Tag: گیس اسٹیشن

  • ’آج آپ کا خوش قسمت دن ہے!‘ گیل نے گیس اسٹیشن آنیوالے صارفین کو حیران کردیا

    ’آج آپ کا خوش قسمت دن ہے!‘ گیل نے گیس اسٹیشن آنیوالے صارفین کو حیران کردیا

    کرس گیل دنیا بھر میں اپنے زوردار اور بلند و بالا چھکوں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ ویسٹ انڈین بیٹر کو ’یونیورس باس‘ کی عرفیت سے بھی جانا جاتا ہے۔

    گزشتہ دنوں وہ مداحوں کو حیران کرنے جمیکا میں واقع گیس اسٹیشن پہنچ گئے جہاں وہ اپنے مخصوص اسٹائل میں لوگوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ گیل نے اس دوران گیس اسٹیشن آنے والے صارفین کا تمام بل خود ادا کیا۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں کرس کو کہتے سناجا سکتا ہے کہ ’آج آپ کے لیے خوش قسمت دن ہے، انھوں نے گیس اسٹیشن پر اپنی کار میں فیول ڈلوانے آنے والی خاتوں سے کہا کہ ’آج میں آپ کی گاڑی میں گیس بھروانے کے چارجز ادا کروں گا۔‘

    سابق ویسٹ انڈین اوپنر نے اس دن گیس جمیکا میں واقع ٹیکساکو گیس اسٹیشن میں اسٹیشن آنے والے تمام صارفین کا بل اپنی جیب سے ادا کیا۔

    اس دوران وہ اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے بھی نظر آئے۔ اس دوران مداحوں کو دگنی خوشی ملی نہ صرف انھیں اسٹار کرکٹر کے ساتھ فوٹو کھنچوانے کا موقع میسر آیا بلکہ مفت میں اپنی گاڑی میں گیس بھی بھروانے کو مل گئی۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے چند عظیم بلے بازوں میں سے ایک کرس گیل انٹرنیشنل کرکٹ میں 19 ہزار 594 رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں جس میں سے انھوں نے 10 ہزار 480 رنز ون ڈے انٹرنیشنلز میں اسکور کررکھے ہیں۔

    وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 42 سنچریاں بنا چکے ہیں۔ گیل نے اپنے کیریئر میں 103 ٹیسٹ، 301 ون ڈے اور 79 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

  • 18 سالہ نوجوان نے گاڑی پیٹرول پمپ سے ٹکرا دی، خوفناک آگ بھڑک اٹھی

    18 سالہ نوجوان نے گاڑی پیٹرول پمپ سے ٹکرا دی، خوفناک آگ بھڑک اٹھی

    امریکا میں ایک 18 سالہ نوجوان کی لاپرواہ ڈرائیونگ نے بڑا حادثہ ہونے سے بچا لیا، نوجوان نے اپنی گاڑی پیٹرول پمپ سے ٹکرا دی جس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

    امریکی شہر نیویارک میں پیش آنے والے اس واقعے کو سی سی ٹی وی کیمرے نے ریکارڈ کرلیا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گاڑی پیٹرول اسٹیشن پر کھڑی ہے۔

    تھوڑی دیر بعد اس کا ڈرائیور نہایت تیزی اور لاپرواہی سے اسے ریورس کرتا ہے جس کے بعد گاڑی دھماکے سے پمپ سے ٹکراتی ہے اور اس کے ساتھ ہی خوفناک آگ بھڑک اٹھتی ہے۔

    آگ لگتے ہی گاڑی تیزی سے وہاں سے روانہ ہوجاتی ہے۔

    پولیس کو بعد ازاں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس فوری طور پر وہاں پہنچی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق پولیس ڈرائیور کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی، ڈرائیور 18 سالہ نوجوان تھا جسے پولیس نے گاڑی کی رجسٹریشن نمبر کی مدد سے تلاش کیا۔

  • گھر کو ہی گیس اسٹیشن بنا دیا

    گھر کو ہی گیس اسٹیشن بنا دیا

    لاس ویگاس: امریکی شہر لاس ویگاس میں گھر میں بنایا گیا گیس اسٹیشن پکڑا گیا، پولیس نے غیرقانونی گیس اسٹیشن بنانے والے شخص کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر لاس ویگاس میں گھر کے اندر بنایا گیا گیس اسٹیشن پکڑا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں گیس اسٹیشن بنانا نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ ارد گرد میں موجود آبادی کے لیے بھی خطرہ ہے۔

    گھر میں بنائے گئے گیس اسٹیشن کی تصاویر بھی شہیر کی گئی ہیں جس میں گیس ٹینک دکھائی دے رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی گیس اسٹیشن کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں امریکی ریاست ٹینیسی کے گیس اسٹیشن پر لاکھوں پتنگے دیکھ کر جہاں کچھ لوگ حیران رہ گئے وہیں کچھ ان مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرتے نظر آئے جبکہ اسٹیشن ملازم پتنگوں کو ہٹانے کی کوشش میں ہلکان ہوتے رہے۔