Tag: گیارہ افراد ہلاک

  • صومالیہ : کاربم دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک اور سولہ زخمی

    صومالیہ : کاربم دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک اور سولہ زخمی

    موغادیشو : صومالیہ میں ایک خوفناک بم دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی کروپ نے نہیں لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔

    امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال متقل کیا، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتیں لرز اٹھیں، دھماکہ وبیری کے علاقے میں ایک بازار میں اس وقت کیا گیا جب صدر حسن شیخ محمد قریب ہی واقع ایک یونیورسٹی کا دورہ کر رہے تھے۔

    اطلاعات کے مطابق تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ماضی میں شدت پسند تنظیم الشباب اس قسم کی کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔

    ایک عینی شاہد عبداللہ عثمان نے میڈیا کو بتایا کہ ‘افراتفری کی صورت حال تھی اور کئی لاشیں سڑک پر پڑی ہوئی تھیں۔ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ افریقن یونین فورس کے تقریبا 22000 امن مشن کے اہلکار صومالیہ میں تعینات ہیں۔ صومالیہ میں سخت گیر شرعی نظام نافذ کرنے کی خواہش مند الشباب اس اہلکاروں کی ملک میں تعیناتی کی مخالفت کرتی ہے۔

    صومالیہ کے جنوبی اور وسطی علاقوں سے الشباب کے گڑھ کے خاتمے کے باوجود اس شدت پسند تنظیم کی جانب سے صومالی حکومت اور غیرملکی افواج کے خلاف حملے کیے جاتے ہیں۔

  • یمن میں اسپتال پر فضائی حملہ،11افراد ہلاک

    یمن میں اسپتال پر فضائی حملہ،11افراد ہلاک

    صنعا: یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد کی جانب سے ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے ایک اسپتال کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا حملے میں کم از کم 11افراد کی ہلاک ہوئےہیں.

    تفصیلات کے مطابق فلاحی طبی ادارے ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ یہ حملہ صوبہ کے شہر عبس میں کیا گیا جس میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 19افراد زخمی ہوئے ہیں.

    دوسری جانب عبس کے رہائشیوں اور مقامی طبی عملے کا کہنا ہے اس حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے ہیں.

    فللاحی طبی ادارے پر فضائی حملے کے متعلق تاحال اتحادی افواج کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا.

    ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز یمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ دھماکے سے نو افراد کی فوری ہلاکت ہوگئی جن میں ایم ایس ایف کے عملے کا رکن بھی شامل تھا جبکہ دو مزید مریض دوسرے اسپتال میں منتقل کرنے کے دوران ہلاک ہوگئے.

    خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں جاری جنگ میں تاحال 6400 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں تقریبا نصف عام شہری ہیں جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں.

    اس سے قبل پیر کو ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز یمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا کہ عبس میں اسپتال کو ’فضائی حملے میں نشانہ‘ بنایاگیا.

    ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ عبس میں قائم اسپتال میں جولائی 2015 سے 4600 مریضوں کا علاج معالجہ کیا جاچکا تھا.

    فلاحی طبی ادارے کے مطابق گذشتہ سال اتحادی افواج کے فضائی حملوں میں صوبہ صعدہ میں اس کے ایک مرکز اور جنوبی صوبی تعز میں ایک موبائل کلینک کو نشانہ بنایا گیا تھا.

    واضح رہے کہ صوبہ صعدہ میں رواں سال جنوری میں گرائے جانے والے ایک بم میں چھ افراد کی ہلاکت ہوئی تھی.

  • تھائی لینڈ : سڑک حادثے میں گیارہ افراد ہلاک

    تھائی لینڈ : سڑک حادثے میں گیارہ افراد ہلاک

    بنکاک : سڑک حادثے میں اگیارہ افراد جان کی بازی ہار گئے،حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا.

    تفصیلات کے مطابق اساتذہ کی بس کو جمعے کی شام صوبہ چونبوری میں موٹروے پر حادثہ پیش آیا جب ٹیچرز کی بس تھالی لینڈ کے صوبہ رایونگ میں سیمینار سےبنکاک جارہے تھے.

    تھائی لینڈ کےڈیزاسٹر ڈپارٹمنٹ کے اہلکار کے مطابق حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کے سبب پیش آیا جس میں ڈرائیوار توازن برقرار نہ رکھ سکا.

    ڈیزاسٹر ڈپارٹمنٹ کے مطابق بس حادثے میں چار افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا.

    اسکول کےملازم نے بتایا کہ گاڑی اسکول کے ڈائریکٹر چلارہے تھے،حادثے میں وہ بھی شدید زخمی ہوئے ہیں.

    یاد رہے عالمی ادراہ صحت کے مطابق تھائی لینڈ کا شمار دنیا میں دوسرے نمبر پر ہوتا ہے جہاں سڑک حادثات میں لوگ جان کی بازی ہار جاتے ہیں.

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق تھائی لینڈٹریفک حادثات میں ہرسال چوبیس بزار لوگ جان کی بازی ہار جاتے ہیں.