Tag: گیارہویں جماعت

  • اسکروٹنی نتائج! انٹر میں فیل ہونے والے طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    اسکروٹنی نتائج! انٹر میں فیل ہونے والے طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    کراچی : انٹر بورڈ کے گیارہویں جماعت میں فیل ہونے والے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی ، اسکروٹنی نتائج میں 97 فیصد طلبا کے نتائج درست قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ کے گیارہویں جماعت کے طلبا کی اکثریت فیل ہونے کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی۔

    سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کی ہدایت پر 26 ہزار طلبا نے پرچوں کی اسکروٹنی کرائی گئی۔

    دستاویزات میں بتایا گیا کہ اسکروٹنی نتائج میں 97 فیصد طلبا کے نتائج درست قرار پائے، سائنس گروپ میں 6ہزار  174امیدواروں کےنتائج کی دوبارہ چانچ کی گئی۔

    میڈیکل گروپ کے 10 ہزار 302 امیدواروں کے نتائج کو دوبارہ چیک کیا گیا ، انجینئرنگ گروپ کے 9 ہزار سے زائد امیدواروں کے نتائج کی دوبارہ چانچ کی گئی۔

    اسکروٹنی کرانے والے طلبا کو ماہر اساتذہ ووالدین کی موجودگی میں کاپیاں بھی چیک کرائی گئیں ، اس دوران 26 ہزار امیدواروں میں سے صرف 830 طلبا کے نتائج میں معمولی تبدیلی آئی۔

    تاہم اسکروٹنی نتائج پارلیمانی کمیٹی ومحکمہ بورڈزکوارسال کیے جائیں گے۔

    معیاری تعلیم یا پوتمکن کا گاؤں

  • بڑی خبر، گیارہویں، بارہویں جماعت کے طلبہ کی 7 سال کی فیس معاف

    بڑی خبر، گیارہویں، بارہویں جماعت کے طلبہ کی 7 سال کی فیس معاف

    کراچی: حکومت سندھ نے کراچی انٹر بورڈ کے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کی 7 سال کی فیس معاف کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق ناصر حسین شاہ اور ضیا لنجار پر مشتمل سندھ کابینہ کی سب کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انٹر بورڈ کراچی کے گیارہویں اور بارہویں کے طلبہ کی سات سال کی فیس معاف کر دی جائے گی۔

    اجلاس میں فیصلے کے بعد سات سال کی فیس معاف کرنے کی مد میں ایک ارب 27 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، اجلاس کو بتایا گیا کہ مالی سال 2017-18 سے لے کر 2023-24 تک گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کی فیس معاف کر دی گئی تھی۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ فیس کی مد میں ایک ارب 27 کروڑ روپے جاری کیے جائیں اور یہ واجبات حکومت سندھ ادا کرے، 7 برسوں میں 6 لاکھ 92 ہزار طلبہ رجسٹر ہوئے اور امتحانات میں 12 لاکھ 13 ہزار شریک ہوئے۔

    ان طلبہ کی فیس 4 ارب 16 کروڑ روپے تھی، حکومت سندھ نے 2 ارب 89 کروڑ روپے جاری کیے، اب ایک ارب 27 کروڑ روپے کے واجبات ہیں، اجلاس میں انٹر بورڈ کراچی کے لیے ایک ارب 27 کروڑ روپے کے واجبات کی ادائیگی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔