Tag: گیس سیکٹر

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گیس سیکٹر کے گردشی قرض پر بات چیت کا امکان

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گیس سیکٹر کے گردشی قرض پر بات چیت کا امکان

    اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گردشی قرض پر بات چیت کا امکان ہے، پاکستان گیس کا گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے پلان فراہم کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مشاورت جاری ہے، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج ہوسکتے ہیں، ورچوئل مذاکرات گیس سیکٹر کے گردشی قرضے پر بات چیت کا امکان ہے.

    پاکستان گیس کا گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے پلان فراہم کرے گا،گیس کے شعبے میں گردشی قرض 2800 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔

    گیس سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے لیے ڈیوڈنڈ کو استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    آئی ایم ایف کے گیس کے شعبے کی کمپنیوں کا ڈیٹا طلب کیا ہے، آئی ایم ایف کو گیس کمپنیوں کی 5 سالہ کارکردگی پیش کی جائے گی۔

    اس کے ساتھ ہی گیس کپمینوں کے 5 سال کے منافع اور نقصان سمیت کیش فلو اور بیلنس شیٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔

    حکومت پاکستان گیس کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ آیندہ 5 سال میں ختم کرنے کا پلان دے گی، جس میں پی ایس او، اوجی ڈی سی، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ، ماری گیس سمیت سوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس کمپنی شامل ہونے کا امکان ہے۔

  • آئی ایم ایف  کا  ڈو مور کا مطالبہ  ، پاکستانی عوام کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

    آئی ایم ایف کا ڈو مور کا مطالبہ ، پاکستانی عوام کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے گیس صارفین کیلئے بل 100سے400روپے تک بڑھانے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات دسویں دن بھی جاری ہیں ، آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر کیلئے ڈو مورکا مطالبہ کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے تندورں کیلئے گیس مہنگی کرنے کا مطالبہ کیا تاہم حکومت پاکستان نے تندوروں کیلئے گیس کاریٹ نہ بڑھانے کی درخواست کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ڈومیسٹک، فرٹیلائزر، سی این جی اورسیمنٹ سیکٹر کیلئے اگست سے گیس نرخوں میں اضافے کی تیاریاں جاری ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ اور نام پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بل سو روپے سے چارسو روپے تک بڑھانےکی تجویز ہے۔

    عالمی مالیاتی فنڈ کے مشن سے معاشی ٹیم کے گیس سیکٹر کیلئے ٹیرف،گردشی قرضہ اورسیکٹرز کی ریفارمز پر مذاکرات ہوئے، مشن کو گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئےتین پلان عالمی مالیاتی فنڈ سے شئیر کیئے ہیں۔

    مشن کو گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ڈیویڈنڈ اسکیم پر بھی بات چیت کی گئی، ریکوریوں اصلاحات اور ٹیرف سے متعلق ڈیٹا آئی ایم ایف کو بروقت شئیر کرنے پربھی اتفاق ہوا ہے۔

  • گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ڈیوڈینڈپلگ ان بیک اسکیم منظور

    گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ڈیوڈینڈپلگ ان بیک اسکیم منظور

    اسلام آباد : گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ڈیوڈینڈپلگ ان بیک اسکیم کی منظوری دے دی گئی، اسکیم منظور ہونے سے گردشی قرضہ 4 سو ارب کم ہو جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ڈیوڈینڈپلگ ان بیک اسکیم منظور کرلی گئی، کابینہ کی توانائی کمیٹی نے اسکیم کی منظوری دے دی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران وزیرخزانہ کے چارج سنبھالتے ہی ڈیوڈینڈ پلگ ان بیک اسکیم پر عملدرآمد کیا جائے گا، ڈیوڈینڈ پلگ ان بیک اسکیم منظور ہونے سے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 4سو ارب کم ہو جائے گا۔

    ذرائع نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، جی ایچ پی ایل کے ڈیوڈینڈ گردشی قرضہ میں ایڈجسٹ کیے جائیں گے، او جی ڈی سی ایل کے ذمے ڈیوڈینڈ کی مد میں 260 ارب سے زائد کی رقم واجب الادا ہیں۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ پی پی ایل اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذمہ بھی 210 ارب رقم واجب الادا ہیں جبکہ سوئی نادرن اور سوئی سدرن نے او جی ڈی سی، پی پی ایل کے 325 ارب سے زائد ادا کرنےہیں۔

    ذرائع کے مطابق سوئی نادرن اور سوئی سدرن نے جی ایچ پی ایل کے 125 ارب روپے سے زائد جبکہ سوئی نادرن اور سوئی سدرن کو حکومت پاکستان نے 410 روپے سے زائد ادا کرنے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈیوڈنڈ پلگ ان بیک اسکیم کے بعد گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم ہو کر 1200 ارب تک رہ جائےگا۔

  • آئی ایم ایف کی شرط ، گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کی حکمت عملی تیار

    آئی ایم ایف کی شرط ، گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کی حکمت عملی تیار

    اسلام آباد : وزارت خزانہ نے ڈیوڈینڈپلگ ان بیک اسکیم کے ذریعے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کا سرکلرڈیٹ کم کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

    وزارت خزانہ نے ڈیوڈینڈپلگ ان بیک اسکیم کے ذریعے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، جی ایچ پی ایل کےڈیوڈینڈ گردشی قرضےمیں ایڈجسٹ کیےجائیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ او جی ڈی سی ایل کےذمہ ڈیوڈینڈکی مد میں 260 ارب روپے سےزائد کی رقم واجب الادا جبکہ پی پی ایل اورگورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کےذمہ بھی 210 ارب روپےرقم واجب الادا ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل کے 325 ارب سے زائد اور جی ایچ پی ایل کے 125 ارب سے زائد ادا کرنے ہیں۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پلگ ان بیک اسکیم کےذریعےرقم گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے استعمال کی جائے گی۔