین مخلوق گھونگے اور دوڑ؟ سننے میں کچھ عجیب لگتا ہے، لیکن برطانیہ میں یہ اَن ہونی ہوئی اور گھونگوں نے ریس میں حصہ لیا۔

    برطانیہ میں ورلڈ سنیل ریسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا تو اس میں درجنوں گھونگوں نے تماشائیوں کا صبر آزمایا، اور دل چسپ ریس میں چینچ نامی گھونگے نے سب سے پہلے منزل پر پہنچ کر میدان مار لیا۔

    اپنی نوعیت کے اس سب سے عجیب سمجھے جانے والے ایونٹ میں برطانیہ کے شہر نورفوک کے ایک چھوٹے سے گاؤں نے ورلڈ سنیل ریسنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کی۔

    اس عجیب ریس میں حصہ لینے والے ’کھلاڑی‘ دوڑنے کی بجائے کھسکتے ہیں، کیوں کہ گھونگے کھسکنا ہی جانتے ہیں دوڑنا نہیں۔ اس ریس میں لندن، فرانس اور جنوبی کوریا کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔


    ویڈیو: عراق میں پرانا غرق شدہ گاؤں نمودار ہوتے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے


    یہ ریس ہفتہ 19 جولائی کو ایک گیلے کپڑے سے ڈھکے ٹیبل ٹاپ پر ہوئی، جس پر سرخ اور سیاہ دائروں کے نشان لگائے گئے تھے، گھونگے اندرونی یعنی سرخ دائرے سے شروع کرتے تھے اور بیرونی یعنی سیاہ دائرے کی طرف جانا تھا۔ جب کہ ہر دوڑ ’’ریڈی، اسٹیڈی، سلو‘‘ کی پکار کے ساتھ شروع ہوئی۔

    دل چسپ بات یہ تھی کہ ریس کے موقع پر موسلا دھار بارش ہوئی لیکن شائقین تجسس کے ساتھ جمع ہو کر مقابلہ دیکھتے رہے، آرگنائزر نکولس ڈکنسن نے کہا ’’گھونگوں کو واقعی گیلے حالات پسند ہیں، اس لیے آج ریسنگ کا موسم واقعی اچھا رہا۔‘‘

  • رنگین چٹانوں میں چھپا ننھا سا جانور ڈھونڈ کر دکھائیں

    رنگین چٹانوں میں چھپا ننھا سا جانور ڈھونڈ کر دکھائیں

    تصاویر میں چھپی اشیا ڈھونڈنا، جو بہت مہارت سے چھپائی جاتی ہیں، دماغ کے لیے ایک اچھی خاصی مشق ہوتی ہے۔

    یہ ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں، تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی علم دیتی ہیں۔

    آج آپ کے لیے ایسی ہی ایک تصویر پیش کی جارہی ہے جس میں چھپی ہوئی ایک اور تصویر ڈھونڈنا آپ کی ذہانت کی نشاندہی کرے گا۔

    اس تصویر میں آپ کو بے شمار چٹانیں دکھائی دے رہی ہیں جو مختلف رنگوں کی ہیں۔

    آپ نے ان چٹانوں میں ایک گھونگا (Snail) تلاش کرنا ہے، اور اس کے لیے آپ کے پاس 5 سیکنڈز کا وقت ہے۔

    کیا آپ نے ڈھونڈ لیا؟

    صحیح جواب ہے۔