Tag: گیس قیمتوں

  • مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے بڑی خبر

    مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے بڑی خبر

    لاہور : مہنگائی سے پریشان عوام کو بجلی کی قیمتوں میں تو ریلیف مل گیا لیکن اب نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن کمپنی کی جانب گیس قیمتوں میں اضافےکی درخواست پرعوامی سماعت ہوئی۔

    سوئی ناردرن کمپنی نےایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں اضافے کامطالبہ کردیا ، سوئی ناردرن کمپنی کی 735روپےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    چیئرمین اوگرامسررو خان نے کمپنی کے ہیڈ آفس میں عوامی سماعت کی، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے تجویز دی کہ آر ایل این جی گھریلو کنکشن فوری کھولے جائیں، گیس کنکشن کی بندش سے ریونیو میں کمی ہورہی ہے، گیس قیمت میں اضافےکی اجازت دی جائےتاکہ اخراجات پورے کیےجائیں۔

    صارفین کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی عوام پریشان ہے، متعدد کمرشل صارفین پہلے ہی سوئی گیس کنکشن منقطع کراچکے ہیں۔

    ہوٹل اورٹیکسٹائل سمیت دیگرصارفین نےگیس قیمتیں بڑھانےکی مخالفت کردی۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • ملک بھر کے گیس صارفین قیمتوں میں اضافے کے لئے تیار ہوجائیں!

    ملک بھر کے گیس صارفین قیمتوں میں اضافے کے لئے تیار ہوجائیں!

    اسلام آباد : ملک بھر کے گیس صارفین قیمتوں میں اضافے کے لیئے تیار ہوجائیں، سوئی ناردرن نے گیس قیمتوں میں اضافہ مانگ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ مانگ لیا گیا، سوئی ناردرن نے گیس قیمت میں اسطا 735روپے59پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کردی۔

    سوئی کی گیس نے اوسط قیمت میں207روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے، سوئی سدرن نے سابقہ شارٹ فال سمیت گیس قیمت میں 2443 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔

    گیس کمپنیوں نے مالی سال 2025-26 کی مالی ضروریات کی درخواستیں دائر کردیں ، سوئی ناردرن نے 700 ارب 97 کروڑ روپے کی مالی ضروریات کی فراہمی کی درخواست دائر کی۔

    گیس کی اوسط قیمت 2485 روپے 72 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے، سوئی ناردرن کا 207 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ کا شارٹفال وصول کرنے کی درخواست کی۔

    سوئی ناردرن کی درخواست پر 18 اور 28 اپریل کو لاہور اور پشاور میں سماعتیں ہوں گی ، کمپنی نے 883 ارب 54 کروڑ 40 لاکھ روپے کی مالی ضروریات کی درخواست دائر کردی۔

    سوئی سدرن نے گیس کی اوسط قیمت 4137 روپے 49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی اور 44 ارب 33 کروڑ 20 لاکھ روپے کے شارٹفال کی وصولی کی درخواست دی۔

    سوئی سدرن کی درخواست پر 21 اور 23 اپریل کو کراچی اور کوئٹہ میں سماعتیں ہوں گی۔