Tag: گہری کھائی

  • کُرم : گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

    کُرم : گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

    کرم : وسطی کُرم میں ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم سات افراد المناک طور پر موقع پر ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وسطی کُرم کے علاقے گوندل پاڑہ چمکنی میں گاڑی کھائی میں جا گری، حادثے میں گاڑی میں سوار 7 افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہولناک واقعہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے گنداؤ میں پیش آیا اور کار میں سوار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ گندل سے صدہ جانے والی ایک مسافر گاڑی بے قابو موڑ پر جاتے ہوئے سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔

    مزید پڑھیں : بونیر: گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں سات افراد ہلاک ہوئے، جب کہ دو کی حالت نازک ہے۔

    مقامی پولیس نے اس افسوسناک واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں، جب کہ حادثے کی اصل وجہ کا تعین کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

  • فٹنس انفلوئنسر ویڈیو بناتے ہوئے گہری کھائی میں گر کر موت کا شکار

    فٹنس انفلوئنسر ویڈیو بناتے ہوئے گہری کھائی میں گر کر موت کا شکار

    مشہور فٹنس انفلوئنسر جیورجی زانے جینیلڈزے ویڈیو بناتے ہوئے اٹلی کے گہری کھائی میں گر کر موت کا شکار ہوگئے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 23 سالہ فٹنس انفلوئنسر جیورجی زانے جینیلڈزے کا تعلق یونان سے تھا ان کے ساتھ یہ افسوسناک واقعہ اٹلی کے پہاڑی علاقے ’ روگھوڈی ویچیو ‘ میں پیش آیا۔

     میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹنس انفلوئنسر بالکنی میں کھڑا ویڈیو کانٹینٹ بنا رہا تھا کہ حفاظتی جالیاں نہ ہونے کے وجہ سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by DreamGreek❌❌❌ (@dreamgreek_)

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچیں لیکن بدقسمتی سے انفلوئنسر کی جان بچانے میں ناکام رہیں، کھائی کی گہرائی کے باعث ان کی لاش نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر کی مدد لی گئی۔

    فٹنس انفلوئنسر مسٹر جینیلڈزے کے دوست کرس کوگیاس بھی سفر میں ان کے ساتھ تھے، انہوں نے بھی اپنے دوست کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

    کوگیاس نے ایک بیان میں کہا زانے اب ہمارے ساتھ نہیں ہے، یونانی باشندے جینیلڈزے کے انسٹاگرام پر 100,000 سے زیادہ فالوورز تھے، ان کی حالیہ پوسٹ میں پروٹین پاؤڈر کی تشہیر کی گئی۔