Tag: گیس لائن

  • لکی مروت: دہشتگردوں نے پھر پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا

    لکی مروت: دہشتگردوں نے پھر پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا

    (16 جولائی 2025): خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے وانڈہ امیر کے قریب پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت کے علاقے وانڈہ امیر کے قریب دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر پنجاب جانے والی مین ٹرانسمشن گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے جس کے باعث پنجاب کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔

      ضلع لکی مروت پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ آدھی رات کو وانڈہ امیر اور دبک مندرہ خیل برساتی نالے کے قریب ضلع لکی مروت سے پنجاب جانے والی مین ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن کو دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔

    دھماکے کے باعث مزکورہ جگہ پر بڑا گڑا بن گیا گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے ضلع لکی مروت سے پنجاب جانے والی گیس کی سپلائی معطل ہوگیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے پہلے بھی دہشت گردوں نے تین مرتبہ مزکورہ مقام پر مین ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن اڑا چکے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس کی بڑی نفری اور بم ڈسپوزل سکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

  • پورٹ قاسم میں نجی کمپنی میں گیس لائن پھٹ گئی، 2 افراد جاں بحق

    پورٹ قاسم میں نجی کمپنی میں گیس لائن پھٹ گئی، 2 افراد جاں بحق

    کراچی: پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ قاسم کے قریب ایک نجی کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے دو افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، چار افراد زخمی ہیں جب کہ 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

    چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق اور دو متاثرین کی شناخت ہو گئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں ناظم ولد پٹھان خان عمر 40 سال، اور کامران ولد نامعلوم عمر 45 سال شامل ہیں، جب کہ متاثرہ افراد میں 30 سالہ تنویر ولد ممتاز اور 40 سالہ خالد ولد نامعلوم شامل ہیں، تاہم دو افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جن کی عمریں 38 اور 35 سال ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے حالت غیر ہونے والے افراد کو پہلے جناح اسپتال لے جایا گیا، پھر وہاں سے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے انھیں سول برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔