Tag: گھوٹکی

  • گھوٹکی میں کورائی برادری کے گھروں‌ پر مہلک حملہ

    گھوٹکی میں کورائی برادری کے گھروں‌ پر مہلک حملہ

    گھوٹکی: خانپور مہر کے قریب کورائی برادری کے گھروں پر مسلح افراد نے مہلک حملہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں خانپور مہر کے قریب کورائی برادری پر مسلح افراد کے حملے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل کر دیے گئے۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ خانپور مہر اور مبارک پور پولیس کے درمیان حدود بندی کے تنازع کے باعث پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی۔

    ایس ایچ او خانپور مہر نے بتایا کہ ہیکل پٹ علاقہ مبارک پور تھانہ سکھر کی حدود میں آتا ہے، تاہم دونوں تھانوں کی پولیس جائے وقوعہ کی طرف بھیجی گئی ہے، انھوں نے بتایا کہ یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، جس کے سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

  • گھوٹکی : ایم فائیو موٹر وے پر مسافر کوچ الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی

    گھوٹکی : ایم فائیو موٹر وے پر مسافر کوچ الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی

    گھوٹکی: ایم فائیو موٹر وے پر مسافر کوچ الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے ، بس پنجاب سےکراچی جارہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں ایم فائیو موٹر وے پر مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ افسوسناک حادثہ قاضی واہ نہر کے قریب پیش آیا، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، کوچ پنچاب سے کراچی آرہی تھی۔

    ایک اور حادثے میں جھنگ میں بائی پاس پرآلو سے بھر اٹرک کار پرالٹ گیا، افسوسناک حادثےمیں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتار کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیورسے بے قابو ہو کر کار پر الٹ گئی۔

  • پولیس کی بڑی کارروائی، اغوا کیے گئے 3 افراد بازیاب

    پولیس کی بڑی کارروائی، اغوا کیے گئے 3 افراد بازیاب

    سکھر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھوٹکی کے قریب قومی شاہراھ سے اغوا کیے گئے 3 افراد بازیاب کرالئے۔

      پولیس حکام کے مطابق بازیاب افراد میں عابد علی، امین اور سونا نامی افراد شامل ہیں تینوں افراد کو 8 اکتوبر کو اغواء کیا گیا تھا مغویوں کی بازیابی کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی ہیومن اور انٹلیجنس معلومات پر کی گئی ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے سکھر سے تین مغویوں کی صحیح سلامت بازیابی پر ایس ایس پی سکھر اور انکی ٹیم کی جرائم کے خلاف کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

    واضح رہی کہ تینوں فراد کو8 اکتوبر کو نیشنل ہائی وے گھوٹکی سے اغواء کیا گیا تھا۔

  • گھوٹکی میں ایک اور صحافی کو قتل کردیا گیا

    گھوٹکی میں ایک اور صحافی کو قتل کردیا گیا

    گھوٹکی :‌ رونتی میں صحافی بچل گھنیو کو قتل کردیا ، صحافی ڈاکوؤں کے خلاف بھی رپورٹنگ کرتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں اوباڑو کے نواحی علاقے رونتی میں مسلح افراد نے حملہ کرکے مقامی صحافی بچل گھنیو کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    پولیس نے بتایا کہ رونتی میں سندھی نیوز چینل آواز ٹی وی کے مقامی رپورٹر بچل گھنیو صبح سویرے اپنے گھر کے قریب ہی کھیتوں میں گئے تھے کہ مسلح افراد نے حملہ کرکے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ لاش تحصیل اوباڑو میں منتقل کردی گئی ہے، ڈاکوؤں کا حملہ ہے یا کوئی ذاتی دشمنی ابتدائی تحقیات کی جارہی ہے تاہم ایف آئی آردرج نہیں ہوئی اور حملہ اوروں کا تعاقب کررہےہیں

    واقعہ کے بعد صحافی تحصیل اسپتال اوباڑو پہنچ گئے ہیں، صحافی ڈاکوؤں کے خلاف بھی رپورٹنگ کرتا تھا۔

    گھوٹکی میں نصر اللہ گڈانی کے قتل واقعے کے بعد صحافی کے قتل کا یہ دوسرا واقعہ سامنے آیا ہے

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کچے کے ڈاکوؤں کے حملے میں صحافی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ صحافی محمدبچل گھنجو کے قاتلوں کوگرفتارکرکےسزادلوائی جائے اور کچےکےڈاکوؤں کیخلاف آپریشن مزیدمؤثراورتیزکیاجائے، آزادی صحافت پریقین رکھتےہیں۔

  • کراچی سے ایک ماہ قبل اغوا کی گئی بچی گھوٹکی سے بازیاب

    کراچی سے ایک ماہ قبل اغوا کی گئی بچی گھوٹکی سے بازیاب

    گھوٹکی: کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے ایک ماہ قبل اغوا کی گئی بچی کو گھوٹکی سے بازیاب کرالیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی بچی کو مقابلے کے بعد بازیاب کرایا گیا، 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

    مغوی بچی کو ایک ماہ قبل کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے اغوا کیا گیا تھا، ملزمان نے بچی کی رہائی کیلئے 2 کروڑ تاوان مانگا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اغواکاروں کا تعلق سندھ کے علاقے ٹھل اور رحیم یارخان سے ہے، جبکہ مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل لاہور میں گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال شاہدرہ سے نومولود کی لاش برآمد ہوئی، ملزمان نے بچے کی لاش کو کیٹین کے پاس پھینک دیا تھا۔

    واقعے کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نومولود کی لاش اسپتال کی کینٹین کے پاس پھینک کر فرار ہوئے، اسپتال انتظامیہ اور سیکیورٹی کی لاپروائی کے باعث تاحال نومولود کی فیملی کو تلاش نہیں کیا جاسکا ہے۔

    ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ، 28 جاں بحق، 20 زخمی

    پولیس کا کہنا تھا کہ فرانزک ٹیمیں اسپتال پہنچ گئی ہیں، شواہد اکھٹے کرنے کا عمل شروع کردیا ہے، واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • گھوٹکی : مسافر کوچ اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 8 افراد جاں بحق

    گھوٹکی : مسافر کوچ اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 8 افراد جاں بحق

    گھوٹکی میں ایم فائیو موٹر وے کے قریب مسافر کوچ اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں اور گھوٹکی پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں و لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

    گھوٹکی

    حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آّیا، ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو گھوٹکی کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ، موٹر وے پولیس کے مطابق اندوہناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں2خواتین ،2بچے اور 3 مرد شامل ہیں، مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی ، لاشیں اور زخمیوں کو گھوٹکی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

  • گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

    گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

    گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی 64 پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں2  پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کچے کے پولیس تھانہ آندل سندرانی کی حفاظتی پولیس چوکی نمبر 47پر ایک درجن سے زائد ڈاکووں کا حملہ جدید اسلحہ سے فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگے۔

    ایس ایس پی سمیر نور کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے اہلکاروں میں ظہیر تھیم اور قادر مہر شامل ہیں، واقع کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ ہوچکی ہے۔

    ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ کے مطابق مقابلے میں ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں دوسری جانب حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے گھوٹکی کے تعلقہ اسپتال منتقل کی جارہی ہیں۔

  • گھوٹکی :  قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے صحافی نصراللہ گڈانی  چل بسے

    گھوٹکی : قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے صحافی نصراللہ گڈانی چل بسے

    گھوٹکی : قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے صحافی نصراللہ گڈانی انتقال کرگئے، 4 روز قبل موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے انھیں ٹارگٹ کر کے نشانہ بنایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق میرپورماتھیلو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے صحافی نصراللہ گڈانی کراچی کی نجی اسپتال میں زخموں کی تاب لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے

    نصراللہ کو چار روز قبل میرپورماتھیلو میں جراوار روڈ پر موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے ٹارگٹ کر کے نشانہ بنایا تھا، جس سے تین گولیاں لگنے سے ان کا جگر ، مثانہ اور پھپھڑے متاثر ہوئے تھے۔

    انھیں پہلے شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں گزشتہ روز ایئر ایمبولینس سے کراچی کےنجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

    صحافی نصراللہ کی موت پر گھوٹکی یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، صحافیوں تنظیموں کا کہنا تھا کہ 4 دن گزرنے کے باوجود پولیس حملہ آوارں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے، قاتلوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    گھوٹکی یونین آف جرنلسٹ نےضلع میں 3روزہ سوگ کااعلان کردیا ہے ،صدر گھوٹکی یوجےاسلم ملک کا کہنا ہے کہ صحافی کے قاتلوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں.

    دوسری جانب ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ نے بتایا کہ نصراللہ گڈانی پر حملےکی تحقیقات جاری ہیں ، حملہ آوروں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے، حملے کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں تاہم واقعہ کا مقدمہ تا حال درج نہیں کیا جا سکا ہے

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی کی تدفین گھوٹکی کے علاقے میرپورماتھیلو کے گاوں قبول گڈانی ادا کی جائے۔

  • گھوٹکی میں اغوا ہونے والے 2 پولیس اہلکار سرکاری اسلحہ سمیت بازیاب

    گھوٹکی میں اغوا ہونے والے 2 پولیس اہلکار سرکاری اسلحہ سمیت بازیاب

    پولیس نے گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے حملے کے بعد اغوا ہونے والے 2  پولیس اہلکاروں کو سرکاری اسلحہ سمیت بازیاب کرا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گھوٹکی میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ ایک پولیس اہلکاربھی شہید ہوگیا، ڈاکوؤں نے کچے کے  علاقے میں 2 پولیس اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اغوا کرلیا تھا۔

    مزید پڑھیں: گھوٹکی: ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 اغوا

    تاہم پولیس نے جوابی آپریشن کرتے ہوئے گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے حملے کے بعد اغوا ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو اسلحہ سمیت بازیاب کرا لیا، پولیس نے ڈاکوؤں کا محاصرہ کرکے اہلکار بازیاب کرائے۔

    وزیر داخلہ سندھ نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھا جائے۔

  • گھوٹکی: ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 اغوا

    گھوٹکی: ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 اغوا

    سندھ کے کچے کے علاقے گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پنجاب کے سنگم پر واقع ضلع گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کردیا اس حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوا۔

    پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے 2 پولیس اہلکاروں کو اغوا بھی کر لیا، اس واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی مزید نفری طلب کرلی گئی۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ڈاکو کا نام امان اللہ عرف امانو سندرانی ہے، ہلاک ڈاکو اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ساتھ ہی ڈاکو پروفیسر ڈاکٹر  اجمل ساوند قتل کیس میں بھی نامزد تھا۔