Tag: گھگر پھاٹک

  • کراچی میں تیزرفتار ڈمپر کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق

    کراچی میں تیزرفتار ڈمپر کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق

    کراچی: شہر قائد میں گھگر پھاٹک کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گھگر پھاٹک کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    اس سے قبل رواں ماہ 5 اپریل کو پنجاب کے شہر اٹک میں کوہاٹ روڈ کھنڈا موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

    اٹک: ہولناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق، 12 زخمی

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تیزرفتار بس فٹ پاتھ سے ٹکرا کرالٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق بس جڑانوالہ سے سیالکوٹ ایئرپورٹ جارہی تھی، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں عمرہ عازمین سوار تھے۔

  • کراچی سے ٹھٹہ ’’دو رویہ‘‘ شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    کراچی سے ٹھٹہ ’’دو رویہ‘‘ شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    گھگھر پھاٹک : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے حکومت اور فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن کے مشترکہ تعاون سے کراچی تا ٹھٹہ دو رویہ شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

    گھگھرپھاٹک کے قریب منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ماضی میں غیر ضروی تاخیر سے منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ 47 کلومیٹر شاہراہ کا منصوبہ اپنے مقررہ وقت ایک سال سے قبل مکمل ہوجائے گا۔

    ایم کیو ایم کے مظاہرے پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے فور سمیت پانی کے منصوبے پر معاملات صحیح سمت میں جارہے ہیں، پانی کا مسئلہ پورے شہر کا ہے اس پر سیاست کرنا مناسب نہیں۔

    اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن میجر جنرل محمد افضل خان نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے ترقی میں نئے باب کا اضافہ ہوگا، مستقبل میں کراچی ٹھٹہ شاہراہ مٹھی اور اسلام کوٹ سے گزرتی ہوئی تھر تک جائے گی جس کے ذریعے تھر کول منصوبے میں مطلوبہ مشینری پہنچانے میں بہت مدد ملے گی۔