Tag: گیس صارفین

  • گیس صارفین کے لئے بڑے  ریلیف کا اعلان

    گیس صارفین کے لئے بڑے ریلیف کا اعلان

    لاہور : سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کو پریشر فیکٹر کی مد میں ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ، ترجمان کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو 3.7 ارب کاعبوری ریلیف ملےگا ۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس صارفین کے لیے اہم اعلان کردیا ، ترجمان کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن نے پریشر فیکٹر کی مد میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے ، لاہور ہائی کورٹ کے حکم پرگھریلو صارفین کو 3.7 ارب کاعبوری ریلیف ملےگا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ عبوری ریلیف 4مساوی اقساط میں مارچ 2020سے جون 2020تک دیاجائےگا، فیصلے سے تقریباً 38 لاکھ گھریلو گیس صارفین مستفید ہوں گے۔

    یاد رہے جنوری میں کم گیس پریشروالےعلاقوں میں اضافی بل بھیجنےکی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی تھی، صارفین کودستیاب گیس پریشر،موصول ہونے والے بلوں کاعملی معائنہ کیا گیا ، جس میں مختلف جگہوں پرترسیلی گیس پریشربلنگ پریشر سےکم نکلے۔

    وزیراعظم نے گیس صارفین پراضافی بوجھ ڈالنےپرشدیدبرہمی کااظہار کیا تھا ، جس کے بعد وزیراعظم کےنوٹس پرسوئی ناردرن گیس بورڈآف ڈائریکٹرکی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کمپنی صارفین سےوصول 513 ملین روپےکی رقم واپس کرےگی۔

    سوئی ناردرن نے فروری اور مارچ2019کیلئے50ملین صارفین کوواپس کردیے جبکہ مزید 463ملین روپےکی رقم کی واپسی کاسلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے اور وزیراعظم کےنوٹس پرکمپنی نےحقیقی گیس پریشرکےمطابق بلنگ درست کر لی ہے۔

  • وزیراعظم کا نوٹس ، گیس صارفین کے لئے بڑا ریلیف

    وزیراعظم کا نوٹس ، گیس صارفین کے لئے بڑا ریلیف

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کےنوٹس پر کمپنی نے گیس صارفین کو بلوں میں وصول اضافی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ حقیقی گیس پریشرکےمطابق بلنگ درست کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کےنوٹس پر گیس صارفین کےریلیف کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے اضافی بلوں کی مدمیں صارفین سےوصول رقم واپس کرنےکافیصلہ کرلیا گیا۔

    کم گیس پریشروالےعلاقوں میں اضافی بل بھیجنےکی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی ، صارفین کودستیاب گیس پریشر،موصول ہونے والے بلوں  کاعملی معائنہ کیا گیا ، جس میں مختلف جگہوں پرترسیلی گیس پریشربلنگ پریشرسےکم نکلے۔

    وزیراعظم نے گیس صارفین پراضافی بوجھ ڈالنےپرشدیدبرہمی کااظہار کیا ، جس کے بعد وزیراعظم کےنوٹس پرسوئی ناردرن گیس بورڈآف ڈائریکٹرکی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کمپنی صارفین سےوصول 513 ملین روپےکی رقم واپس کرےگی۔

    سوئی ناردرن نے فروری اور مارچ2019کیلئے50ملین صارفین کوواپس کردیے جبکہ مزید 463ملین روپےکی رقم کی واپسی کاسلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے اور  وزیراعظم کےنوٹس پرکمپنی نےحقیقی گیس پریشرکےمطابق بلنگ درست کر لی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے آئندہ گیس بل حقیقی گیس پریشرکی بنیادپرجاری کرنے اور مختلف علاقوں میں سپلائی اورڈیمانڈکی صورتحال پرمسلسل نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    خیال رہے کہ ملک میں سردیاں بڑھتے ہی گیس بحران نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث گھروں کے چولھے بھی جلنا مشکل ہوگئے ہیں۔

  • گیس صارفین کو اضافی ڈھائی ارب روپے واپس کیے جائیں گے، فواد چوہدری

    گیس صارفین کو اضافی ڈھائی ارب روپے واپس کیے جائیں گے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گیس بل میں اضافے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، صارفین کو اضافی ڈھائی ارب روپے واپس کیے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، اجلاس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس کے آغاز میں نیوزی لینڈ کے شہدا کیلئے فاتحہ کی گئی، کابینہ نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔

    ایک سازش کے تحت مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائی گئی، تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک دوسرےکے نقطہ نظر کو سمجھناچاہیے، ہمیں سول لائزیشن میں ڈائیلاگ کی ضرور ہے۔

    گیس چوری میں بڑے لوگوں کا نام بھی آئے گا یہ پورا نیٹ ورک ہے، بڑی کمپنیوں کو گیس کنکشن دینے سے عوام کو نقصان پہنچ رہا ہے

    وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کابینہ نے لائیو اسٹاک کے شعبے کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ5سالوں میں حکومت کی خصوصی توجہ زراعت پر رہے گی، حکومت لائیو اسٹاک اور فشریز کےشعبے میں کام کرنا چاہتی ہے، آئل سیڈز کی پیداوار کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں، خوردنی تیل کا استعمال کرنے کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

    گیس بحران سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ2016-17سے صارفین کو گیس کے اضافی بلز بھیجے جارہے ہیں، گیس کے اضافی چارج سے32لاکھ بلز میں اوور بلنگ ہوئی، گیس بل اضافے سےمتعلق تحقیقات جاری ہیں.

    حکومت گیس صارفین کو اضافی ڈھائی ارب روپے واپس کرے گی، گیس چوری میں بڑے لوگوں کا نام بھی آئے گا یہ پورا نیٹ ورک ہے، بڑی کمپنیوں کو گیس کنکشن دینے سے عوام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکموں کو باربار تلقین کی ہے کہ معاشی حالات کا احساس کریں، بیوروکریٹس کو بھی اپنی ذمہ داری کااحساس کرنا ہوگا، نیشنل آئی ٹی بورڈ کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت کو ڈیجیٹل کرنے کا ایک روڈ میپ دیا جائے گا۔

    پاکستان میں اس وقت مشکل معاشی حالات ہیں، وزیراعظم اخراجات محدود کرنے پر زور دے رہے ہیں، ڈیٹ پالیسی کوآرڈی نیشن آفس کے ڈی جی عبدالرحمان وڑائچ ہونگے، وزارتوں کے ذیلی اداروں کے سربراہان کی تقرریوں کا طریقہ کار طے کرلیا گیا ہے۔

    وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں سرکاری جائیدادوں کےحوالے سے بھی بات ہوئی، سرکاری جائیدادوں کی فروخت کیلئے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے، اس کے علاوہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے این آئی ٹی بورڈ کو خود مختار ادارہ بنایا جارہا ہے، احتساب عدالت نمبر2راولپنڈی سےاسلام آبادمنتقل کرنے کا فیصلہ ہواہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ کرتارپور راہداری پر مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا،6.8کلومیٹر طویل کرتار پور راہداری تعمیر کی جائے گی، اجلاس کے دوران میڈیا پر نشر ہونے والی خبر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اسد عمر بھائیوں کی طرح ہے، تلخ کلامی نہیں ہوئی، کابینہ میں تو اس طرح باتیں ہوتی رہتی ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کا گیس صارفین کو وصول کی گئی اضافی رقم واپس کرنے کا حکم

    وزیراعظم عمران خان کا گیس صارفین کو وصول کی گئی اضافی رقم واپس کرنے کا حکم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے صارفین کو گیس کے اضافی بل بھیجے جانے پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے 30فیصد صارفین کو وصول کی گئی اضافی رقم واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اووربلنگ پر اجلاس ہوا، جس میں گیس بلوں میں اضافے سے متعلق انکوائری رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی گئی۔

    وزیراعظم نے صارفین کو اضافی بل بھیجے جانے پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے 30 فیصد صارفین کو وصول کی گئی اضافی رقم واپس کرنے کا حکم دے دیا اور کہا جن سے زائد رقم وصول کی گئی انہیں واپس کی جائے۔

    اجلاس میں وزیراعظم نے ذمےداران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اضافی بل بھیجے جانے میں ملوث افسران کےخلاف کارروائی کی جائے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری رکھی جائیں تاکہ تمام حقائق سامنے آئیں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کا گیس بحران کی مانیٹرنگ خود کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے 15 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے گیس بحران کا نوٹس لیتے ہوئے گیس کے حالیہ بحران پر سخت تشویش کااظہار کیا اور کہا تھا گیس کی قلت دور ہونے تک خود معاملات کو مانیٹرنگ کروں گا، متعلقہ محکمے گیس بحران کے فوری خاتمے کے لئے وسائل استعمال کریں۔

    اس سے قبل 12 فروری کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت گیس بحران اور اووربلنگ سے متعلق اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیرِ اعظم نے گیس کی چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا جبکہ فوری طور پر 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مزید منگوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    خٰیال رہے وزیراعظم نے گھریلو صارفین کے گیس بلوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ عوام پرگیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے۔