Tag: گیس قیمتوں میں اضافہ

  • گیس قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں: شہباز شریف

    گیس قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں: شہباز شریف

    لندن: اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں مزید 45 فی صد اضافے کی سفارش پر شہباز شریف نے ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہم گیس قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت ملکی امور چلانے میں مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گیس اضافہ فوری واپس لیا جائے، گیس، بجلی، پیٹرول اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کیا گیا ہے، عوام کیسے زندہ رہیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت اسی طرح ڈوبتی رہی تو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ لاحق ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پیپلز پارٹی نے گیس قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

    شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کو دیکھتے ہوئے کم از کم تنخواہ 30 ہزار روپے کی جائے، اور تنخواہ دار طبقے کو تنخواہ میں کم از کم 10 ہزار کا فوری ریلیف دیا جائے۔

    خیال رہے کہ ماہ رمضان میں عوام کے چولھے ٹھنڈے کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے، گزشتہ روز اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 47 فی صد تک اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 47 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

    سوئی ناردرن کے صارفین کے لیے گیس 236 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی ہے، جب کہ سوئی سدرن کے صارفین کا ٹیرف بھی 159 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگا ہوگیا ہے۔

    گیس قیمتوں میں اضافے کا اطلاق حکومت کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری ہونے کے بعد ہوگا۔

  • پیپلز پارٹی نے گیس قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

    پیپلز پارٹی نے گیس قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے گیس قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا، سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ غربت میں پسے عوام مزید مہنگائی برداشت نہیں کر سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گیس قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے پر پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے پہلے ہی دبے ہوئے ہیں، مزید مہنگائی برداشت نہیں کر سکیں گے۔

    شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے اقدامات سے احتجاج کو ہوا دے رہی ہے، اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 45 فی صد اضافے کی سفارش کر دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے عوام پر 175 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، غربت میں پسے عوام مزید مہنگائی برداشت نہیں کر سکیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 47 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

    خیال رہے کہ ماہ رمضان میں عوام کے چولھے ٹھنڈے کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے، اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 47 فی صد تک اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

    سوئی ناردرن کے صارفین کے لیے گیس 236 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی ہے، جب کہ سوئی سدرن کے صارفین کا ٹیرف بھی 159 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگا ہوگیا ہے۔

    گیس قیمتوں میں اضافے کا اطلاق حکومت کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری ہونے کے بعد ہوگا۔

  • گیس قیمتوں میں اضافے کا بوجھ غریبوں نہیں امیروں پر ڈالا گیا، وزیرِ خزانہ کا شہباز شریف کی تقریر پر ردِ عمل

    گیس قیمتوں میں اضافے کا بوجھ غریبوں نہیں امیروں پر ڈالا گیا، وزیرِ خزانہ کا شہباز شریف کی تقریر پر ردِ عمل

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر نے شہباز شریف کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گیس قیمتوں میں اضافے کا بوجھ غریبوں پر نہیں بلکہ امیروں پر ڈالا گیا ہے، اضافے سے عام صارف متاثر نہیں ہوگا۔

    اسد عمر قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کر رہے تھے، انھوں نے اقرار کیا کہ معیشت کی بحالی کے لیے مشکل فیصلے کرنے ہوتے ہیں، گزشتہ ماہ کے دوران عالمی مارکیٹ میں بھی گیس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

    [bs-quote quote=”معیشت کی بحالی کے لیے مشکل فیصلے کرنے ہوتے ہیں: اسد عمر” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ خزانہ نے شہباز شریف کی تقریر کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں کہ نئی حکومت کے لیے انھوں نے کوئی چیلنج نہیں چھوڑا، میں انھیں بتانا چاہتا ہوں کہ گزشتہ حکومت سارا خسارہ ہی چھوڑ کر گئی ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ گیس کی قیمت میں اضافے کا اثر کسان پر نہیں پڑنے دیا جائے گا، گیس کی مد میں 154 ارب روپے کا خسارہ نواز حکومت کا پیدا کردہ ہے، بجلی کے نظام میں بھی ایک سال کے دوران 453 ارب کا خسارہ ہوا، یہ خسارے گزشتہ حکومت نے دیے۔


    یہ بھی پڑھیں:  حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، منی بجٹ کی صورت میں مہنگائی کابم گرایا گیا: شہباز شریف


    وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ امیروں کے لیے گیس قیمتیں 145 فی صد بڑھائیں، اوگرا نے بتایا کہ خسارہ 154 ارب کا ہے، قیمتوں میں 46 فی صد اضافہ ضروری ہے، ہماری حکومت کھاد کی قیمت نہیں بڑھائے گی، یہ ای سی سی میں درج ہے، کھاد پر 6 سے 7 ارب روپے کی سبسڈی دیں گے۔

    [bs-quote quote=”ابھی حکومت کو صرف ایک ماہ ہوا، آگے دیکھیے کیا ہونے والا ہے: وزیر خزانہ” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد سے لوٹا گیا پیسا وطن واپس لانے پر کام شروع ہو گیا ہے، قوم کی لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانے میں ضرور کام یاب ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ ایکسپورٹر کو پاؤں پر کھڑا کرنے سے کشکول توڑا جا سکتا ہے، ابھی حکومت کو صرف ایک ماہ ہوا، آگے دیکھیے کیا ہونے والا ہے، نان ٹیکس فائلرز کو مشورہ ہے کہ ریگولر ہو جائیں ورنہ ٹیکس چوروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

    وزیرِ خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں سے یہ درخواست بھی کی کہ پاک چین اقتصادی راہ داری (سی پیک) پر سیاست نہ کی جائے۔