Tag: گیس فیلڈ

  • ماری گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی شروع

    ماری گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی شروع

    اسلام آباد: ماری گیس فیلڈ سے پاک عرب فرٹیلائزرز کو 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی شروع ہوگئی، گیس فراہمی سے کھاد کی پیداوار میں 1 لاکھ ٹن سالانہ کا اضافہ ہوگا، گیس فراہمی سے کھاد کی درآمد کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان ماری پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ ماری گیس فیلڈ سے پاک عرب فرٹیلائزرز کو 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی شروع ہوگئی، گیس ہلال ون اور اقبال ون گیس فیلڈز سے فراہم کی جائے گی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ گیس فراہمی کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے، گیس فراہمی سے کھاد کی پیداوار میں 1 لاکھ ٹن سالانہ کا اضافہ ہوگا، گیس فراہمی سے کھاد کی درآمد کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

    ترجمان کے مطابق اقدام سے مقامی ذرائع سے ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

  • ایران نے بھارتی کمپنیوں کو کام سے روک دیا

    ایران نے بھارتی کمپنیوں کو کام سے روک دیا

    تہران: ایران نے ملک میں ایک گیس فیلڈ منصوبے پر کام کرنے والی بھارتی کمپنیوں کو کام سے روک دیا، منصوبہ مقامی ایرانی کمپنیوں کو دیا جا رہا ہے۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے ایک بہت بڑے گیس فیلڈ منصوبے پر کام کرنے والی بھارتی کمپنیوں کو کام سے روک دیا ہے۔ بھارتی کمپنیوں کے کنسورشیم کو نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ منصوبہ مقامی ایرانی کمپنیوں کو دیا جا رہا ہے۔

    ایرانی حکام کے مطابق متعدد بار پراجیکٹ پر مذاکرات کے لیے بھارت کو دعوت دی گئی تاہم انہوں نے کچھ نہ کیا، گزشتہ سال انہیں اس حوالے سے الٹی میٹم بھی دیا گیا تھا۔

    حکام کے مطابق وہ صرف پابندیاں اٹھنے کے منتظر تھے۔ اس کے بعد یہ منصوبہ مقامی کمپنیوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    خلیج فارس کے قریب فرزاد میں گیس کی دریافت سنہ 2008 میں تین انڈین کمپنیوں نے کی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایرانی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ تھا کہ فرزاد بی گیس کا پہلا مرحلہ 2 ارب ڈالر کا ہے جس پر مستقبل قریب میں دستخط کیے جائیں گے۔ ایران اس سے قبل بھارت کو چابہار بندرگاہ کے ریل منصوبے سے بھی فارغ کر چکا ہے۔

  • خلیج تعاون کونسل کی سعودیہ میں گیس فیلڈ پر حملے کی شدید مذمت

    خلیج تعاون کونسل کی سعودیہ میں گیس فیلڈ پر حملے کی شدید مذمت

    قاہرہ:خلیج تعاون کونسل جی سی سی نے سعودی عرب میں ایک گیس فیلڈ پر یمن کے ایران نواز حوثی گروپ کی طرف سے کیے گئے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی الشیبہ گیس فیلڈ پرحوثی باغیوں کا ڈرون طیارے سے حملہ بزدلانہ کارروائی اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا اپنے گھٹیا اور مذموم مقاصد کے لیے سعودی عرب میں تیل اور گیس کی تنصیبات پرحملوں کے ساتھ سعودی شہریوں کو بھی حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حوثی باغی توانائی کی عالمی سپلائی کو خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر الزیانی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ حوثیوں کی سعودی عرب کی تیل اور گیس کی تنصیبات پرحملوں کا نوٹس لیتے ہوئےباغیوں کو تخریب کاری سے روکے۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے یمن کے حوثی بازغیوں نے بمبار ڈرون طیارے کی مدد سے سعودی عرب کی الشیبہ آئل اینڈ گیس فیلڈ پرحملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں گیس فیلڈ کو نقصان پہنچا تھا۔