Tag: گیسٹ ہاؤس

  • گیسٹ ہاؤس سے لڑکی کی لاش برآمد، آپریٹر نے کیا بتایا ؟

    گیسٹ ہاؤس سے لڑکی کی لاش برآمد، آپریٹر نے کیا بتایا ؟

    بھارت: ورنداون کے گیسٹ ہاؤس سے پنجاب کی رہائشی لڑکی کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی، کہا جارہا ہے کہ لڑکی صرف 5 دن پہلے رہنے کے لیے یہاں پہنچی تھی، پولیس نے آپریٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ شب یوپی کے ورنداون کوتوالی میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس میں پنجاب کی رہنے والی ایک لڑکی کی لاش ملنے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لڑکی نے 5 روز قبل گیسٹ ہاؤس میں کمرہ لیا تھا اور تب سے وہیں رہائش اختیار کی ہوئی تھی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روان کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گیسٹ ہاؤس آپریٹر کو بھی حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ لڑکی اور اس کے اہل خانہ کے بارے میں معلومات بھی جمع کررہے ہیں۔ وہ پنجاب سے ورنداون کیوں آئی، یہ خودکشی ہے یا قتل، اس کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔

    پولیس کے مطابق بھارت کے پنجاب کی سنیتا (30)سالہ پانچ دن پہلے گیسٹ ہاؤس آپریٹر کے ساتھ یہاں پہنچی تھی، لڑکی نے گیسٹ ہاؤس کی پہلی منزل پر ایک کمرہ بک کروایا تھا۔

    سینے میں چاقو کیسے پہنچا؟ طبی تاریخ کا نایاب واقعہ، ڈاکٹرز بھی دنگ رہ گئے

    دو دن تک کمرے سے کوئی نکلتا ہوا نظر نہیں آیا اور نہ ہی کوئی حرکت ہوئی تو گیسٹ ہاؤس میں موجود عملے کو شک ہوا، کمرے کے اندر جھانکا گیا تو لڑکی کی لاش فرش پر پڑی ہوئی ملی۔

    پولیس نے لڑکی کے کمرے سے ضروری شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ گیسٹ ہاؤس آپریٹر سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ لڑکی کی موت کیسے ہوئی۔ پولیس قتل اور خودکشی دونوں زاویوں سے تحقیقات میں مصروف ہے۔

  • کراچی :  شارع فیصل پر گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی لاش ملنے کا مقدمہ درج

    کراچی : شارع فیصل پر گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی لاش ملنے کا مقدمہ درج

    کراچی: شارع فیصل پر گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی لاش ملنے کا مقدمہ مقتولہ کے والد نے درج کرادیا ، جس میں کہا بیٹی کو سابق شوہر عادل نے قتل کیا ،کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل پر گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی لاش ملنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ٹیپوسلطان تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں سابق شوہر کو نامزد کیا گیا ہے۔

    مدعی مقدمے نے بتایا کہ پونے 11 بجے بھتیجی نےاطلاع دی کہ بیٹی کو سابق شوہرنےقتل کردیا ہے ، بھائی کے ہمراہ گیسٹ ہاوٴس پہنچا تو بیٹی کی لاش واش روم میں پڑی تھی۔

    والد کا کہنا تھا کہ کل شام میری بیٹی اپنی بیٹی اور رشتے دار کےساتھ مزدوری کیلئےنرسری پر تھی ، سابق شوہر محمدعادل نے بیٹی ارم کو کہا ضروری بات کرنی ہے۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ بیٹی کا سابق شوہرگیسٹ ہاؤس کی دوسری منزل لے کر گیا، تیز دھار آلے سے قتل کردیا، بیٹی کو سابق شوہر عادل نے قتل کیا ،کارروائی کی جائے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہے تاہم گرفتاری کیلئے کارروائی کر رہے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز کراچی کے علاقے ٹیپوسلطان میں ہوٹل کے کمرے سے خاتون کی گلہ کٹی لاش برآمد ہوئی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ارم نامی خاتون چنیسر گوٹھ کی رہائشی تھی، مقتولہ اپنے سابقہ شوہر کے ہمراہ ہوٹل آئی تھی، جسے مبینہ طور پر سابقہ شوہر نے ہی تیز دھار آلے سے قتل کیا۔

    ملزم کی گرفتاری کے لئے برنس روڈ اور آئی آئی چندریگرروڈ پر چھاپے مارے گئے،لیکن کامیابی نہیں مل سکی تاہم پولیس نے ہوٹل میں لگے کیمروں کی فوٹیجز اور اسٹاف کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں۔

  • نیب افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد

    نیب افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد

    اسلام آباد : نیب کے افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد ہوئی ، موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کے افسر وقاص احمد کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ نیب آفیسر کی لاش گیسٹ ہاؤس کے کمرہ کا دروازہ توڑ کر نکالی گئی تاہم لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔

    متوفی آفیسر تھانہ آبپارہ کی حدود جی سکس فور میں واقع گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ میں متوفی نیب آفیسر کی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔

    متوفی کے اہلخانہ نے ابھی تک پولیس کو کسی قسم کی کارروائی کی تحریری درخواست نہیں دی۔

    ذرائع نے انکشاف کیا کہ احمد کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ اس سے قبل اوگرا کیس میں تفتیشی افسر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

    ان کی اچانک اور پراسرار موت کے بعد ان کی موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • وادی نیلم میں جاں بحق نوبیاہتا جوڑا کراچی میں سپرد خاک

    وادی نیلم میں جاں بحق نوبیاہتا جوڑا کراچی میں سپرد خاک

    کراچی : وادی نیلم کے گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے  نوبیاہتا جوڑے کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے جاں بحق نوبیاہتا جوڑے کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    جعفر طیار ملیر میں نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد دونوں کو سپردخاک کیا گیا۔

    یاد رہے کراچی سے ہنی مون پر جانے والا جوڑا آٹھ مقام کے گیسٹ ہاؤس میں میں دم گھٹنے سے انتقال کرگیا تھا۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ کمرے میں سلنڈر کی وجہ سے گیس بھرگئی تھی، جاں بحق سید طحہٰ مکینیکل انجینئر اور اہلیہ دعا زہرہ بی بی اے کی طالبہ تھی۔

    دونوں رواں ماہ شادی کے بعد گیارہ فروری کوکراچی سےٹرین کےذریعےاسلام آبادپہنچے تھے۔

    اہل خانہ کے مطابق طحہٰ اور دعا سے آخری مرتبہ فون پر بات جمعہ کی رات ہوئی تھی، دونوں کو ہفتہ کی صبح گیسٹ ہاؤس سے نیلم ویلی روانہ ہونا تھا۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ رجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے باعث انہوں نے خود کو گرم رکھنے کے لیے گیس ہیٹر چلایا اور کمرے کی تمام کھڑکیاں اور دورازے بند کردیے تھے۔

  • کراچی کا نوبیاہتا جوڑا آزاد کشمیر کے گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے جاں بحق

    کراچی کا نوبیاہتا جوڑا آزاد کشمیر کے گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے جاں بحق

    کراچی سے ہنی منانے کے لیے جانے والا نوبیاہتا جوڑا آزاد کشمیر کے ایک گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں دم گھنٹے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

    رواں ماہ نئی زندگی کی شروعات کرنے والا نوبیاہتا جوڑا سید طحہٰ اور دعا زہرہ ہنی مون بنانے آزاد کشمیر گئے تھے۔ تاہم ان کی زندگی کی شروعات کا پہلا حسین سفر ان کی زندگی کا آخری سفر ثابت ہوا۔

    یہ جوڑا ہنی مون کے دوران آزاد کشمیر کے آٹھ مقام کے علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں مقیم تھا، جہاں کمرے میں دم گھٹنے سے دونوں جاں بحق ہوگئے۔

    متوفی شوہر سید طحہٰ مکینیکل انجینئر اور اہلیہ دعا زہرہ بی بی اے کی طالبہ تھی۔ ان کی شادی رواں ماہ 4 فروری جب کہ ولیمہ 8 فروری کو ہوا تھا۔

    متوفی کے اہلخانہ کے مطابق جوڑے سے آخری بار فون پر جمعہ کی رات بات ہوئی تھی۔ دونوں کو ہفتہ کی صبح گیسٹ ہاؤس سے نیلم ویلی روانہ ہونا تھا۔

    تاہم اگلی صبح دونوں مردہ حالت میں اپنے کمرے میں پائے گئے۔ پولیس کے مطابق گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں سلنڈر کے استعمال سے گیس بھر گئی تھی۔

    متوفی میاں بیوی کی میتیں آج اسلام آباد ایئرپورٹ سے کراچی منتقل کی جائیں گی اور یہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/accident-in-punjab-10-died/

  • کراچی کے گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں میں تابڑ توڑ چھاپے، درجنوں گرفتار

    کراچی کے گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں میں تابڑ توڑ چھاپے، درجنوں گرفتار

    کراچی ائیرپورٹ کے قریب خود کش حملے کے بعد پولیس متحرک نظر آرہی ہے، پولیس کے اسپیشلائزڈ یونٹ ٹیم  نے صدر کے مختلف رہائشی ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز میں چھاپے مارے۔

    پولیس اہلکاروں نے رہائشی ہوٹلوں میں مقیم افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال اور کمروں کی تلاشی لی اور چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کوائف مکمل ہوئے تو مشتبہ افراد کو چھوڑ دیا جائے گا، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤس میں مرحلہ وار چیکنگ ہوگی۔ پولیس کے مطابق خود کش بمبار فہد صدر کے ایک ہوٹل میں ٹھہرا تھا، جیو فینسنگ کے بعد سندھ اور بلوچستان سے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ میں سول سوسائٹی نے پریس کلب پر مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کراچی میں چینی شہریوں پر حملے اور ملک دشمن عناصر کی مذمت کرتے ہیں۔

    اس موقع پر پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ اور بلوچ نوجوانوں کی ترقی چاہتے ہیں۔ بلوچستان کے عوام دہشت گردی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

    گزشتہ روز کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں 3 غیرملکی جان گنوا بیٹھے جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون شہری، پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں۔ خود کش دھماکے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی۔

     

  • گلستان جوہر، گیسٹ ہاؤس میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 2 زخمی

    گلستان جوہر، گیسٹ ہاؤس میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 2 زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب گیسٹ ہاؤس میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 2 زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی الصبح فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک، 2 زخمی ہوگئے، مقتول ناصر باہر سے ایک شخص کے ساتھ گیسٹ ہاؤس پہنچا تھا۔

    پولیس کے مطابق گیسٹ ہاؤس میں مقتول عبداالسلام اور زخمی ہونے والے عاصم اور آصف موجود تھے، گیسٹ ہاؤس آنے والے شخص کی عبدالسلام سے خاتون کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔

    ملزم نے تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کی جس سے عبدالسلام اور ناصر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، آصف اور گیسٹ ہاؤس ملازم عاصم فائرنگ سے زخمی ہوئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    کباڑ کی دکان کھولنے اور لین دین کے تنازع پر 18 سالہ نوجوان قتل

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ناصر نے صارم نامی شخص سے گیسٹ ہاؤس کرائے پر لیا تھا، فائرنگ کے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • نلتر کے زیر تعمیر گیسٹ ہاؤس میں کیا تھا جو وہاں کوئی نہیں رک سکتا تھا؟

    نلتر کے زیر تعمیر گیسٹ ہاؤس میں کیا تھا جو وہاں کوئی نہیں رک سکتا تھا؟

    جنات کا وجود ایک حقیقت ہے، بعض جنات انسانوں کو کوئی تکلیف نہیں پہنچاتے لیکن بعض جنات اپنے تخلیے میں کسی کو برداشت نہیں کرتے اور ان کا جینا محال کردیتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ واقعہ اداکارہ نتاشا علی کے ساتھ پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ نتاشا علی نے اپنے ساتھ ہونے والا ایک خوفناک واقعہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ فیصل بخاری اور ٹیم کے ساتھ ایک شوٹ کے لیے نلتر گئی تھیں۔

    وہاں رہنے کی کوئی جگہ نہیں ملی تو انہوں نے ایک زیر تعمیر گیسٹ ہاؤس کھلوایا اور وہاں رک گئے۔

    نتاشا نے بتایا کہ پہلے دن شوٹ سے واپسی پر جب وہ واپس گیسٹ ہاؤس پہنچے اور رات کا کھانا لگایا جارہا تھا تو ایک ہولناک واقعہ پیش آیا، میز پر کھانے کی بڑی ہانڈیاں رکھی ہوئی تھیں اور وہ سب کھانا شروع کرنے جارہے تھے کہ اچانک پوری میز خود بخود الٹ گئی۔

    اس واقعے سے سب ڈر گئے اور سب نے اگلی صبح وہاں سے نکلنے کا فیصلہ کیا، رات سونے کے لیے جب سب اپنے کمروں میں تھے تو برابر کے کمرے سے ایک چیخ سنائی دی، جب سب وہاں پہنچے تو علم ہوا کہ کمرے میں ایک شعلہ گھوم رہا تھا جو اداکار حنان کے اوپر گرا اور جب تک وہ اسے ہٹاتے ان کی ٹانگ کا ایک حصہ جل چکا تھا۔

    اس کے بعد فیصل بخاری نے وہاں کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ ہم یہاں صرف اپنے کام کے لیے آئے ہیں اور ہمارا ارادہ 2 دن رکنے کا تھا لیکن ہم کل صبح واپس جارہے ہیں، ہمیں صرف آج رات یہاں رکنے کی اجازت دی جائے۔

    نتاشا کے مطابق اس کے بعد بھی خوفناک آوازوں کا سلسلہ جاری رہا۔

    اس کے بعد اگلی صبح جب سب وہاں سے نکل رہے تھے تو ایک اداکار نے بتایا کہ انہوں نے وہاں کسی کا سر دیکھا تھا، اور وہ اسے دیکھ کر بالکل بے جان ہوگئے اور ان کے منہ سے آواز نہیں نکل پارہی تھی۔

  • کراچی: ’سرعام‘ کی نشاندہی پر گیسٹ ہاؤس سے مغویہ بازیاب

    کراچی: ’سرعام‘ کی نشاندہی پر گیسٹ ہاؤس سے مغویہ بازیاب

    کراچی: اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سرعام‘ کی نشاندہی پر گیسٹ ہاؤس سے اغوا کی گئی خاتون کو بازیاب کرلیا گیا۔ واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام کی ٹیم کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک لڑکی کو اس کے رشتہ دار نے رقم کی عوض کراچی میں واقع گیسٹ ہاؤس کے مالک کو فروخت کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی ٹیم نے درخشاں پولیس کے ہمراہ مذکورہ گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مار کر اغوا کی گئی خاتون کو بازیاب کروا لیا۔

    پولیس کے مطابق کارروائی میں 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا جن کے خلاف لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم گیسٹ ہاؤس کا مالک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    بازیاب ہونے والی لڑکی کا تعلق لاہور سے ہے۔ کارروائی کے بعد خاتون کو فلاحی ادارے کے شیلٹر میں منتقل کردیا گیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سر عام کی ٹیم کامیاب کارروائیاں کر کے کئی جرائم کو منظر عام پر لا چکی ہے۔ اس سے قبل سندھ اسمبلی میں سیکیورٹی کی خامیوں کا پول کھولنے پر پروگرام کے میزبان اقرار الحسن کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔

    ایک اور موقع پر سر عام کی ٹیم نے نادرا کی بد ترین کرپشن کا پردہ چاک کیا جب نادرا اہلکاروں نے چند روپوں کے عوض ایک افغانی شخص کا شناختی کارڈ بنا کر دے دیا۔

  • اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس میں سعودی شہری پر اسرار طور پر ہلاک

    اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس میں سعودی شہری پر اسرار طور پر ہلاک

    اسلام آباد: نجی گیسٹ ہاوس میں مقیم 26 سالہ غیر ملکی شہری کی پر اسرار طور پر موت واقع ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی شہری کی شناخت فواد مشان کے نام سے ہوئی جوسعودی عرب کا باشندہ اور رسالپور اکیڈمی میں زیر تعلیم تھا

    پولیس ذرائع کے مطابق فواد مشان گزشتہ روز اپنے دوست کے ہمراہ رسالپور سے اسلام آباد سیر و تفریح کی غرض سے آیاہوا تھا۔

    گزشتہ صبح فواد مشان گیسٹ ہاوس سے مردہ حالت میں پایا گیا، فواد مشان کی لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا،جبکہ اس سلسلے میں سعودی سفارت خانے سے بھی رابطہ کر لیا گی۔