Tag: گیانا

  • گیانا کے قومی پرندے کو فارسی میں گند مرغ کیوں کہتے ہیں؟

    گیانا کے قومی پرندے کو فارسی میں گند مرغ کیوں کہتے ہیں؟

    گیانا (Guyana) جنوبی امریکا کے شمالی ساحل پر واقع ایک ملک ہے، جس کی سرحدیں وینزویلا، سرینام اور برازیل سے ملتی ہیں۔ اس ملک کا قومی پرندہ Hoatzin ہے جسے فارسی میں گند مرغ کہتے ہیں جس کی وجہ اس کے جسم سے آنے والی بدبُو ہے۔

    یہ جنوبی امریکا اور اس خطّے کے گھنے جنگلات کے دلدلی علاقوں، جوہڑوں اور تالابوں کے ساتھ رہنا پسند کرتا ہے اور گیانا ہی نہیں برازیل، وینزویلا، کولمبیا کے بھی ایسے ہی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔

    یہ ایک عجیب و غریب پرندہ ہے جس کا سارا دن گائے بھینسوں کی طرح پتّے وغیرہ کھاتے ہوئے گزر جاتا ہے۔ یہ کوئی بھی پھل کم ہی کھاتا ہے۔ کیڑے مکوڑے یا چھوٹے حشرات بالکل نہیں کھاتا۔ یہ ڈھیر سارے پتّے کھا کر اپنی خوراک کی نالی (گلے) میں مخصوص مقام پر ذخیرہ کرتا ہے اور یہاں قدرتی نظام کے تحت خاص بیکٹیریا اسے جسمانی غذائی ضرورت کے لیے مخصوص شکل میں ڈھالتے رہتے ہیں۔ پتّے کھانے کی وجہ سے اس کے جسم سے مسلسل گائے کے گوبر جیسی بُو آتی رہتی ہے اور اس کا گوشت بھی بہت بدمزہ ہوتا ہے۔

    یہ مادہ سے ملاپ کے وقت نہایت پُراسرار اور خطرے کی صورت میں بھیانک قسم کی آواز نکالتا ہے۔ ماہرین کے مطابق گند مرغ شور مچانے والا پرندہ ہے جو پرواز نہیں‌ کرسکتا اور درختوں پر اچھل کود کے علاوہ ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے ہوا میں غوطہ لگاسکتا ہے۔ قدرت نے اسے درختوں کی شاخوں پر تیزی سے اوپر نیچے اور لمبی چھلانگیں لگانے کی صلاحیت دے رکھی ہے۔ اس کے پیروں کے پنجے بڑے اور مضبوط ہوتے ہیں جن کی مدد سے یہ درخت کی شاخوں پر اپنی گرفت قائم رکھتا ہے۔

    دل چسپ بات یہ ہے کہ اس کے بازوؤں میں بھی اندر کی جانب چھوٹے چھوٹے پنجے موجود ہوتے ہیں جن سے یہ ٹہنیوں پر اچھل کود کے دوران گرفت قائم رکھتا ہے۔ زمین سے کسی درخت پر چڑھنا ہو تو یہ اپنے پروں کو پھیلا کر ان کے اندر موجود پنجوں کو استعمال کرتے ہوئے آسانی سے اوپر چڑھ جاتا ہے۔

    یہ درختوں پر گھونسلا بھی بناتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ پرندہ زیادہ تر دریا اور تالاب کے ساتھ موجود درختوں پر آشیانہ قائم کرتا ہے جہاں اس کے بچّے کسی حملہ آور کو دیکھ کر نیچے پانی میں چھلانگ لگا دیتے ہیں۔ خطرہ ٹل جانے پر باہر نکل کر تیرتے ہوئے باہر نکلتے ہیں اور اپنے پیروں اور بازوؤں کے پنجوں کی مدد سے درخت پر بنے ہوئے اپنے گھونسلے میں دوبارہ پہنچ جاتے ہیں۔

    گند مرغ 12 سے 15 سال تک زندہ رہتے ہیں اور اکثر بازوں، سانپوں اور بندروں کی خوراک بن جاتے ہیں۔ اس کے مختلف نام ہیں جو اس کی خصوصیات کی بنا پر اسے ماہرین نے دیے ہیں۔ یہ خطرناک اور خوب صورت پرندہ ہے جس کی لمبی گردن اور آنکھوں کی سرخی مائل بھوری رنگت ہی نہیں‌ اس کے پروں کا پھیلاؤ بھی نہایت دل کش معلوم ہوتا ہے۔ سَر پر پروں کا تاج سا ہوتا ہے جو دور سے دیکھنے پر نہایت بھلا لگتا ہے۔

  • تیسراون ڈے: پاکستان نےویسٹ انڈیز کوشکست دےدی

    تیسراون ڈے: پاکستان نےویسٹ انڈیز کوشکست دےدی

    گیانا: پاکستان نےویسٹ انڈیز کو تین ایک روزہ میچ کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیزکو چھ وکٹوں سےشکست دے کرسیریز اپنےنام کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز انتہائی اچھا نہ رہا،کامران اکمل اننگز کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

    احمد شہزاد تین اور بابراعظم سولہ رنز بناسکے،چھتیس رنزپر تین وکٹیں گرجانےکےبعد محمدحفیظ اور شعیب ملک نےشاندار بیٹنگ کرتےہوئےٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

    شعیب ملک نےناقابل شکست 101 اورمحمد حفیظ نے81 رنز کی اننگز کھیلی۔دونوں بلےبازوں نےچوتھی وکٹ کی شراکت میں 113 رنز بنائے۔

    شعیب ملک نے دس چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی جبکہ محمد حفیظ کی نصف سنچری میں آٹھ چوکےاوردو چھکے شامل رہے۔

    اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے تھے۔

    میزبان ٹیم ویسٹ انڈیزکی جانب سے ہوپ نے 71 اور جیسن محمد 59 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔


    دوسراون ڈے: پاکستان نےویسٹ انڈیزکوشکست دےدی


    پاکستان کی طرف سےجنید خان،محمد عامراور شاداب خان نےدو،دوجبکہ حسن علی اورعماد وسیم نےایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہےکہ پاکستان اورویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کا آغاز21 اپریل سے کنگسٹن میں کھیلےجانےوالےپہلےٹیسٹ میچ سےہوگا۔