Tag: گھی کی قیمت

  • گھی کی قیمت میں واضح کمی آگئی

    گھی کی قیمت میں واضح کمی آگئی

    گھی کی قیمت میں بڑی کمی کرتے ہوئے نئی قیمت مقرر کردی گئی، مخصوص صارفین فی کلو گھی 375 روپے تک میں خرید سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی کردی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ خاندانوں کیلئے گھی کی قیمت میں 18 روپے کمی کی گئی۔

    ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی صارفین کیلئے فی کلو گھی اب 375 روپے میں دستیاب ہوگا۔

    یوٹیلیٹ اسٹورز سے خریداری کرنے والے عام صارفین کو گھی 463 روپے فی کلو کے بجائے 445 روپے میں مہیا کیا جائیگا۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر  گھی کی قیمت میں بڑا اضافہ

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں بڑا اضافہ

    اسلام آباد : مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورز سے اشیا کی خریداری بھی مشکل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک طرف مہنگائی میں روز افزوں اضافے نے عوام پر زندگی اجیرن کر رکھی ہے تو دوسری طرف حکومتی اقدامات نئی سے نئی مشکل کھڑی کرکے عام آدمی کے لیے جینا دوبھر کررہے ہیں۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والا گھی 58 روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کیلئے گھی کی نئی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر کردی۔

    ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایا کہ گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان پیکج کےتحت یوٹیلیٹی اسٹورزپر  فی کلو قیمت 335روپے تھی اور   فی کلو پر70روپےکی سبسڈی ہے۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، گھی اور آٹا کی قیمت میں بڑا اضافہ

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، گھی اور آٹا کی قیمت میں بڑا اضافہ

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 3 اشیائے خورد و نوش مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں چینی، گھی اور آٹے کی نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی، گھی اور آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے، اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کا اضافہ کیا گیا۔

    گھی کی قیمت میں 90 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے، جب کہ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 150 روپے، اور دس کلو تھیلے کی قیمت میں 75 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے سے بڑھا کر 85 روپے مقرر کی گئی ہے، 170 روپے والے فی کلو گھی کی قیمت میں 90 روپے اضافے کے بعد گھی فی کلو اب 260 روپے دستیاب ہوگا۔

    20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے کے اضافے ساتھ اب 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 کی بجائے 950 میں ملے گا، جب کہ آٹے کا دس کلو کا تھیلا 400 روپے سے بڑھا کر 475 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے۔

  • چینی کی قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی، گھی کی قیمت میں بھی ہوش رُبا اضافہ

    چینی کی قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی، گھی کی قیمت میں بھی ہوش رُبا اضافہ

    لاہور: چینی کی قیمت کو ایک بار پھر پَر لگ گئے ہیں، ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی، چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور میں گھی کی قیمت میں بھی 20 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق عوام ایک بار پھر ضروری اشیائے صرف کی قیمتوں کے بوجھ تلے دبنے لگے ہیں، ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت بڑھتے بڑھتے سو روپے تک پہنچ گئی ہے، چینی مہنگی ہونے سے دکان دار اور گھریلو صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔

    چینی کی قیمت 80 روپے سے بڑھ کر سو روپے ہوئی ہے، کنٹرول ریٹ پر چینی نہ ملنے کی وجہ سے چھوٹے دکان داروں نے چینی بیچنا ہی چھوڑ دی۔

    مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے چینی کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ دکانوں پر اس کی عدم دستیابی بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کی واضح ہدایات کے باوجود متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو ریلیف نہیں مل رہا۔

    دوسری طرف چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور میں گھی کی قیمت میں بھی یکمشت 20 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں اضافے سے صارفین شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔

    گھی کی قیمت نے اڑان بھر لی ہے اور چند روز کے دوران مختلف برا نڈز کے گھی کی قیمت فی کلو بیس سے 40 روپے بڑھ گئی، مختلف کمپنیوں کے گھی کی قیمت فی کلو 220 سے بڑھ کر 265 روپے تک جا پہنچی ہے۔

    دکان داروں کا کہنا ہے گھی ملز مالکان اور ڈیلرز نے گھی کی سپلائی کم کر کے قیمت بڑھائی ہے اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں کہیں نظر نہیں آ رہیں، حکومت نے نوٹس نہ لیا تو گھی کی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔