Tag: گھی اور کوکنگ آئل

  • عوام کے لیے نئی مشکل : گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

    عوام کے لیے نئی مشکل : گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

    لاہور : گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا، جس کے بعد قمیتیں 550 سے تجاوز کرگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر 30 روپے فی کلو اضافہ ہوا، جس کے بعد کوکنگ آئل کی قیمت 530 روپے سے بڑھ کر 560 روپے اور گھی کی قیمت 520 سےبڑھ کر 550 روپے فی کلو ہوگئی۔

    کراچی برانڈڈ گھی درجہ سوئم 500 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے، مارکیٹ ڈیلرز نے کہا کہ کراچی برانڈڈ گھی کی قیمت 1ماہ میں120 روپے بڑھ چکی ہے، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں مزید بھی بڑھ سکتی ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں ملک بھر میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں فی کلو 40 سے 50 روپے کا بڑا اضافہ ہواتھا۔

    چیئرمین بناسپتی مینوفیکچررز عمر ریحان نے بتایا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت میں 300 ڈالر فی ٹن اضافہ ہوا، عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 2 ماہ میں پام آئل 900 سےبڑھ کر1200 ڈالرفی ٹن پہنچ گیا۔

    عمر ریحان کا کہنا تھا کہ پام آئل کی قیمتوں اضافے کے بعد ملک بھر میں قیمتوں میں اضافہ جاری ہے جبکہ حکومت تیل اورگھی پر 100 روپے فی کلو ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

    چیئرمین بناسپتی مینوفیکچررز نے کہا تھا کہ وزیر خزانہ سےملاقات میں گھی اور تیل پر ٹیکس میں کمی کی اپیل کی تھی، پاکستان سالانہ 32لاکھ ٹن پام آئل امپورٹ کرتا ہےملک بھر کی طلب 45لاکھ ٹن ہے۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں  میں بڑی کمی

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز نے مختلف برانڈز کا گھی اور کوکنگ آئل ک7 روپے سستا کردیا گیا، قیمتوں میں کمی کااطلاق آج سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے مختلف برانڈز کا گھی اورکوکنگ آئل سستا کردیا، ذرائع نے بتایا کہ گھی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کی کمی کردی گئی اور کوکنگ آئل بھی فی لیٹر7 روپے سستا کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کااطلاق آج سے ہوگا، کمی کافائدہ سب سےزیادہ کراچی کے صارفین کو ہوگا، کراچی کیلئےگھی اور کوکنگ آئل کی نئی قیمت کم مقرر کی گئی ہے۔

    گذشتہ ماہ بھی ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا ، ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا کہنا تھا کہ معروف برانڈز کے گھی کی قیمت میں 23روپے فی کلو سے لیکر 38روپے تک کی کمی کی گئی۔

    ترجمان نے کہا تھا کہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر سے لے کر 36 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا تھا۔

  • ملک میں آٹے اور چکن کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی بھی قلت کا خدشہ

    کراچی : ملک میں آٹے اور چکن کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی بھی کمی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ، بانڈڈ گوداموں سے 358,000 ٹن خوردنی تیل کی لفٹنگ روک دی۔

    تفصیلات کے مطابق خوردنی تیل کو ضروری اشیاء کی فہرست سے فوری طور پر خارج کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کسٹمز کا کہنا ہے کہ کسٹمز بانڈڈ گوداموں سے تین لاکھ اٹھاون ہزارٹن خوردنی تیل کی لفٹنگ روک دی ہے، بینک ایل سی کھولنے اور دستاویزات کی ریٹائرمنٹ کی درخواستیں مسترد کر رہے ہیں۔

    جس کے باعث ملک میں آٹے اور چکن کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی بھی کمی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    بینکوں کے پاس ڈالر نہ ہونے کی وجہ سے تیل پروڈیوسر پام آئل، سویا بین آئل اور سورج مکھی سے محروم ہورہے ہیں۔

    خیال رہے ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں روز بروز اضافے سے عوام پریشان ہے, آٹا ایک سو ساٹھ روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ سرکاری آٹے کیلئے شہریوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔

    اسی طرح مرغی کی قیمت کو بھی پَر لگ گئے، لاہور میں مرغی کا گوشت ساڑھے چھ سو، پشاور میں چار سو روپے کا ہوگیا ہے۔

  • وفاقی بجٹ 23-2022 :  مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ

    وفاقی بجٹ 23-2022 : مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ

    اسلام آباد :  گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگا کرنے کی تیاری کرلی گئی، بجٹ میں گھی اور کوکنگ آئل پر ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ 23-2022 کے بعد مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے ، بجٹ میں گھی اورکوکنگ آئل آئل مزید مہنگا کرنے کی تیاری کرلی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گھی اور کوکنگ آئل پر ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی بڑھانے جبکہ خوردنی تیل پرکی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی بڑھانے کی سفارش کردی۔

    گھی کارخانوں پر ونڈ فال لیوی لگانے ، پالتو جانوروں کی خوراک پر ٹیکس بڑھانے اور ڈبہ پیک کھانے پینے کی درآمدی اشیا پربھی ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کی تجویز دی ہے جبکہ درآمدی گاڑیوں اور ٹائرز پر بھی ڈیوٹیز میں اضافہ تجویز سامنے آئی ہے۔

    دستاویز میں بتایا گیا کہ نئے مالی سال کاترقیاتی بجٹ،دفاعی منصوبوں کیلئے 2ارب 32کروڑ روپے ،دفاع کے جاری منصوبوں کا پی ایس ڈی پی 1ارب 82کروڑ روپے اور وزارت دفاع کے نئے منصوبوں کیلئے 40کروڑ 70لاکھ روپے مختص کئے گئے۔

    بجٹ میں زرعی سسٹم میں مصنوعی ذہانت کےمنصوبے کیلئے 30کروڑ روپے، ایف جی ڈگری کالج کوہاٹ کے منصوبے کیلئے 2کروڑ روپے اور نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک منصوبےکیلئے 80 کروڑ مختص کیے ہیں۔

    دستاویز کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے قیام کیلئے20 کروڑ روپے ، نیشنل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کیلئے 5کروڑ  روپےاور انسٹیٹیوٹ آف انکلیوسیو ایجوکیشن کیلئے 8.6 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

    دستاویز میں کہا گیا کہ نئے مالی سال میں دفاعی پیداوار کے نئے ترقیاتی منصوبے شامل نہیں کئے گئے جبکہ دفاعی پیداوار ڈویژن کےجاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2.20 ارب مختص کئے۔

    اس کے علاوہ گوادر شپ یارڈ کے جاری منصوبے کیلئے 20کروڑ روپے مختص کئے، یہ فنڈز گوادر شپ یارڈ کے پراجیکٹ مینجمنٹ سیل کے قیام پر خرچ ہوں گے جبکہ کراچی شپ یارڈ کی اپ گرایڈیشن کیلئے 2ارب روپے مختص کئے گیے۔