Tag: گھوٹکی

  • لڑکی کی آواز میں بات کرکے اغواء کرنے والا ملزم گرفتار

    لڑکی کی آواز میں بات کرکے اغواء کرنے والا ملزم گرفتار

    گھوٹکی : گھوٹکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکیوں کی آواز نکال کر 56 افراد کو اغوا کرنے والا ملزم راحب شرسمیت 11 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں پولیس نے رونتی اور کھینجو کے علاقوں میں کاروائیاں کر کےسنگین مقدمات میں مطلوب11 ڈاکوؤں کو گرفتا ر کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے،دوران کارروائی پولیس نے لڑکی آواز میں بات کر کے لوگوں کو اغواء کرنے والا ملزم راجب شر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق پولیس نے رونتی اور کھیجو کے کچے اور پکے کے علاقے میں آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب گیارہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ برإٓمد کر لیا ہے۔


    Police arrest man faking woman’s voice for… by arynews

    کارروائی میں موبائل کے ذریعے لڑکیوں کی آواز نکال کر 56افراد کو اغوا کرنے والا ملزم راحب شربھی گرفتار کرلیا ہے، ملزم لڑکی کی آواز میں بات کرکے لوگوں کو بھلا پھسلا کر اپنے گاؤں بلا کر اغواء کر لیتا اور بھاری تعاون کے عوض رہا کرتا تھا۔

    ملزم راجب شر پر کشمور اور گھوٹکی کے مختلف تھانوں پر مقدمات درج ہیں اور ملزم پر پانچ لاکھ انعام مقرر کرنے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔

    یاد رہے آپریشن کے دوران اب تک ڈیڑھ ماہ میں 8 اشتہاری ڈاکوؤں سمیت 31 بدنام ڈاکوؤں سمیت 562 روپوش اشتہاریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

  • گھوٹکی: ضعیف العمرشخص پرتشددکرنےوالاپولیس اہلکارگرفتار

    گھوٹکی: ضعیف العمرشخص پرتشددکرنےوالاپولیس اہلکارگرفتار

    گھوٹکی: ضعیف العمر شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے والےپولیس اہلکار کو مقدمہ درج کرکےگرفتار کرلیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گھوٹکی کے علاقے حیات پتافی میں گھر کے دروازے پر چاول کھانے والے اسی سالہ ضعیف العمر گوکل داس کو ایک پولیس اہلکار علی حسن حیدرانی نے تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیاتھا.

    واقعے کے خلاف احتجاج پرایس ایس پی مسعود بنگش نےملوث پولیس اہلکار کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا.

    وزیرداخلہ سہیل انورسیال اور آئی جی سندھ اللہ ڈینوخواجہ کی جانب سے بھی واقعے کا نوٹس لیا گیا.

    ایس ایس پی مسعود بنگش پولیس اہلکار کے ہاتھوں تشدد کا شکار بننے والے معمر گوکل داس کے گھر پہنچ کر ہر ممکن مدد اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی.

  • گھوٹکی: ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن آخری مرحلےمیں داخل

    گھوٹکی: ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن آخری مرحلےمیں داخل ہوگیا ہے، رینجرز نے کچے کا علاقہ شرپسندوں سے کلئیر کرالیا۔

    ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں پولیس کی ناکامی کے بعد رینجرز میدان میں اتری، رینجرز نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر مارٹر گولے برسائے، جس سےشر پسندوں کے ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

    رینجرز جوانوں نے پیش قدمی کرتے ہوئے گھنے جنگلات کا کنٹرول حاصل کرلیا اور چوکیاں قائم کرکے جرائم پیشہ عناصر کی پناہ گاہوں کو جلا دیا۔

    رینجرز نے بکتر بندگاڑیوں پر گشت شروع کردیا، اب علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

  • گھوٹکی:  بم دھماکہ، 15 سالہ لڑکا جاں بحق

    گھوٹکی: بم دھماکہ، 15 سالہ لڑکا جاں بحق

    گھوٹکی : نواحی گاؤں میں بم دھماکہ سے ایک  15 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    گھوٹکی کا علاقہ صیفل کولاچی اس وقت دھماکے کی آواز سے گونج اٹھا، جب دو بھائی دستی بم کو بال سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک بم دھماکہ ہوگیا۔

    جس کے نتیجے میں پندرہ سالہ فدا حسین موقعے پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا بھائی وکیل احمد شدید زخمی ہوا، جسے بروقت اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں سے طبی امداد کے بعد زخمی کو تشویشناک حالت میں سکھر اسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس کی ٹیمیں جائے واقع پر پہنچ گئیں۔

    پولیس کے مطابق دونوں بھائی نامعلوم مقام سے ملنے والے ایک دستی بم کو بال سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا، جسکی آواز علاقے میں سنی گئی۔

  • گانا نہ سنانے پروڈیرے نے گلوکارکومارمارکرادھ موا کردیا

    گانا نہ سنانے پروڈیرے نے گلوکارکومارمارکرادھ موا کردیا

    گھوٹکی : وڈیرےنےپسند کا گانا نہ سنانےپرفوک گلوکارکومارمارکرادھ موا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کے نواحی گاؤں بیروٹا میں مقامی لوگ فنکار شعبان فقیرکو وڈیرے اشرف علی نےگاناسنانےاوطاق پربلایا۔

    شعبان فقیراکتارا اورچپڑی اٹھائے۔ فوک گانےگنگناتاپہنچ گیا کہ وڈیرا خوش ہوکرانعام دےگا۔ لیکن نشےمیں دھت وڈیرےنےتواسےامتحان میں ڈال دیا۔

    وڈیرے نے فوک گلوکارکونصرت فتح علی کی غزل فصلِ گل ہے بھرا ہے پیمانہ سنانے کی فرمائش کی، جس پر گلوکار نے کہا کہ سائیں مجھے یہ غزل یاد نہیں، آپ کچھ اورسن لو۔

    جس پر وڈیرا آپے سے باہر ہوگیا، شعبان فقیر چیختا چلاتا رہا لیکن وڈیرے اشرف علی نے ایک نہ سنی۔ ڈنڈوں مکوں اورلاتوں سےمارمارکرلہولہان کردیا۔

    سخت تشددسے شعبان فقیرکا بازو ٹوٹ گیا،بےدم ہوکرنیم بیہوش ہوا توباہر پھکوادیا گیا، ٹوٹی پھوٹی جھونپڑی میں پڑے شعبان فقیرکےپاس علاج کےلئےپھوٹی کوڑی بھی نہیں۔

    اسےیہ امید بھی نہیں کہ انصاف ملے گا۔ کراہتے ہوئےیہی اپیل کررہا ہے کہ بس علاج ہوجائے۔

  • گھو ٹکی: پسند کی شادی، جرگے نے طالبہ کو کاری قرار دے دیا

    گھو ٹکی: پسند کی شادی، جرگے نے طالبہ کو کاری قرار دے دیا

    گھوٹکی : سندھ میں جرگے کا راج،قانون کہاں کھو گیا، غیرقانونی جرگے کا ظالمانہ فیصلہ،گھوٹکی میں پسند کی شادی  کرنے پر جرگے نے طالبہ کوکاری قرار دےدیا ، بچی ونی کرنے کا حکم، بارہ لاکھ روپے جرمانے کی سزا۔

    تفصیلات کے مطابق کھوٹکی میں جرگے نے گیارہویں جماعت کی طالبہ نگینہ کو پسند کی شادی کرنے کے جرم میں کاری قرار دے دیا۔

    جرگے کے فیصلے کے مطابق بارہ لاکھ روپے جرمانہ اور ایک بچی کو ونی کرنے کی سزا دی گئی ہے، اور جرمانے کی عدم ادائیگی پر جرگے نے قتل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

  • نوبیاہتا جوڑا تحفظ کیلئے سکھرپریس کلب پہنچ گیا

    نوبیاہتا جوڑا تحفظ کیلئے سکھرپریس کلب پہنچ گیا

    سکھر:گھوٹکی کے نو بیاہتا پر یمی جوڑے فرزانہ اور نظیر چا نڈیو نے تحفظ کی اپیل کردی،تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کا رہا ئشی نو بیاہتا پر یمی جوڑا تحفظ کے لئے سکھرپریس کلب پہنچ گیا ۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےنظیر چا نڈیو نے بتایا کہ میں اوراور فرزانہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ،اور گھروالوں کی مخالفت کی وجہ سے ہم نے سیشن کورٹ سکھر آکر کورٹ میرج کی۔

    نظیر چا نڈیو کا کہنا تھا کہ فرزانہ کے والد اور میرے سسر غلام عباس نےپسند کی شادی کرنے پر ہم پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے اور میرے گھرمیں داخل ہوکر وہاں مو جود مویشی اوردیگر سامان اپنے ساتھ لے گئے اور اب ہمیں جان سے ما رنے کی دھکمیاں دے رہے ہیں۔

    نو بیاہتا پر یمی جوڑےفرزانہ اور نظیر چا نڈیو نے اعلیٰ حکام سے انہیں تحفظ فراہم کر نے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا ہماری جان بچائی جائے۔

  • وزیرستان میں شہید ہونیوالے فوجی حوالدارکی نمازِجنازہ وتدفین

    وزیرستان میں شہید ہونیوالے فوجی حوالدارکی نمازِجنازہ وتدفین

    گھوٹکی :وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران شدت پسندوں سے لڑائی میں شہید ہونے والے گھوٹکی کے رہائشی حوالدار محمد سلطان کولاچی کی تدفین اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ گھوٹکی کے آبائی قبرستان میں کی گئی۔

    شہید فوجی حوالدار محمد سلطان کولاچی کی نماز جنازہ میں لیفٹیننٹ کرنل قاسم،کیپٹن خرم،کیپٹن عبدالرحمان سمیت حساس اداروں کے افسران فوجی جوانوں اور بڑی تعداد میں شھریوں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر پنوعاقل چھاؤنی کے چاق و چوبند جوانوں کے دستے نے شہید اہلکار کو فوجی اعزاز اور سلامی پیش کی جبکہ صدر پاکستان،چیف آف آرمی اسٹاف،جی او سی16 ڈویژن پنوعاقل چھاؤنی کی جانب سے شہید جوان کی قبر پر پھول چڑھائے گئے۔

    وزیرستان میں شہید ہونے والا فوجی حوالدار محمد سلطان فوج کے حساس ادارے آئی ایس آئی میں تعینات تھا۔

  • بلاول بھٹو آج گھوٹکی کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے

    بلاول بھٹو آج گھوٹکی کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے

    گھوٹکی :پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج گھوٹکی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

    پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زداری سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پرآج گھوٹکی پہنچیں گے، جہاں وہ قادر پور شینک کے حفاظتی بند کا معائنہ کریں گے۔

    گزشتہ روز سیلاب زدگان کی امداد کے لئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے ملتان کا دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری کے سیلاب سے متاثرہ علاقے محمد پور گھوٹہ پہنچنے سے قبل ہی امدادی ٹرک پر متاثرین نے دھاوا بول دیا، شدید ہنگامہ آرائی کے بعد بلاول بھٹو امدادی سامان تقسیم کئے بنا ہی چل پڑے۔

    بلاول بھٹو نے سیلاب سے متاثرہ شیر شاہ بند کا بھی دورہ کیا اور امدادی سامان تقسیم کیا۔

    اس موقع پربلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کارکنوں کے گلےشکوے دور کئےجائیں گے، ایک وقت آئیگا یہ نعرہ بھی ہوگا، مرسوں مرسوں پنجاب نہ ڈےسوں، بلاول بھٹو نے اس موقع پر پارٹی رہنماﺅں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی۔

    بلاول بھٹو زرداری سابق وزیرِاعظم یوسف رضاگیلانی کے گھر بھی گئے، بلاول بھٹو کی ملتان آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔