Tag: گہری تشویش

  • پاکستان کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

    پاکستان کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

    پاکستان نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو گہری تشویش سے دیکھ رہا ہے، کئی ماہ سے پاکستان نے خطے میں دشمنی کی توسیع روکنے، غزہ میں جنگ بندی  کیلئے زور دیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے شام میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کے بعد کشیدگی بڑھنے کا اشارہ دیا تھا، آج کی صورتحال سفارتکاری کے  رکنے کے نتائج کو ظاہر کرتی ہے، اب صورتحال مستحکم اور امن کی بحالی کی اشد ضرورت ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انتہائی تحمل سے کام لیں، فریقین کشیدگی کم کرنے کی طرف بڑھیں۔

  • برطانیہ، جرمنی اور فرانس کو خلیج میں بحری جہازوں پر حملوں پر گہری تشویش لاحق

    برطانیہ، جرمنی اور فرانس کو خلیج میں بحری جہازوں پر حملوں پر گہری تشویش لاحق

    برسلز: برطانیہ ، جرمنی اور فرانس نے خلیج عمان اور اس سے ماورا بحری جہازوں پر حالیہ حملوں اور خطے میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ، جرمنی اور فرانس تینوں یورپی ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ ایران سے جوہری سمجھوتے کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں لیکن انھوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ یہ سمجھوتا تار تار ہوسکتا ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ذمے دارانہ اقدام کیا جائے،کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے طریقوں پر غور کیا جائے اور مکالمے کو بحال کیا جائے۔

    واضح رہے کہ تیرہ جون کو دو آئیل ٹینکروں، ناروے کے ملکیتی فرنٹ آلٹیر اورجاپان کے ملکیتی کوکوکا کورجیئس کو خلیج عمان میں آبنائے ہرمز کے نزدیک بین الاقوامی پانیوں میں تخریبی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھاکہ موخرالذکر بحری جہاز پر آتش گیر مواد میتھانول لدا ہوا تھا اور اس کے پچھلے حصے میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا تھاتاہم اس میں لدا آتش گیر مواد محفوظ رہا تھا۔