Tag: گھوڑے

  • شاپنگ کرنے کا انوکھا انداز، خاتون گھوڑے پر فارمیسی پہنچ گئیں: ویڈیو وائرل

    شاپنگ کرنے کا انوکھا انداز، خاتون گھوڑے پر فارمیسی پہنچ گئیں: ویڈیو وائرل

    مشہور سعودی گھڑ سوار شہد الشمری نے انوکھے انداز میں شاپنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سعودی گھڑ سوار شہد الشمری کو گھوڑے پر سوار ہو کر فارمیسی میں چیزیں لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شاہَد الشمری کو گھوڑے پر بیٹھے اسٹور سے من پسند اشیاء کی خریداری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    شمری نے گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے ہی فارمیسی کا دورہ کیا، شیلف پر رکھی مصنوعات کی جانچ کی اور اپنی پسند کی اشیاء کا انتخاب بھی کیا، خاتون کی یہ ویڈیو کس جگہ کی ہے اب تک یہ واضع نہیں ہوسکا ہے۔

    واضح رہے کہ شاہد الشمری سوشل میڈیا پر باقاعدگی سے اپنی گھڑ سواری کی صلاحیتوں کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، جو ان کے فالوورز میں گُھڑ سواری کو فروغ دینے کا باعث بنتی ہیں۔

  • کتوں اور گھوڑوں کے لیے پنشن کی منظوری

    کتوں اور گھوڑوں کے لیے پنشن کی منظوری

    وارسا: پولینڈ میں سرکاری خدمات انجام دے کر ریٹائر ہونے والے کتوں اور گھوڑوں کو پنشن دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، پنشن کی حد 600 سے 1400 ڈالر تک ہوگی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق پولینڈ میں سرکاری طور پر خدمات سر انجام دینے والے کتوں اور گھوڑوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پولش وزیر داخلہ ماریوس کامینسکی کا کہنا ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ جن جانوروں نے ہماری کئی خطرناک مجرم پکڑنے اور کئی اہلکاروں کی جان بچانے میں مدد کی انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد مالی امداد بھی دی جائے۔

    رپورٹ کے مطابق اس نئے قانون سے پولینڈ میں 12 سو کے قریب کتے اور 60 گھوڑے مستفید ہوں گے، وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہر سال جرمن اور بیلجیئم شیفرڈ کی 10 فیصد تعداد ریٹائر ہو جاتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ریٹائر ہونے والے کتوں کا علاج ان کے مالک کو بہت مہنگا پڑتا ہے جس کے لیے یہ پنشن بہت اہم کردار کرے گی، وزیر نے مزید بتایا کہ دونوں جانوروں کو دی جانے والی پنشن کی حد 600 سے 1400 ڈالر تک ہوگی۔

  • کراچی: پولیس نے گھوڑے زخمی کرنے والے ملزمان کے خاکے تیار کر لیے

    کراچی: پولیس نے گھوڑے زخمی کرنے والے ملزمان کے خاکے تیار کر لیے

    کراچی: شہرِ قائد میں ساحل سمندر پر فائرنگ سے 3 افراد اور گھوڑوں کے زخمی ہونے کے واقعے کے ملزمان تک پہنچنے کے لیے پولیس نے ان کے خاکے تیار کر لیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان کے خاکے تیار کر لیے، خاکے ایک عینی شاہد کی مدد سے تیار کیے گئے۔

    اے ایس پی سرفراز ورک نے بتایا کہ ایک ملزم کی مونچھیں، ہلکی شیو تھی اور اس نے چشمہ پہن رکھا تھا، دوسرے ملزم کی مونچھیں اور داڑھی تھی، تیسرے ملزم کی بڑی داڑھی، مونچھیں تھیں، سر پر نمازی ٹوپی پہن رکھی تھی۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے تینوں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے، فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد اور 3 گھوڑے زخمی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ یہ واقعہ 18 مارچ کو شہرِ قائد کے تفریحی مقام سی ویو پر پیش آیا تھا، مسلح غنڈے نشے میں دھت تھے، انھوں نے سی ویو کی سیڑھیوں پر گولیاں برسائی تھیں جو پلٹ کر ایک بچے سمیت تین افراد اور تین گھوڑوں کو لگ گئی تھیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: نشے میں دھت افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد اور 3 گھوڑے زخمی

    بتایا گیا تھا کہ 5 نا معلوم افراد سفید رنگ کی گاڑی میں سی ویو پہنچے جہاں انھوں نے گھوڑے کی سواری بھی کی تھی، بعد ازاں مستی میں آ کر سی ویو کی سیڑھیوں پر گولیاں برسائیں۔

    اے ایس پی سرفراز ورک نے کہا تھا کہ ایک نوجوان نے محمود گھوڑے والے کی طیش دلانے پر زمین پر فائر کیا تھا، اس سلسلے میں محمود گھوڑے والے سے تفتیش بھی کی گئی۔