Tag: گھی اور تیل

  • گھی اور تیل کی قیمتیں کہاں تک جاسکتی ہیں؟ عوام کے لئے اہم خبر

    گھی اور تیل کی قیمتیں کہاں تک جاسکتی ہیں؟ عوام کے لئے اہم خبر

    کراچی : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے رمضان المبارک گھی اور تیل مہنگا ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خوردنی تیل کی کلیئرنس میں تاخیرپر درآمد کنندگان لاکھوں ڈالر ڈیمرج دینے پر مجبورہوگئے ہیں۔

    صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے کہا کہ خوردنی تیل کا کلیئرنس کا عمل انتہائی سست روی کاشکارہے ، جس کے باعث کسٹم فیس لیس مسائل کے باعث 10،10دن تک خوردنی تیل کی کلیئرنس نہیں ہو رہی۔

    عاطف اکرام کا کہنا تھا کہ خوردنی تیل کے امپورٹرز پر لاکھوں ڈالر ڈیمرج لگ چکاہے، ڈیمرج کی رقم ڈالرز میں وصول کی جاتی ہے، گھی اور تیل مہنگا ہوگیاہے۔

    انھوں نے خبردار کیا کہ رمضان المبارک تک صورتحال نہ بدلی تو گھی اور تیل مہنگا ہوگا۔

    صدرایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ اس اہم ایشو پر اگلے ہفتےوزیر خزانہ،چیئرمین ایف بی آراوران کی ٹیم سےملاقات کریں گے۔

    ان کا بتانا تھا کہ کسٹم ایجنٹس کی 22 تاریخ کے کام بند کرنے کے اعلان سے بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

  • گھی اور تیل کی  قیمتوں میں  بڑا اضافہ

    گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    کراچی : گھی اور تیل کی قیمتوں میں فی کلو بڑا اضافہ ہوگیا ، چیئرمین بناسپتی مینوفیکچررز نے بتایا کہ حکومت تیل اور گھی پر 100 روپے فی کلو ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں فی کلو 40 سے 50 روپے کا بڑا اضافہ کردیا گیا۔

    چیئرمین بناسپتی مینوفیکچررز عمر ریحان نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت میں 300 ڈالر فی ٹن اضافہ ہوا، عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 2 ماہ میں پام آئل 900 سےبڑھ کر1200 ڈالرفی ٹن پہنچ گیا۔

    مزید پڑھیں : چکن، گھی، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی

    عمر ریحان کا کہنا تھا کہ پام آئل کی قیمتوں اضافے کے بعد ملک بھر میں قیمتوں میں اضافہ جاری ہے جبکہ حکومت تیل اورگھی پر 100 روپے فی کلو ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

    چیئرمین بناسپتی مینوفیکچررز نے بتایا کہ وزیر خزانہ سےملاقات میں گھی اور تیل پر ٹیکس میں کمی کی اپیل کی تھی، پاکستان سالانہ 32لاکھ ٹن پام آئل امپورٹ کرتا ہےملک بھر کی طلب 45لاکھ ٹن ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے تیار گھی اور تیل پکڑا گیا

    مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے تیار گھی اور تیل پکڑا گیا

    کراچی: سندھ کے شہر پنوں عاقل میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے تیار گھی اور تیل پکڑا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی سکھر نے پنوں عاقل میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے گھی اور تیل بنانے والوں کے خلاف آپریشن کیا ہے، جس میں بہت سارا تیل پکڑا گیا۔

    یہ آپریشن ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی ہدایت پر کیا گیا، جس میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے متعدد ڈرموں میں موجود مضر صحت گھی اور تیل ضائع کر دیا۔

    ڈائریکٹر جنرل آغا فخر حسین نے کہا کہ مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے گھی اور تیل بنانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے، سندھ فوڈ اتھارٹی کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہی ہے۔

  • گھی اور کوکنگ آئل اب کیا کلو ملے گا؟ اہم خبر

    گھی اور کوکنگ آئل اب کیا کلو ملے گا؟ اہم خبر

    اسلام آباد : ہوشربا مہنگائی سے تنگ شہریوں کو حکومت نے خوشخبری سنادی، پیٹرول کے بعد گھی اور تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اچھی خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا جس کے بعد اب معروف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کردی گئی ہے۔

    ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ معروف برانڈز کے گھی کی قیمت میں 23روپے فی کلو سے لیکر 38روپے تک کی کمی کی گئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر سے لے کر 36 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیاہے۔

    ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں کمی عام صارفین کی سہولت کیلئے کی گئی ہے۔

  • گھی اور تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر

    گھی اور تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر

    اسلام آباد : ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو اگست کے مقابلہ میں ستمبر میں 2.06 فیصد کم ہے۔

    اسلام آباد : ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران عمومی کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبرکے مہینہ میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اگست کے مقابلہ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

    ستمبرمیں 5 کلو ڈالڈا آئل کی اوسط قیمت 2977.17 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست کے مقابلہ میں 2.06 فیصد کم ہے، اگست میں 5 کلو ڈالڈا آئل کی اوسط قیمت 3039.94 روپے اور گزشتہ سال ستمبر میں 2864.05 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    ڈھائی کلوگرام ڈالڈا گھی کی ستمبر میں اوسط قیمت 1404.80 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست کے مقابلہ میں 1.81 فیصد کم ہے، اگست میں ڈھائی کلو گرام ڈالڈا گھی کی اوسط قیمت 1430.63 روپے اور گزشتہ سال ستمبرمیں 1397.53 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    ایک کلو ڈالڈا گھی کی ستمبرمیں اوسط قیمت 544.44 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست کے مقابلہ میں 1.03 فیصد کم ہے، اگست میں ایک کلو ڈالڈا گھی کی اوسط قیمت 550.13 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال ستمبر میں 541.11 روپے تھی۔

    اعداد و شمارکے مطابق ستمبرمیں ایک کلو سرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 525.18 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست میں 529.01 روپے اور گزشتہ سال ستمبر میں 523.36 روپے تھی۔

  • آٹے کے بعد گھی اور تیل کا بحران، ملز مالکان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    آٹے کے بعد گھی اور تیل کا بحران، ملز مالکان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    کراچی : گھی ملز مالکان نے کہا ہے کہ ماہ رمضان سے قبل گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گھی ملز مالکان کا کہنا ہے کہ بندرگاھوں پر 3 لاکھ ٹن سے زیادہ خوردنی تیل اور گھی کا خام مال موجود ہے، لیکن بینک ایل سی کھولنے اور دستاویزات کی ریٹائرمنٹ کی درخواستیں مسترد کر رہے ہیں۔

    گھی ملز مالکان نے بتایا کہ حکومت ،اسٹیٹ بینک اور نجی بینکوں کی جانب سے ڈالر فراہم نہ کیے جانے پر لاکھوں ٹن پام آئل کلئیر نہیں ہو سکا، اسٹیٹ بینک کی ہدایت کے باوجود بینکوں کی جانب سے ایل سی نہ کھولنے سے صورت حال تشویش ناک ہو گئی ہے۔

    مالکان نے کہا کہ خام مال نہ ہونے کی وجہ سے گھی اور کوکنگ آئل بنانے والے کارخانون میں اسٹاک ختم ہو رہا ہے۔

    پاکستان بناسپتی ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین امجد رشید کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں کمی لیکن حکومت کی نا اہلی کے سبب مقامی مارکیٹوں میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں  اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران گھی اور تیل کی قیمتوں میں 50 روپے فی کلو گرام اضافہ ہو چکا ہے، اور اگر بندر گاہوں سے فوری پام آئل کلئیر نہ کیا گیا تو گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے اضافے کا خدشہ ہے۔

    شیخ امجد رشید نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خوردنی تیل کے خام مال کی قیمت 1 ہزار پچاس ڈالر فی ٹن ہے، ایل سیز کلئیر نہ ہونے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں گھی تیل کا خام مال ایک ہزار 4 سو ڈالر فی ٹن تک پہنچ چکا ہے۔

    شیخ امجد رشید نے بتایا کہ حکومت اب انڈونشیا اور ملیشیا سے سعودی عرب ماڈل کی طرح ادھار پر خوردنی تیل حاصل کر سکتی ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ  مسلے کے حل کے لیے حکومت،وزارت تجارت،گورنر اسٹیٹ بینک کو متعدد خطوط لکھے ،حکومت سنجیدہ نہیں ہے ،جواب ہی نہیں دیا اگر گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت اور وزارت تجارت اور خزانہ ہو گی۔