Tag: گیس فراہمی

  • رمضان میں سحر و افطار کے علاوہ دن میں 2 سے 3 گھنٹے گیس فراہم کی جا سکتی ہے، ذرائع

    رمضان میں سحر و افطار کے علاوہ دن میں 2 سے 3 گھنٹے گیس فراہم کی جا سکتی ہے، ذرائع

    کراچی: ذرائع ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں سحر و افطار کے علاوہ دن میں 2 سے 3 گھنٹے گیس فراہم کی جا سکتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس جی سی نے رمضان میں سحر و افطار میں گیس لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، گیس لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ایس ایس جی سی ہیڈ آفس میں آج ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں رمضان المبارک میں شہر میں گیس لوڈ مینجمنٹ پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    شہر بھر میں رات 11 سے صبح 7 بجے تک گیس کی بندش سے شہری شدید پریشان ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان میں سحر و افطار کے علاوہ دن میں 2 سے 3 گھنٹے گیس فراہم کی جا سکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سحری میں گیس پریشر میں بہتری کے لیے رات 1 بجے سے گیس فراہم کی جا سکتی ہے۔

    حکومت کا سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    رمضان میں لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں تبدیلی کے حوالے سے ایس ایس جی سی ترجمان بھی لاعلم نکلے، ترجمان نے کہا کہ ایس ایس جی سی مینجمنٹ نے سحری میں گیس کھولنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

    ذرائع ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ سحری میں گیس فراہمی کے لیے دن میں گیس کی بندش کی جائے گی۔

  • کراچی سمیت سندھ میں رواں ہفتے سی این جی بندش کے شیڈول میں تبدیلی

    کراچی سمیت سندھ میں رواں ہفتے سی این جی بندش کے شیڈول میں تبدیلی

    کراچی: کراچی سمیت سندھ میں رواں ہفتے سی این جی اسٹیشن بندرکھنے کے شیڈول میں تبدیلی۔۔ہفتےکو بھی سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

    سندھ میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی ہے۔۔رواں ہفتے سی این جی اسٹیشن دو دن کے بجائے تیسرے دن ہفتے کو بھی بند رکھیں جائیں گے،ایس ایس جی سی نے ہفتےکو بھی صبح آٹھ بجے سے کراچی سمیت سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایس ایس جی سی کے ترجمان کے مطابق گیس فیلڈزسے اچانک پریشر میں کمی کے باعث شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے،سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین شبیر سلیمان کے مطابق سی این جی اسٹیشن پر پہلے ہی گیس پریشر کم ہے اور تین دن کی بندش سے کاروبار متاثر ہونے کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ اور ایمبولینس سروس کو بھی مشکلات کا سامنا رہے گا۔