Tag: گیس بحران

  • سندھ میں گیس بحران ، ناصر حسین شاہ کی وزیراعظم سے نوٹس لینے کی اپیل

    سندھ میں گیس بحران ، ناصر حسین شاہ کی وزیراعظم سے نوٹس لینے کی اپیل

    کراچی : سندھ میں گیس بحران پر وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کی اپیل کردی اور کہا مارچ کا مہینہ آگیا، اب تو سردی بھی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ پر پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو اپنے انتظامات بہتر کریں۔

    وزیر توانائی سندھ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہ ہو اور عوام کو پریشان نہ کیا جائے، ناصر شاہ

    صوبائی وزیر نے وزیراعظم سے اپیل کی رمضان المبارک میں گیس کی بندش نہ کی جائے، مارچ میں سردی ختم ہوچکی ہے پھر گیس کی لوڈشیڈنگ کیوں؟ وفاقی حکومت نوٹس لے۔

    رمضان المبارک میں عوام کو تکلیف نہ دی جائے،بجلی اور گیس کے وفاقی محکمے اپنی ذمہ داری نبھائیں، ہم چاہتے ہیں کہ رمضان میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو۔

    ناصر شاہ نے وفاق سے اپیل کی رمضان میں بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے اور وفاقی حکومت اپنے تمام محکموں کو پابند کرے کہ رمضان میں عوام کو سہولت فراہم کی جائے۔

  • گیس بحران حل ہونے کی نوید: پاکستان نے بڑا معاہدہ کر لیا

    گیس بحران حل ہونے کی نوید: پاکستان نے بڑا معاہدہ کر لیا

    گیس کے بحران کا شکار شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان کا گیس فراہمی کے لیے ایک ملک سے اہم معاہدہ ہو گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کا آذربائیجان سے گیس سپلائی کا معاہدہ ہو گیا ہے۔ یہ معاہدہ پاکستان اسٹیٹ آئل اور آذربائیجان کی سوکار کمپنی کے درمیان گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ہوا ہے۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد دونوں ممالک کے درمیان گیس سپلائی کا معاہدہ ہوا ہے اور اس کی تفصیلات پاکستان اسٹیٹ آئل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردی ہیں۔

    مراسلے کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل اور سوکار معاہدے کی منظوری 24 دسمبر کو موصول ہوئی ہے۔ پی ایس او کو معاہدے پر دستخط کی اجازت وزارت توانائی نے 3 دسمبر کو دی تھی۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان معاہدہ توانائی کے شعبے میں بڑا قدم ہے اور یہ گیس سپلائی معاہدہ مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو کئی سال سے توانائی (گیس) بحران کا سامنا ہے جو موسم سرما میں مزید بڑھ جاتا ہے۔

    ان دنوں بھی موسم سرما میں پاکستان بھر میں گیس کا بدترین بحران جاری ہے اور شہریوں کو لوڈ منیجمنٹ کرتے ہوئے مختصر مدت کے لیے صبح، دوپہر اور رات کے اوقات میں گیس فراہم کی جا رہی ہے جب کہ کئی علاقوں میں مستقل گیس بندش کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

    گزشتہ دنوں سوئی سدرن گیس کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ اس کے قدرتی گیس کے ذخائر میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/gas-reserves-decline-sui-southern-warns/

  • کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا

    کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا

    کراچی : ایس ایس جی سی سسٹم میں گیس کی کمی سے شہر میں گیس بحران شدت اختیارکر گیا، شہریوں لکڑی کے چولہوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک گیس غائب ہوگئی، جس سے گیس بحران شدت اختیارکر گیا۔

    شہریوں نے لکڑی کے چولہوں پر کھانا پکانا شروع کر دیا ، بیشترعلاقوں میں گیس پائپ لائن،گیس میٹرزمیں پانی آنےلگا، جس سے گھریلو اور کمرشل گیس صارفین کو مشکلات کاسامنا ہے۔

    سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ نعمت بسل پلانٹ میں ہفتہ کی شب بجلی کی خرابی ہوئی، بجلی خرابی کے باعث ایس ایس جی کو گیس فراہمی متاثرہوئی۔

    ایس ایس جی سی کونعمت بسل پلانٹ سے160ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملتی ہے تاہم نعمت بسل کی ٹیم نے 57 ایم ایم سی ایف ڈی کو بحال کر دیا ہے اور 103 ایم ایم سی ایف ڈی کو بحال کرنے کیلئے کام جاری ہے۔

  • گیس بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

    گیس بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : نگراں حکومت نے موسم سرما میں متوقع طور پر آنے والے گیس کے بحران سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

    اس سلسلے میں نگران حکومت نے ماہ دسمبر میں ایل این جی سپلائی کیلئے ٹینڈر جاری کردیا، جسے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے جاری کیا ہے۔

    پی ایل ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی کمپنیوں سے ایل این جی سپلائی کی بولیاں مانگی گئی ہیں دسمبر کیلئے2 ایل این جی کارگوز کیلئے بولیاں طلب کی گئیں۔

    ذرائع کے مطابق 7سے 8دسمبر اور13سے 14دسمبر کی ڈلیوری کیلئے درخواستیں مانگی گئیں مذکورہ درخواستیں4 اکتوبر تک وصول کی جائیں گی،4اکتوبر کو ہی بولیوں کی درخواستیں کھول دی جائیں گی۔

  • کراچی میں سحری کے وقت گیس کا غائب رہنا معمول بن گیا

    کراچی میں سحری کے وقت گیس کا غائب رہنا معمول بن گیا

    کراچی : شہر قائد میں سحری کے وقت گیس کا غائب رہنا معمول بن گیا، جس سے خواتین کو سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور گیس غائب ہونا معمول بن گیا ہے ، گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے خواتین کوسحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    کورنگی نمبر6، لانڈھی، گلستان جوہر بلاک 20، خواجہ اجمیر نگری ، نارتھ کراچی سیکٹر الیون سی، ماڑی پور، باب بھٹ شمس آئی لینڈ ، منوڑا، بلدیہ، اتحادٹاؤن، قائم خانی کالونی اور لیاقت آباد میں گیس لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

    اس کے علاوہ ہجرت کالونی، اولڈ سٹی ایریا گارڈن، ڈیفنس، صدر ، گڈاپ ، کاٹھور، اسکیم 33، منگھو پیر اور تیسر ٹاؤن کے شہری بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث پریشان ہے۔

    ایس ایس جی کومجموعی طورپر300 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائدکمی کا سامنا ہے، سسٹم میں کمی کے باعث شہرمیں گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

    اس سے قبل بھی کراچی شہرکا بڑاحصہ کم پریشر اور گیس سے اچانک محروم ہوگیا تھا، اطلاعات کے مطابق ساون گیس فیلڈ میں فنی خرابی کے باعث 45ایم ایم سی ایف سی گیس کی کمی واقع ہوگئی ہے۔

  • ماہ رمضان میں گیس کا شدید بحران، چولہے ٹھنڈے ہوگئے

    ماہ رمضان میں گیس کا شدید بحران، چولہے ٹھنڈے ہوگئے

    کراچی: شہر قائد کے باسی ماہ رمضان میں دہرے عذاب میں مبتلا ہوگئے، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے بعد گیس بحران بھی شدت اختیار کرنے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی شہرکا بڑاحصہ کم پریشر اور گیس سے اچانک محروم ہوگیا ہے، اطلاعات کے مطابق ساون گیس فیلڈ میں فنی خرابی کے باعث 45ایم ایم سی ایف سی گیس کی کمی واقع ہوگئی ہے۔

    جس کے نتیجے میں نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،گلستان جوہر،اورنگی،کورنگی ، لانڈھی،بلدیہ،قائمخانی کالونی،لیاقت آباد،ہجرت کالونی، گارڈن،ڈی ایچ اے،صدر،گڈاپ،کاٹھور،اسکیم33 سمیت کئی علاقوں کو گیس کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی) کو مجموعی طورپر300 ایم ایم سی ایف ڈی سےزائد کمی کا سامنا ہے۔

    ماہ مقدس میں گیس کی عدم فراہمی نے شہریوں کا صبر کا پیمانہ لبریز کردیاجہانگیرروڈ بلوچ پاڑہ کے مکینوں نے گیس کی عدم دستیابی پر مرکزی شاہراہیں بلاک کرکےاحتجاج کیا جس کے باعث گرومندرسےتین ہٹی تک ٹریفک کی روانی معطل ہوئی۔

    احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ رمضان کے آتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی جس کے باعث سحری و افطاری میں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

    مشتعل مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ فوری طور پر علاقے کی گیس بحال کی جائے۔

  • کراچی میں گیس بحران نے عوام کو بھوکا رہنے پر مجبور کر دیا

    کراچی میں گیس بحران نے عوام کو بھوکا رہنے پر مجبور کر دیا

    کراچی : شہر قائد میں گیس بحران نےعوام کو بھوکا رہنے پر مجبور کر دیا، خواتین کا کہنا ہے کہ گیس نہیں دے سکتے تو بل بھی جاری کرنا بند کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گیس کا بحران سنگین ہو گیا ، وفاقی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو ناشتے اور صبح شام کے کھانے کیلئے یومیہ 8 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی  لیکن غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    خواتین نے گیس کی بندش سے تنگ آ کر لکڑی کے چولہوں پر کھانے کی تیاری شروع کر دی ہے، خواتین کا کہنا ہے کہ ہوشربا مہنگائی میں ناشتے اور کھانے کیلئے ہوٹلوں پراچھی خاصی رقم خرچ ہو جاتی ہے جبکہ ایل پی جی مافیا نے قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں۔

    یس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے گیس کے بل جمع نہ کرانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ایس ایس جی سی گیس نہیں دے سکتی تو بل بھی جاری کرنا بند کر دے۔

    گیس صارفین کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کے بلوں نے جینا دوبھر کردیا ہے ، اب گیس بلوں میں سلو میٹر کے نام پر ناجائز چارجز بھی وصول کرنا شروع کردیے ہیں۔

  • سوئی گیس کمپنی کا ظلم بڑھ گیا، 15 سے 23 گھنٹے لوڈ شیڈنگ، بچے ناشتہ کیے بغیر اسکول جانے لگے

    کراچی: سوئی گیس کمپنی نے کراچی میں خواتین کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیا ہے، مختلف علاقوں میں 15 سے 23 گھنٹے گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، بچے ناشتہ کیے بغیر اسکول جانے پر مجبور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں گیس کا شدید بحران جاری ہے، مختلف علاقوں میں گیس غائب ہو گئی ہے، شیرشاہ کے علاقے میں خواتین نے سڑکوں پر نکل کر ایس ایس جی سی کے خلاف شدید مظاہرہ کیا، اور کہا کہ پورا مہینہ گیس نہیں آئی، لیکن بل ہزاروں روپے کے بھیج دیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ایس ایس جی سی نے گیس بلوں اور سلو میٹر کے نام پر گھریلو صارفین کو سینکڑوں روپے اضافی لگا کر بھیج دیے ہیں، جب کہ سردیاں شروع ہوتے ہی بدترین لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، اور چوبیس گھنٹوں میں صرف تین چار گھنٹوں ہی کے لیے گیس دی جاتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس وقت کراچی کے علاقوں بلدیہ، اتحاد ٹاؤن، قائم خانی کالونی، شیر شاہ، سائٹ میٹروول، فرنٹیئر کالونی، گلبائی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں گیس کی 15 سے 23 گھنٹے کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

    خواتین کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی مریض بنتی جا رہی ہیں، کیوں کہ وہ سارا دن چولہے کے پاس گیس کی آس میں بیٹھی رہتی ہیں اور گیس کا کچھ پتا نہیں چلتا۔

    سوئی گیس کمپنی نے بے بس خواتین کو آخر کار سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے، کراچی کے علاقے شیرشاہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے تنگ خواتین اور بچے سوئی گیس کے دفتر پہنچ گئے، اور وہاں انھوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے۔

    خواتین سوئی گیس کے دفتر کا گیٹ زبردستی کھول کر اندر داخل ہو گئیں، اور دفتر کے اندر بھی شدید نعرے بازی کی، خواتین کا مؤقف تھا کہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ دن میں 8 گھنٹے 3 وقت کھانا پکانے کے لیے گیس ملے گی، لیکن گیس ہوتی ہی نہیں توکھانا کیسے پکائیں، بچے ناشتے کیے بغیر بھوکے پیٹ اسکول چلے جاتے ہیں۔

    خواتین کا کہنا ہے کہ گیس آتی بھی ہے تو پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ چائے کا پانی تک گرم نہیں ہو سکتا، اس پر کھانا کیسے پکائیں، بہت سارے گھروں میں گیس پائپ لائنوں میں گیس کی بجائے پانی آ رہا ہے۔

    خواتین کا کہنا تھا کہ سوئی گیس کو متعدد بار گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پائپ لائنوں میں پانی آنے کی شکایات کی گئیں ہیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی، دوسری طرف حکومت کے کانوں پر بھی جوں نہیں رینگ رہی۔

  • گیس  بحران سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار

    گیس بحران سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار

    کراچی : ایس این جی پی ایل نے صارفین کو ایل پی جی سلنڈر کی سپلائی کا آغاز کر دیا، موسم سرما میں سرکاری نرخوں پر سلنڈر فراہم کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے گیس کے بحران سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی۔

    سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ صارفین کو ایل پی جی سلنڈر کی سپلائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، موسم سرما میں سرکاری نرخوں پر سلنڈر فراہم کیے جائیں گے۔

    کمپنی نے بتایا کہ ایل پی جی سلنڈرز گھریلو،کمرشل صارفین کوسپلائی کئےجائیں گے، ایل پی جی سلنڈرز پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں سپلائی کئے جا رہے ہیں۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایس این جی پی ایل اسلام آباد آفس کے 10 کلومیٹر ایریا میں فری ڈیلیوری میسر ہے۔

    یاد رہے سوئی ناردرن کمپنی کی جانب کہا گیا تھا کہ موسم سرما میں گیس کی شدید قلت کا سامنا ہوسکتا ہے، صارفین گیس بحران سےنمٹنے کی تیاری کر لیں۔

    ذرائع سوئی ناردرن کمپنی نے کہا تھا کہ کہ مقامی گیس ساڑھے 750ملین کیوبک فٹ مل رہی ہے اور درآمدی آرایل این جی ایک ہزار ایم ایم سی ایف ڈی کےلگ بھگ ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ گیس کی طلب میں اضافہ شروع ہوگیا ہے ، جس سے شارٹ فال اس سال بلند ترین سطح پرجائے گا۔

  • شہری سردیوں میں بڑے گیس بحران کے لیے تیار ہوجائیں

    شہری سردیوں میں بڑے گیس بحران کے لیے تیار ہوجائیں

    اسلام آباد: ملک بھر کے شہری سردیوں میں بڑے گیس بحران کے لیے تیار ہوجائیں، گھریلو صارفین کو صرف کھانے کے اوقات میں 3 وقت گیس دینے کی تجویز دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق رواں برس موسم سرما میں گیس کی بڑی قلت کا خدشہ ہے، گھریلو صارفین کے لیے بھی طلب کے مطابق پوری گیس دستیاب نہیں ہوگی۔

    ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو کھانے کے اوقات میں 3 وقت گیس دینے کی تجویز دی گئی ہے، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی۔

    سوئی ناردرن اور سدرن کا گیس شارٹ فال 1.2 ارب مکعب فٹ تک بڑھ سکتا ہے، گھریلو صارفین کو 350 ایم ایم سی ایف ڈی تک ایل این جی دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یکم نومبر سے کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی بند کرنے اور کمرشل صارفین کو ایل این جی پر منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    سی این جی سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی، سیمنٹ اور فرٹیلائزر شعبوں کے لیے بھی گیس کی کٹوتی کی جا سکتی ہے، پاور سیکٹر کے لیے گیس کی فراہمی میں 45 فیصد تک کمی کی جاسکتی ہے۔

    ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر یکم نومبر سے عمل درآمد کی تجویز دی گئی ہے، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پلان پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔