Tag: گیدڑ بھبکی

  • بھارت ایک طرف سے حملہ کرے گا، ہم ہر طرف سے حملہ کریں گے: پرویز مشرف

    بھارت ایک طرف سے حملہ کرے گا، ہم ہر طرف سے حملہ کریں گے: پرویز مشرف

    کراچی: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے پاک بھارت بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں پڑوسی ملک کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایک طرف سے حملہ کرے گا تو ہم ہر طرف سے حملہ کر دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ بھارت ماضی میں بھی کئی بار جنگ کی دھمکیاں دیتا رہا ہے۔

    [bs-quote quote=”دو ہزار دو میں فوج سرحد پر لا کر بھارت کو اپنے ہی عوام سے ذلیل ہونا پڑا تھا۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ کارگل میں ہم نے بھارت کو گردن سے دبوچ لیا تھا، آج بھی وہ کسی خوش فہمی میں نہ رہے، اگر وہ ایک طرف سے حملہ کرے گا تو ہم ہر طرف سے حملہ کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ 2002 میں بھارت نے جنگ کے لیے اپنی فوج کو سرحد پر لگا دیا تھا، ہم نے بھی اپنی فوج سرحد پر لگادی تھی، پھر بھارت کو اپنے ہی عوام سے ذلیل ہونا پڑا۔

    یاد رہے کہ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے آج بھارتی آرمی چیف کو مشورہ دیا ہے کہ ان کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے وژن کی تقلید کریں۔

    یہ بھی پڑھیں:  بہتر ہوگا بھارتی آرمی چیف جنرل باجوہ کے وِژن کو فالو کریں: ڈی جی آئی ایس پی آر

    گزشتہ روز راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بھارت کے لیے ہمارا پیغام واضح ہے، وہ جان لے، پاکستان بدل رہا ہے جنگ ہوئی تو فوجی ردِ عمل بھی مختلف ہوگا، بھارت پاک فوج کوکوئی بھی سرپرائز نہیں دے سکتا، سرپرائز ہم دیں گے۔

  • بھارت کے پاس ہمارے دریاؤں کا پانی روکنے کی صلاحیت نہیں: انڈس حکام

    بھارت کے پاس ہمارے دریاؤں کا پانی روکنے کی صلاحیت نہیں: انڈس حکام

    لاہور: بھارت کی جانب سے آبی دہشت گردی پر مبنی بیان پر پاکستانی انڈس حکام کا دو ٹوک مؤقف سامنے آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی طرف سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی پر پاکستانی انڈس حکام کا ردِ عمل آ گیا، حکام نے بیان کو گیدڑ بھبکی قرار دے دیا۔

    [bs-quote quote=”مودی کو وزیر اعظم بنتے وقت ہی بتا دیا گیا تھا کہ پاکستان کا پانی روکنا ممکن نہیں۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ڈپٹی انڈس کمشنر”][/bs-quote]

    ڈپٹی انڈس کمشنر شیراز میمن نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا۔

    شیراز میمن نے کہا کہ بھارت کے پاس ہمارے دریاؤں کا پانی روکنے کی صلاحیت نہیں ہے، پانی روکنے کا بیان بھارت کی گیڈر بھبکی ہے۔

    ڈپٹی انڈس کمشنر کا کہنا ہے کہ بھارت میں لوگ سیاسی باتیں کرتے رہتے ہیں، ایسی باتوں پر عمل ممکن نہیں، مودی نے وزیرِ اعظم بنتے ہی بریفنگ لی تھی، مودی کو اسی وقت ہی معلوم ہو گیا تھا کہ پاکستان کا پانی روکنا ممکن نہیں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  مودی سرکار کا پاکستان کے حصے کا پانی روکنے کا فیصلہ: بھارتی وزیر کا دعویٰ

    خیال رہے کہ بھارتی وزیر برائے ذرایع آب نتن گڈکری نے ٹویٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ پاکستان کو جانے والے 3 دریاؤں کا پانی روک دیا جائے گا۔

    نتن گڈکری کا کہنا تھا کہ مشرقی دریاؤں کا پانی موڑ کر جموں و کشمیر اور پنجاب میں اپنے لوگوں کو دیا جائے گا۔