Tag: گیس بحران

  • سندھ میں گیس بحران: سوئی سدرن کی پی پی ایل کی خبروں کی تردید

    سندھ میں گیس بحران: سوئی سدرن کی پی پی ایل کی خبروں کی تردید

    کراچی: سندھ میں گیس بحران پر سوئی سدرن کی دوبارہ وضاحت آ گئی، سوئی سدرن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی پی ایل سے متعلق چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے ارباب چانڈیو کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صوبے میں گیس بحران کے حوالے سے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی خبروں کی تردید جاری کر دی گئی ہے۔

    [bs-quote quote=”گمبٹ سے 25 ملین، کنڑ پساکھی سے 175 ملین کیوبک فٹ گیس مل رہی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سوئی سدرن”][/bs-quote]

    ترجمان سوئی سدرن نے کہا کہ ایس ایس جی سی کو ملنے والی گیس کی مقدار میں واضح کمی آئی ہے، گمبٹ گیس فیلڈ اور کنڑ پساکھی سے گیس کی فراہمی نصف ہو گئی ہے۔

    سوئی سدرن کے ترجمان نے مزید کہا کہ گمبٹ سے 25 ملین، کنڑ پساکھی سے 175 ملین کیوبک فٹ گیس مل رہی ہے، حکومت کی ہدایت پر گھریلو صارفین کو پہلے گیس دی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ پی پی ایل کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گمبٹ گیس فیلڈ میں کوئی خرابی نہیں ہے بلکہ گیس بحران کی اصل وجہ آر ایل این جی ٹرمینل میں خرابی ہے، جس کے بعد یہ معلوم ہوا کہ شہرِ قائد میں گزشتہ تین روز سے جاری گیس کا بحران مصنوعی نکلا، اور سندھ کی گیس پنجاب کو فراہم کرنے کا انکشاف ہوا۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں گیس کا بحران مصنوعی نکلا


    ذرائع نے بتایا کہ ٹرمینل ایف ایس آر یو میں کام جاری ہے جس سے گیس فراہمی رکی اور ایس ایس جی سی گیس پنجاب کو فراہم کر رہی ہے۔ گیس دوسرے صوبے کو فراہم کرنے کی وجہ سے کراچی میں مصنوعی بحران پیدا ہوا۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ گمبٹ اور کنڑ پساکھی فیلڈ سو فی صد پیداوار کر رہی ہیں۔

  • کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا

    کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا

    کراچی: شہرِ قائد میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا، کراچی کے 3 صنعتی زونز کو گیس کی فراہمی 4 روز سے بند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کئی دن سے جاری گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے، شہرِ قائد کے تین صنعتی زونز کو گزشتہ چار روز سے گیس کی فراہمی تعطل کا شکار ہے۔

    [bs-quote quote=”گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے شہریوں‌ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    کراچی میں کیپٹو پاور پلانٹ سے چلنے والے بڑے ایکسپورٹ کارخانے بند پڑے ہیں۔

    ترجمان سوئی سدرن کے مطابق گیس فیلڈز میں فنی خرابی پر صنعتوں کو فراہمی بند ہوئی ہے۔

    دوسری طرف شہرِ قائد میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث کئی علاقوں‌ میں گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے شہریوں‌ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    موسم سرما شروع ہوتے ہی کراچی کے متعدد علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی شروع ہو گئی ہے، چند علاقوں‌ میں پریشر کم جب کہ کہیں کہیں گیس کی فراہمی بالکل معطل ہو گئی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: متعدد علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ، شہری پریشان


    اطلاعات کے مطابق گلشن اقبال کے تمام بلاکس، گلستانِ جوہر اور اسکیم 33 میں گیس کی فراہمی بند ہے۔

    ترجمان ایس ایس جی سی کا مؤقف تھا کہ ایس ایس جی سی سسٹم میں پریشر کی کمی ہوئی ہے، جس کے باعث کچھ علاقو ں میں مختصر مدت تک گيس کا پریشر کم رہے گا اور جلد ہی گیس بحال کر دی جائے گی۔

  • گیس کے بحران نے سرمایہ کاری خطرے میں ڈال دی

    گیس کے بحران نے سرمایہ کاری خطرے میں ڈال دی

    کراچی: ملک میں جاری گیس بحران کے باعث ایک ارب بیس کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑگئی۔ الطوارقی اسٹیل ملز نے پلانٹ بند کر نے دھمکی دے دی۔

    کمپنی ذرائع کےمطابق سالانہ جنرل میٹنگ میں طوارقی اسٹیل ملز کےمستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق اس پلانٹ پر سعودی عرب اور جنوبی کوریا کے سر مایہ کاروں نے چونتیس کروڑ ڈالرکا سرمایہ لگایا ہوا ہے۔

    لیکن ایک سال سے پلانٹ گیس کی عدم فراہمی کے باعث بند پڑا ہے ۔ اس صورت حال کے پیش نظر کمپنی نے سر مایہ نکالنے اور پلانٹ کو بند کرنے پر غورشروع کر دیاہے۔کمپنی ذرائع کا کہنا ہے گیس ملی تو پلانٹ میں نواسی کروڑ کی مزید سرمایہ کاری کی جائے گی۔