Tag: گیس سلینڈر

  • سعودی حکومت کی طرف سے شامی شہریوں میں گیس سلینڈر تقسیم کیے

    سعودی حکومت کی طرف سے شامی شہریوں میں گیس سلینڈر تقسیم کیے

    ریاض : سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز ریلیف مرکز نے خانہ جنگی سے متاثر شامی شہریوں کے لیے ہزاروں کی تعداد میں گھریلو گیس کے سلینڈر فراہم کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز مرکز کی جانب سے شام کی جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان کے ساتھ ساتھ گیس سلینڈر بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔

    عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شامی شہریوں میں گیس سلینڈر کی تقسیم کا اصل مقصد شہریوں کی گھریلو ضروریات کو پورا کرنے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان مرکز کی جانب سے گیس سلینڈر کی تقسیم خانہ جنگی سے متاثرہ ملک شام کے شمالی شہروں اخترین، مارع، بزاعہ، الباب اور قباسین میں کی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے جنگ سے متاثرہ ملک شام میں ہر ماہ 2950 گھریلو گیس کے سلینڈر تقسیم کیے جاتے ہیں، رواں ماہ سعودی حکومت کی جانب تقسیم کردہ گیس سلینڈر سے شام کے پندرہ ہزار شہری مستفید ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ وراں برس جون میں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز ریلیف مرکز نے یمن جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے 70 ٹن وزنی سامان سے لدے 3 طیارے یمنی شہر عدن روانہ کیے تھے۔

    واضح رہے کہ سعودی حاکم شاہ سلمان بن عبد العزیز کے نام سے منسوب بحالی مرکز میں بحالی پروگرام کے پانچویں اور چھٹے دور کا آغاز تین ماہ قبل ہوا تھا جس میں 80 یمنی بچوں کی بحالی کام شروع کیا گیا تھا۔

  • فیصل آباد : دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے نوافراد جھلس کر زخمی

    فیصل آباد : دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے نوافراد جھلس کر زخمی

    فیصل آباد : ستیانہ روڈ پر فریج مرمت کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سےنو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو کی حالت تشویش ناک ہے.

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ستیانہ روڈ پر واقع کالونی میں فریج مکینک کی دکان میں گیس بھرنے کے دوران اچانک سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی.

    آتش زدگی کے باعث دکان دار سمیت نو افراد جھلس کر زخمی ہو گئے،ریسکیو عملے نے فوری کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دے کر الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

    اسپتال میں زیرعلاج زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے جن کے جسم کا ساٹھ فیصد حصہ متاثر ہوا ہے.

  • گیس سلینڈردھماکہ: باپ تین بچوں سمیت جاں بحق

    گیس سلینڈردھماکہ: باپ تین بچوں سمیت جاں بحق

    راولپنڈی : گیس لیکیج کے دھماکے سے باپ اور تین بچوں کی جان چلی گئی ۔ ماں سمیت تین افراد شدید زخمی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی پیپلزکالونی میں ایک گھرمیں گیس سلینڈر میں لیکیج کے باعث زوردار دھماکہ ہوا۔ جس میں ایک ہی خاندان کے سات افرادجاں جھلس کرشدیدزخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے تین بچے اور ان کا والد جان کی بازی ہار گئے۔

    بتایا جا رہا ہے بچوں کی ماں بھی زخمی ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوکی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اورزخمیوں کوہولی فیملی اسپتال منتقل کیاگیا۔

    ریسکیوذرائع کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کے باعث ہوا۔ پولیس مزیدتحقیقات کررہی ہے۔ جاں بحق ہونے والےبچوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزاسپتال راولپنڈی منتقل کردی گئی ہیں۔

    شدید سردی کی وجہ سے گیس لوڈشیڈنگ اورکم پریشرکے باعث راولپنڈی میں سلینڈرکااستعمال بڑھ گیا ہے۔ گیس لیکیج اورسلنڈرکا یہ آٹھواں دھماکہ ہے۔ جس میں اب تک چودہ افرادکی زندگیوں کے چراغ گُل ہوچکے ہیں۔

  • چنیوٹ: وین میں سلینڈرپھٹ گیا،3 مسافرجاں بحق

    چنیوٹ: وین میں سلینڈرپھٹ گیا،3 مسافرجاں بحق

    چنیوٹ: مسافروین میں آگ لگنے سے تین افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔

    فیصل آباد سے چنیوٹ جانے والی مسافروں سے بھری وین میں آگ بھڑک اٹھی۔دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے گاڑی کو لپیٹ میں لے لیا، مسافروں نے جان بچانے کیلئےگاڑی سے باہرنکلنے کی کوشش کی لیکن آگ اس قدر شدید تھی کہ تین افراد موقع پرہی دم توڑگئے۔ ریسکیو کاعملہ موقع پرپہنچا آگ پرقابوپایا اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹراسپتال منتقل کیا۔

    واقعے کے عینی شاہد اورچنیوٹ میں اے آروائی نیوز نمائندے امیر عمر چمن کاکہناہے آگ لگنے سے پہلے سی این جی سلینڈر لیک ہوا جس کے بعداچانک آگ بھڑ ک اٹھی،قوی امکان ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سی این جی کاناقص سلینڈر ہے۔