Tag: گھوٹکی ٹرین حادثے

  • گھوٹکی ٹرین حادثہ، تحقیقات کیلئے پرائیویٹ ماہر کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    گھوٹکی ٹرین حادثہ، تحقیقات کیلئے پرائیویٹ ماہر کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    سکھر : گھوٹکی ٹرین حادثے کی تحقیقات کیلئے ماہرحادثات ڈاکٹر عمر کی خدمات لینے حتمی فیصلہ کرلیا گیا ، ڈاکٹرعمر ہوائی حادثات اورروڈحادثات میں مہارت رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے گھوٹکی ٹرین حادثے کی تحقیقات کیلئے پرائیویٹ ماہر کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ریلوےکےاعلیٰ حکام کے اجلاس میں ماہرکی خدمات لینےکافیصلہ کیاگیا۔

    ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کیلئےماہرحادثات ڈاکٹرعمرکی خدمات لینے حتمی فیصلہ کیا ہے ، ڈاکٹرعمراین ایچ اے سول ایوی ایشن میں خدمات انجام دےچکےہیں۔

    ڈاکٹر عمر ہوائی حادثات اورروڈحادثات میں مہارت رکھتےہیں اور شعبہ حادثات کی پرائیویٹ کنسلٹنٹ کمپنی کےسربراہ ہیں۔

    واضح رہے 7 جون کو ملت ایکسپریس اورسرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم کا خوفناک واقعہ پیش آیا ، جس میں 63 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

    بعد ازاں وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ٹرین حادثہ میں غفلت برتنے والوں اور نااہلی کے ‏مرتکب افسران کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سکھر ، کراچی اور لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پی آر کے سینئر افسران کو معطل کردیا تھا۔

  • پاکستان ریلوے کا گھوٹکی ٹرین حادثے کی تحقیقات 16 جون سے شروع کرنے کا اعلان

    پاکستان ریلوے کا گھوٹکی ٹرین حادثے کی تحقیقات 16 جون سے شروع کرنے کا اعلان

    لاہور : پاکستان ریلوے کے ترجمان نے گھوٹکی کے قریب ٹرین حادثے کی تحقیقات 16 جون سے شروع کرنے کا اعلان کردیا ، ٹرین حادثے سے متعلق تحقیقات تین دن تک جاری رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ گھوٹکی ٹرین حادثےکی تحقیقات کاآغاز16جون سےہوگا، تحقیقات کی سربراہی وفاقی حکومت کے انسپکٹر ریلوے فرخ تیمور کریں گے ، جبکہ حادثے سے متعلق بیان یا ثبوت ڈی ایس آفس سکھر میں وصول ہوں گے۔

    ترجمان پی آر کے مطابق گھوٹکی ٹرین حادثے سے متعلق تحقیقات تین دن تک جاری رہیں گی۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ٹرین حادثہ میں غفلت برتنے والوں اور نااہلی کے ‏مرتکب افسران کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سکھر ، کراچی اور لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پی آر کے نو سینئر افسران کو معطل کردیا تھا۔

    معطل ہونے والوں میں ڈی ای این’’ٹو‘‘سکھر غلام قادر لاکھو، اےایم ای ون سکھر عبدالعزیز، پی ‏ڈبلیوآئی میرپور قاضی شمس الدین، سب انجینئرجی آرون کراچی ڈویژن، ابتسام الحسن، اےٹواو، ‏اےسی او سکھرنہال خان شامل تھے۔

    ریلوے حکام نےکراچی سے ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی سول شوکت علی شیخ، ڈی ای این ٹو کراچی مجیب رحمان، پی ‏ڈبلیو آئی حیدر آباد مسٹر منصور انور، ڈویژنل مکینیکل انجینئر 2 لاہور محمد عمران ، اسسٹنٹ ٹریفک افسر سکھر، اےایم ای سکھر اور ٹی ایکس آر کراچی کو بھی ‏معطل کر دیا تھا۔

    واضح رہے ملت ایکسپریس اورسرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم کا خوفناک واقعہ پیش آیا ، جس میں 63 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

  • گھوٹکی ٹرین حادثے  سے متعلق  معلومات کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم ، فون نمبرز  جاری

    گھوٹکی ٹرین حادثے سے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم ، فون نمبرز جاری

    سکھر : ریلوے حکام نے گھوٹکی ٹرین حادثے سے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کردیا اور فون نمبرز بھی جاری کردیئے ، 0419200488 اور 03334805996 ، 0519270834 اور 03312706334 سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی ٹرین حادثے کے بعد کراچی، سکھر، فیصل آباداورراولپنڈی میں ہیلپ لائن سینٹرقائم کردیا گیا ، ریلوے حکام نے انفارمیشن ڈیسک قائم کرتے ہوئے فون نمبر جاری کردیا ہے۔

    ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ 0419200488 اور 03334805996 ، 0519270834 اور 03312706334 سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق ٹرین حادثہ ریتی اورڈھرکی کےدرمیان ریتی کےقریب پیش آیا، زخمیوں کوروہڑی،پنوعاقل اورسول اسپتال سکھرمنتقل کیاگیا جبکہ زیادہ تر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ، ٹریک بحال ہوتےہی ٹرینوں کوروانہ کردیاجائےگا۔

    دوسری جانب ٹرین حادثہ میں شیخ زیداسپتال میں منتقل کئے گئے زخمیوں کے نام سامنے آگئے ہیں ، زخمیوں میں محمد اسلم ولد گمیر خان ،مقبول احمد ولد اقبال ، خلیل الرحمان ولد عبدالعلیم ، آسیہ ولد محمد عمران،روبینہ ولداحسن الہٰی،عذراولداللہ رکھا، نصیرولداکبر،اعجاز حسین ،ممتاز بی بی ولد اللہ دتہ،سمیع ولد شہزاد شامل ہیں۔

    دیگر زخمیوں میں حسین ربانی ولدربانی ،اللہ دتہ ولد بشیر احمد ،بشیراحمد ولد پٹھانے خان ، آفتاب ولد ایاز حسین، بابر ولد فیاض، یاسمین ، حفصہ ولد حضور، گل شبیر ولد ولایت خان، محمد اسحاق ولد بڈن خان ، خداداد،کائنات ،کوثر ولد مہدی عباس، جاوید اختر ولد نور الہٰی ، گل صاحب، مشرف ولد طفیل ، دلاورولد ارشد بھی شامل ہیں۔