Tag: گیس لوڈشیڈنگ

  • موسم گرما  میں  گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا

    موسم گرما میں گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا

    کوئٹہ : موسم گرما کے دوران گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا، جس کے تحت صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم گرما کے دوران کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کرنے کا اعلان کردیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ موسمِ گرما کے دوران رات دس بجے سے صبح 5 بجے تک سوئی گیس کی فراہمی معطل رہے گی اور صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک قدرتی گیس کی فراہمی کے اوقات ہوں گے۔

    ترجمان سوئی سدرن کا کہنا تھا کہ نیشنل گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق اوقات کار جاری کئے گئے ہیں، یہ گیس پروفائلنگ اس قدرتی وسیلے کی منصفانہ تقسیم اور موثر انتظام کو یقینی بنائے گی۔

    ترجمان نے کہا کہ لوڈ مینجمنٹ کوئٹہ کے تمام صارفین کے لیے گیس کی مستحکم اور پائیدار فراہمی کو برقرار رکھنے میں مدد کرے گی۔

    مزید پڑھیں : رمضان کے بعد اب کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟

    یاد رہے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے رمضان 2025 کے بعد گیس کی فراہمی کے نئے اوقات اور لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کا اعلان کیا تھا تاکہ صارفین کے لیے گیس کے مستقل پریشر کو یقینی بنایا جا سکے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے بعد اب صرف کھانے کے اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی، صارفین کو گیس کی فراہمی صبح 6:00 بجے سے صبح 9:00 بجے، دوپہر 12:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک، اور شام 6:00 بجے سے 9:00 بجے تک ہوگی۔

  • گیس لوڈشیڈنگ ، وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کو آئینی ذمہ داری یاد دلادی

    گیس لوڈشیڈنگ ، وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کو آئینی ذمہ داری یاد دلادی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت کو آئینی ذمہ داری یاد دلادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سولر ہوم سسٹمزکی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں وفاقی حکومت کو کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں لوگوں کوتکلیف میں نہ ڈالیں، اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جس صوبے میں گیس نکلتی ہے وہاں گیس لوڈشیڈنگ ختم کریں۔

    اس سے قبل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ ورلڈ بیسٹ میئرمصطفیٰ کمال وفاقی حکومت میں آگئے، انہیں وزیراعظم سے کہنا چاہیے گیس لوڈشیڈنگ کاسامنا ہے۔

    یاد رہے سندھ میں گیس بحران پر وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ مارچ کا مہینہ آگیا، اب تو سردی بھی نہیں۔

  • گیس لوڈشیڈنگ : کراچی والوں کے لئے اہم خبر آگئی

    گیس لوڈشیڈنگ : کراچی والوں کے لئے اہم خبر آگئی

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا جبکہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ گیس کی کمی آئندہ آنے والوں دنوں میں مزید بڑھ سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیلڈ مینٹیننس کے باعث کراچی میں گیس کی فراہمی متاثر ہونے سے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا گیا۔

    سوئی سدرن کمپنی کا کہنا ہے کہ مینٹیننس کی وجہ سے پچاس ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت ہے، گیس کی کمی آئندہ آنے والوں دنوں میں مزید بڑھ سکتی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے ترجمان ایس ایس جی سی نے ہدایات نامہ جاری کیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ شہر میں 12سے27 اگست گیس کی سپلائی میں کمی ہو گی، جس سے گھریلو، کمرشل، انڈسٹری، کیپٹو پاور شدید متاثر ہوں گے۔

    سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ مینٹیننس کے باعث گیس فیلڈ کی سالانہ بندش ہو گی تاہم اوجی ڈی سی ایل نےکنڑپاساکھی گیس فیلڈ کیلئے مینٹیننس پلان جاری کر دیا ہے، گیس فیلڈ کی 16دنوں کے لیے 3 مراحل میں مینٹیننس کی جائے گی۔

    ترجمان کے مطابق 8 دن کیلئے گیس کامکمل شٹ ڈاؤن بھی ہوگا، 4 دنوں کے2 جزوی گیس شٹ ڈاؤن ہوں گے، مکمل شٹ ڈاؤن میں107ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا سامنا ہو گا جبکہ دونوں جزوی شٹ ڈاؤنز میں 50ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا سامنا ہو گا۔

  • رمضان میں سحر و افطار کے علاوہ دن میں 2 سے 3 گھنٹے گیس فراہم کی جا سکتی ہے، ذرائع

    رمضان میں سحر و افطار کے علاوہ دن میں 2 سے 3 گھنٹے گیس فراہم کی جا سکتی ہے، ذرائع

    کراچی: ذرائع ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں سحر و افطار کے علاوہ دن میں 2 سے 3 گھنٹے گیس فراہم کی جا سکتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس جی سی نے رمضان میں سحر و افطار میں گیس لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، گیس لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ایس ایس جی سی ہیڈ آفس میں آج ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں رمضان المبارک میں شہر میں گیس لوڈ مینجمنٹ پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    شہر بھر میں رات 11 سے صبح 7 بجے تک گیس کی بندش سے شہری شدید پریشان ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان میں سحر و افطار کے علاوہ دن میں 2 سے 3 گھنٹے گیس فراہم کی جا سکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سحری میں گیس پریشر میں بہتری کے لیے رات 1 بجے سے گیس فراہم کی جا سکتی ہے۔

    حکومت کا سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    رمضان میں لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں تبدیلی کے حوالے سے ایس ایس جی سی ترجمان بھی لاعلم نکلے، ترجمان نے کہا کہ ایس ایس جی سی مینجمنٹ نے سحری میں گیس کھولنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

    ذرائع ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ سحری میں گیس فراہمی کے لیے دن میں گیس کی بندش کی جائے گی۔

  • سوئی گیس کمپنی کا ظلم بڑھ گیا، 15 سے 23 گھنٹے لوڈ شیڈنگ، بچے ناشتہ کیے بغیر اسکول جانے لگے

    کراچی: سوئی گیس کمپنی نے کراچی میں خواتین کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیا ہے، مختلف علاقوں میں 15 سے 23 گھنٹے گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، بچے ناشتہ کیے بغیر اسکول جانے پر مجبور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں گیس کا شدید بحران جاری ہے، مختلف علاقوں میں گیس غائب ہو گئی ہے، شیرشاہ کے علاقے میں خواتین نے سڑکوں پر نکل کر ایس ایس جی سی کے خلاف شدید مظاہرہ کیا، اور کہا کہ پورا مہینہ گیس نہیں آئی، لیکن بل ہزاروں روپے کے بھیج دیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ایس ایس جی سی نے گیس بلوں اور سلو میٹر کے نام پر گھریلو صارفین کو سینکڑوں روپے اضافی لگا کر بھیج دیے ہیں، جب کہ سردیاں شروع ہوتے ہی بدترین لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، اور چوبیس گھنٹوں میں صرف تین چار گھنٹوں ہی کے لیے گیس دی جاتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس وقت کراچی کے علاقوں بلدیہ، اتحاد ٹاؤن، قائم خانی کالونی، شیر شاہ، سائٹ میٹروول، فرنٹیئر کالونی، گلبائی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں گیس کی 15 سے 23 گھنٹے کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

    خواتین کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی مریض بنتی جا رہی ہیں، کیوں کہ وہ سارا دن چولہے کے پاس گیس کی آس میں بیٹھی رہتی ہیں اور گیس کا کچھ پتا نہیں چلتا۔

    سوئی گیس کمپنی نے بے بس خواتین کو آخر کار سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے، کراچی کے علاقے شیرشاہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے تنگ خواتین اور بچے سوئی گیس کے دفتر پہنچ گئے، اور وہاں انھوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے۔

    خواتین سوئی گیس کے دفتر کا گیٹ زبردستی کھول کر اندر داخل ہو گئیں، اور دفتر کے اندر بھی شدید نعرے بازی کی، خواتین کا مؤقف تھا کہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ دن میں 8 گھنٹے 3 وقت کھانا پکانے کے لیے گیس ملے گی، لیکن گیس ہوتی ہی نہیں توکھانا کیسے پکائیں، بچے ناشتے کیے بغیر بھوکے پیٹ اسکول چلے جاتے ہیں۔

    خواتین کا کہنا ہے کہ گیس آتی بھی ہے تو پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ چائے کا پانی تک گرم نہیں ہو سکتا، اس پر کھانا کیسے پکائیں، بہت سارے گھروں میں گیس پائپ لائنوں میں گیس کی بجائے پانی آ رہا ہے۔

    خواتین کا کہنا تھا کہ سوئی گیس کو متعدد بار گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پائپ لائنوں میں پانی آنے کی شکایات کی گئیں ہیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی، دوسری طرف حکومت کے کانوں پر بھی جوں نہیں رینگ رہی۔

  • وزیراعظم نے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ میں ریلیف کا پلان مانگ لیا

    وزیراعظم نے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ میں ریلیف کا پلان مانگ لیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ میں ریلیف کا پلان مانگ لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے آج لاہور میں اجلاس طلب کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ میں ریلیف کا پلان مانگ لیا ہے۔

    اجلاس میں سردیوں میں گیس فراہمی کی اسٹریٹیجی کاجائزہ لیا جائےگا اور گیس قلت کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں ممکنہ کمی پر بھی غور ہوگا۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت آج ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہے، اجلاس میں اسحاق ڈاراوروزارت توانائی کےمتعلقہ حکام کوشرکت کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    خیال رہے ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، سردی بڑھنے کے ساتھ ہی مختلف علاقوں سے گیس غائب رہنے لگی۔

    پنجاب کے شہر لاہور کے متعدد علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے سبب گھروں، تندور اور ہوٹل والے سب پریشان ہیں۔

  • موسم سرما میں صارفین گیس لوڈشیڈنگ کے لئے  ہوجائیں تیار: حکومت نے خبردار کردیا

    موسم سرما میں صارفین گیس لوڈشیڈنگ کے لئے ہوجائیں تیار: حکومت نے خبردار کردیا

    اسلام آباد :وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک نے خبردار کیا ہے کہ موسم سرما میں صارفین گیس لوڈشیڈنگ کے لئے تیار ہوجائیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےپٹرولیم کاسینٹیرعبدالقادرکی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں موسم سرمامیں گیس کی دستیابی کی صورتحال پر وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک نے بریفنگ دی۔

    وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے خبردار کیا ہے کہ موسم سرما میں صارفین گیس لوڈشیڈنگ کے لئے تیار ہو جائیں۔

    مصدق ملک نے بتایا کہ گزشتہ سال کےمقابلے جنوری،فروری میں20کروڑ مکعب فٹ ایل این جی اضافی ہوگی، چاہتے ہیں نجی شعبہ ایل این جی ٹرمینلز میں سرمایہ کاری کرے۔

    وزیر مملکت پٹرولیم کا کہنا تھا کہ جنوری اور فروری میں ایل این جی کا ایک ایک کارگو اضافی ہو گا، ایک ایک کارگو اضافی ہونے کے باوجود موسم سرما گیس لوڈشیڈنگ کرنا پڑے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جنوری میں ایل این جی کے 10 اور فروری میں ایل این جی کے 9 کارگو دستیاب ہوں گے۔

  • ‘گھریلو استعمال کے لیے سلنڈر گیس کی طرف جانا ہوگا’

    ‘گھریلو استعمال کے لیے سلنڈر گیس کی طرف جانا ہوگا’

    اسلام آباد: سیکریٹری پیٹرولیم نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ دنیا میں پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہمی کا تصور ختم ہو رہا ہے، ہمیں بھی گھریلو استعمال کے لیے سلنڈر گیس کی طرف جانا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی پائپ لائن گیس کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے، یہ تصور اب دنیا میں ختم ہو رہا ہے، ہمیں بھی اس کے خاتمے کی طرف جانا ہوگا۔

    انھوں نے بتایا پاکستان میں 28 فی صد آبادی کو پائپ گیس ملتی ہے، جب کہ 72 فی صد آبادی سلنڈر سمیت متبادل ذرائع استعمال کرتی ہے۔

    سیکریٹری پیٹرولیم نے کہا اس بار ہمیں کہا گیا ہے کہ فرنس آئل کھلا خریدیں، فرنس آئل بجلی پیدا کرنے کے لیے آئی پی پیز کو دے دیا ہے، فرنس آئل آج کل ایل این جی کے سپاٹ کارگو سے سستا ہے۔

    نئے سال پر گیس کی قیمت میں 400 فیصد اضافےکا نیا بم گرنے والا ہے، شہباز شریف کا انتباہ

    سیکرٹری پیٹرولیم کے مطابق ملک میں اتنا فرنس آئل آ چکا ہے کہ اب اسٹوریج کپیسٹی بھی ختم ہو گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ابھی سردیاں شروع نہیں ہوئی ہیں اور شہروں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح کے اوقات میں گیس کی فراہمی معطل کر کے شہریوں کو شدید اذیت میں مبتلا کیا جاتا ہے۔

  • کراچی: متعدد علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ، شہری پریشان

    کراچی: متعدد علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ، شہری پریشان

    کراچی: شہر قائد میں گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی، کئی علاقوں‌ میں گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے شہریوں‌ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا.

    تفصیلات کے مطابق موسم سرما شروع ہوتے ہی کراچی کےمتعدد علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی. چند علاقوں‌ میں گیس کا پریشر گر گیا، جب کہ کہیں کہیں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی.

    اطلاعات کے مطابق گلشن اقبال کے تمام بلاکس، گلستان جوہر اور اسکیم 33 میں گیس کی فراہمی بند ہے.

    گلشن معمار، احسن آباد، اوٹاوا، نیوکراچی، نارتھ کراچی، ناظم اباد کے مختلف علاقوں میں بھی گیس کی فراہمی میں‌ تعطل کی شکایات موصول ہوئیں.

    شہر کے دیگرعلاقوں سے بھی گیس پریشرمیں کمی کی اطلاعات ہیں، جس کی وجہ عوام کو مشکلات درپیش ہیں.


    مزید پڑھیں: ہفتے کو بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند


    اس ضمن میں‌ ترجمان ایس ایس جی سی کا موقف بھی سامنا آیا ہے، جس کے مطابق ایس ایس جی سی سسٹم میں پریشرکی کمی ہوئی ہے، جس کے باعث کچھ علاقو ں میں مختصرمدت تک گيس کاپریشرکم رہے گا.

    ترجمان ایس ایس جی سی نے گیس کی جلد بحالی کی یقین دہانی کروائی ہے.

    واضح رہے کہ کراچی میں سی این جی کی فراہمی کا شیڈول بھی تبدیل ہوا ہے، جس کی وجہ سے ہفتے کے روز اسٹیشن بند رکھے جائیں‌ گے.

  • پنجاب کی ٹیکسٹائل اندسٹری کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لیے بند

    پنجاب کی ٹیکسٹائل اندسٹری کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لیے بند

    فیصل آباد: پنجاب کی ٹیکسٹائل اندسٹری کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئی ہے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق پنجاب کی ٹیکسٹائل پروسیسنگ کو گیس کی سپلائی بند کی گئیموسم سرما میں گیس کی طلب بڑھنے کے باعث ٹیکسٹائل انڈٖسٹری کو گیس کی فراہمی بند کی گئی ہے ۔

    ترجمان کا کہنا ہے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا مقصد گھریلو صارفین کو گیس کا پریشر پورا کرنا ہےسوئی ناردرن گیس کمپنی کچھ روز قبل ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرچکی ہے۔