Tag: گیس لیکیج

  • موٹر سائیکل سوار کے جلتی چیز پھینکنے سے سڑک کنارے آگ بھڑکنے کا حیرت انگیز واقعہ، ویڈیو

    موٹر سائیکل سوار کے جلتی چیز پھینکنے سے سڑک کنارے آگ بھڑکنے کا حیرت انگیز واقعہ، ویڈیو

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ماڈل کالونی میں اس وقت ایک عجیب واقعہ پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل سوار نے کوئی جلتی چیز پھینکی اور اچانک سڑک کنارے آگ بھڑک اٹھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں گزشتہ روز ہونے والے واقعے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے، جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ زمین سے گیس لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھی تھی۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق یہ واقعہ ماڈل کالونی میں شیٹ نمبر 7 پر پیش آیا تھا، معمولی غلطی سے بڑا حادثہ رونما ہوتے ہوتے رہ گیا، دراصل گلی میں کھدائی کر کے نئی گیس لائن بچھائی گئی تھی۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 3 افراد گلی سے گزر رہے تھے، بائیک پر بیٹھے شخص نے جلتی تیلی یا سگریٹ پھینک دی، اور اچانک سے زمین پر آگ بھڑکنا شروع ہوئی جو پھیلتی گئی۔


    کورنگی میں 21 سالہ نوجوان صہیب کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی


    عین اسی لمحے قریب کی مسجد سے نکل کر سڑک پر گزرتا ایک لڑکا معجزانہ طور پر بچ گیا، آگ عین اس کے پیروں کے نیچے لگی تھی، زمین سے آگ نکلتی دیکھ کر بچے نے خود کو جلدی سے بچایا۔

    آگ گیس لائن میں لیکیج کی وجہ سے لگی تھی، اور زمین پر لگنے والی آگ کئی گھنٹے تک ایسے ہی لگی رہی، معلوم ہوا ہے کہ مسجد کے سامنے گلی میں تازہ کھدائی کی گئی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد متعلقہ ادارے کی جانب سے فالٹ ٹھیک کر دیا گیا۔

  • گیس لیکیج: گھر میں سوئی ماں اور چار بچے دم گھٹنے سے جاں بحق

    گیس لیکیج: گھر میں سوئی ماں اور چار بچے دم گھٹنے سے جاں بحق

    گیس لیکیج کے باعث گھر میں سوئی ہوئی ماں اور اس کے چار کمسن بچے ابدی نیند سو گئے پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

    یہ افسوسناک واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں الفیوم گورنریٹ میں ماں اور اس کے چار کمسن بچوں کی لاشیں ایک فلیٹ کے بیڈ روم میں پائی گئیں۔

    العربیہ کے مطابق پولیس کو اہل علاقہ نے اطلاع دی کہ ایک فلیٹ سے گیس کی شدید بو آ رہی ہے۔ پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو گھر کے بیڈ روم میں ماں اور چار بچے موجود تھے جو سب انتقال کر چکے تھے۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق پانچوں کی موت گیس لیکیج میں دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے۔

    پبلک پراسیکیوشن نے موت کے اسباب کے درست تعین کے لیے لاشوں کے معائنے اور فرانزک ٹیسٹ کا حکم دیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

  • کشمور : الیکشن کمیشن کے 4 ملازمین کی موت: لواحقین نے واقعے کو سازش قرار دے دیا

    کشمور : الیکشن کمیشن کے 4 ملازمین کی موت: لواحقین نے واقعے کو سازش قرار دے دیا

    کندھ کوٹ : کشمور میں گیس لیکیج سے مرنے والے الیکشن کمیشن کے 4 ملازمین کے لواحقین نے واقعے کو سازش قرار دیتے ہوئے انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں گیس لیکیج سے الیکشن کمیشن کے 4 ملازمین کی موت کے واقعے کو لواحقین نے سازش قرار دیتےہوئے انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

    لواحقین نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کےتحت قتل کیا گیا،مقتولین کےجسم پرنشانات ہیں، انتظامیہ قتل کومعمولی واقعہ قرار دیکر تدفین کروانا چاہتی ہے۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے آفس میں 4 ملازمین کی دم گھٹنے سے موت ہونے کے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ، وفات پانے والوں میں الیکشن آفیسر، دو ڈیٹا انٹری آپریٹر اور سب اسسٹنٹ شامل ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے مرحومین کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا۔

  • گیس کمپنی نااہلی سے گیس لیکج کا تاوان صارفین سے وصول کرنے لگی، دستاویزات میں بڑا انکشاف

    گیس کمپنی نااہلی سے گیس لیکج کا تاوان صارفین سے وصول کرنے لگی، دستاویزات میں بڑا انکشاف

    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی آئی ٹی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ کمپنی اپنی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے ہزاروں گیس لیکج شکایات کے باوجود نقصان کا تاوان صارفین سے وصول کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی کی نااہلی نے اپنے ہی تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، گیس لیکج کی وجہ سے لاکھوں صارفین کو سلو میٹر کے نام سے کروڑوں روپے ماہانہ کے بلز جاری کیے جا رہے ہیں۔

    ایس ایس جی سی نے اپنی نااہلی اور غفلت کے نقصان کا تاوان صارفین سے وصول کرنا شروع کر دیا، گیس لیکجز کی وجہ سے کراچی میں گیس کی بندش کے اوقات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

    شہر قائد میں ایس ایس جی سی کے سسٹم میں انڈر گراؤنڈ اور مین لائن گیس لیکجز کی لاکھوں شکایات موصول ہو چکی ہیں، اس سلسلے میں ایس ایس جی سی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں ہول ناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    گیس کے چولھے پر کھانا پکانا کتنا نقصان دہ ہے؟ سائنس دانوں کی نئی تحقیق

    دسمبر تا جنوری شہر قائد میں زیر زمین گیس لیکجز اور مین لائن سمیت دیگر گیس لیکجز کی 1 لاکھ 70 ہزار 650 شکایات درج کروائی گئیں، دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ شکایات پر کوئی فوری ایکشن نہیں لیا گیا ور لاکھوں شکایات تا حال حل ہونے کی منتظر ہیں۔

    آئی ٹی دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ شکایات ضلع وسطی میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 6 ہزار سے زائد درج ہیں، کراچی شرقی میں 15 ہزار 752 شکایات درج کرائی گئیں، جب کہ کراچی غربی میں 48 ہزار 420 شکایات درج کرائی گئیں۔

    ڈسٹری بیوشن نظام کی خرابی سے متعلق بھی 40 ہزار 665 شکایات درج کی گئی ہیں۔

    ‘حکومت کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ نئے ٹیکس لگانا ہوں گے’

    اوگرا قانون کے تحت 24 سے 48 گھنٹوں میں ان شکایات کا ازالہ ضروری ہے، لیکن دستاویزات کے مطابق 24 گھنٹوں میں صرف 297 شکایات پر کام کیا گیا۔

    دسمبر اور جنوری میں ایمرجنسی گیس لائن پھٹنا اور لیکجز کی 18 سو سے زائد شکایات درج کی گئی ہیں، جن میں سے صرف 150 کے قریب شکایات 24 گھنٹوں میں حل کی گئیں۔

    شکایات پر کام نہ ہونے کے سبب میں شہر میں گیس لیکج اور گیس لوڈ شیڈنگ عروج پر پہینچ گئی ہے، درج شکایات میں سروس والوو، ریگولیٹر لیک، بند میٹر سے گیس کا اخراج، پی یو جی اور کمرشل میٹر پر پی یو جی کی شکایات شامل ہیں۔

    شہر قائد میں تاحال لیکجز، سپلائی لائن سے گیس کا اخراج اور خراب میٹر کی شکایات حل نہ ہو سکی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ شکایات حل نہ ہونے کے سبب ایس ایس جی سی کے یو ایف جی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

  • نجی اسکول میں بچوں کی نیم بے ہوشی کا واقعہ، اسکول کو جرمانہ کیا جائے گا

    نجی اسکول میں بچوں کی نیم بے ہوشی کا واقعہ، اسکول کو جرمانہ کیا جائے گا

    کراچی: شہر قائد میں واقع ایک نجی اسکول میں بچوں کی نیم بے ہوشی کے واقعے پر اسکول کو محکمہ تعلیم کی جانب سے جرمانہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں واقع ایک نجی اسکول میں 8 بچوں کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی، ایڈیشنل ڈاٸریکٹر آف پراٸیوٹ اسکولز رفیعہ جاوید کا کہنا ہے کہ اسکول کو محکمہ تعلیم کی جانب سے جرمانہ کیا جاٸے گا۔

    انھوں نے کہا بچے جنریٹر کے دھوئیں سے نیم بے ہوش ہوٸے تھے، اسکول انتظامیہ سے معلوم کیا ہے کہ اب بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    رفیعہ جاوید نے کہا کہ مذکورہ نجی اسکول سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ رجسٹرڈ نہیں ہے، اور یہ ایک کمیونٹی اسکول ہے جس میں غریب بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے، تاہم واقعے کے سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

    کراچی کے نجی اسکول میں 8 بچوں کی طبیعت خراب

    ادھر بچوں کی ایمرجنسی میں ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گھنشام نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، 3 سے 4 گھنٹوں میں بچوں کو ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ 8 بچے چائلڈ ایمرجنسی میں ہیں، جب کہ 2 بچوں کو سول کی مین ایمرجنسی میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    نیم بے ہوش ہونے والے بچوں میں زین ولد سید 9 سال، حنان ولد اشرف 10 سال، ادریس ولد سلیم 11 سال، زین ولد شیر محمد، دانش ولد خرم، ہاجرہ دختر محمد انیس، آمنہ دختر عمران، اور فاطمہ دختر نامعلوم شامل ہیں۔

  • کراچی : گیس لیکیج سے گھر میں دھماکا، 3 بچوں سمیت 4 افراد جھلس گئے

    کراچی : گیس لیکیج سے گھر میں دھماکا، 3 بچوں سمیت 4 افراد جھلس گئے

    کراچی : گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں کپڑاگلی کے قریب گھر میں گیس لیکج کے دھماکا سے آگ لگ گئی ، آگ سے جھلس کر 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، زخمی ہونیوالی3بچیوں کی عمر3 سے 5سال کے درمیان ہے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی خاتون 70 فیصد اور ایک بچی40 فیصد جھلس گئی ہے۔

    یاد رہے اگست میں حیدرآباد کے علاقے پٹھان کالونی میں گیس لیکیج سے گھر میں دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

  • کے پی ٹی کی حدود میں کوئی گیس لیکیج نہیں ہے، جمیل اختر

    کے پی ٹی کی حدود میں کوئی گیس لیکیج نہیں ہے، جمیل اختر

    کراچی: چیئرمین کے پی ٹی جمیل اختر کا کہنا ہے کہ کے پی ٹی کی حدود میں کوئی گیس لیکیج نہیں ہے، کے پی ٹی میں معمول کے مطابق کام جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں چیئرمین کے پی ٹی جمیل اختر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا تمام ٹرمینلز کو چیک کیا ہے کہیں گیس کا اخراج نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی ٹیم نے سیمپل لیے ہیں، جلد رپورٹ پیش ہوگی۔

    جمیل اختر کا کہنا تھا کہ پورٹ سےگیس کے اخراج کی سوشل میڈیا پر افواہیں جھوٹی ہیں، لوگوں کو پورٹ سے متعلق بہت سی چیزوں کا علم نہیں ہے، پورٹ کی مختلف تنصیباب اور برتھ کا دورہ بھی کرایا جاسکتا ہے۔

    چیئرمین کے پی ٹی نے کہا کہ کے پی ٹی میں معمول کے مطابق کام جاری ہے، تقریباً 150 لوگ کام کر رہےتھے،گیس لیکیج ہوتی تو ہم کام کرنے دیتے؟ شہریوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں گیس اخراج کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار زہریلی گیس کے اخراج سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

  • مخدوم پور: گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 15 افراد جھلس گئے

    مخدوم پور: گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 15 افراد جھلس گئے

    مخدوم پور: پنجاب کے ضلع خانیوال کے قصبے مخدوم پور میں چک نمبر 10 میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مخدوم پور کے ایک گھر میں آج صبح سلنڈر پھٹنے سے 15 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی تھی، فائر فائٹرز نے گھر میں لگنے والی آگ کو فوری طور پر بجھایا۔ سلنڈر پھٹنے کا واقعہ ایک ایسے گھر میں پیش آیا جو مٹی کا بنا تھا، سلنڈر دھماکے سے گھر منہدم ہونے سے بچ گیا۔

    یاد رہے کہ 8 فروری کو خیبر پختون خوا کے شہر کرک کے نواحی علاقے خڑے میں بھی گیس لیکیج دھماکے نے پورا گھر ڈھا دیا تھا، جس میں 6 افراد زخمی ہو گئے تھے، ملبے تلے آ کر زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں سردی میں شدید اضافے کے ساتھ ہی گیس لیکیج کے دھماکے بھی بڑھ گئے ہیں، سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں آئے روز گیس لیکیج سے دھماکوں کے واقعات رو نما ہو رہے ہیں، جن میں اب تک سیکڑوں افراد زخمی ہو چکے ہیں اور متعدد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    گیس لیکیج دھماکے نے پورا گھر ڈھا دیا، عورت اور بچوں سمیت 6 زخمی

    گزشتہ ماہ کے آغاز میں بھی خیبر پختون خوا کے شہر نوشہرہ کے علاقے امان گڑھ لیبر کالونی میں گھر میں گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکا ہوا تھا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھے، زخمیوں کو نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا تھا۔

  • گیس لیکیج دھماکے نے پورا گھر ڈھا دیا، عورت اور بچوں سمیت 6 زخمی

    گیس لیکیج دھماکے نے پورا گھر ڈھا دیا، عورت اور بچوں سمیت 6 زخمی

    کرک: خیبر پختون خوا کے شہر کرک کے نواحی علاقے میں گیس لیکیج دھماکے نے پورا گھر ڈھا دیا، جس میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی میں کرک کے نواحی علاقے خڑے میں گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا، جس سے گھر مکمل طور پر منہدم ہو گیا، ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ گھر کے انہدام سے 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    زخمی خاتون کو  ایمبولنس کی طرف لے جایا جا رہا ہے

    ملبے تلے آ کر زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں تین کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکو 1122 اور مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ملبے سے نکالا۔

    زخمیوں کو خیبر پختون خوا کی سرکاری ایمبولنس میں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے

    سردی میں اضافے کے ساتھ ہی کئی شہروں میں گیس لیکج دھماکے، 2 جاں بحق، 13 زخمی

    خیال رہے کہ ملک بھر میں سردی میں شدید اضافے کے ساتھ ہی گیس لیکیج کے دھماکے بھی بڑھ گئے ہیں، سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں آئے روز گیس لیکیج سے دھماکوں کے واقعات رو نما ہو رہے ہیں، جن میں اب تک سیکڑوں افراد زخمی ہو چکے ہیں اور متعدد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    گزشتہ ماہ کے آغاز میں بھی خیبر پختون خوا کے شہر نوشہرہ کے علاقے امان گڑھ لیبر کالونی میں گھر میں گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکا ہوا تھا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھے، زخمیوں کو نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا تھا۔

  • ایبٹ آباد: کمرے میں گیس بھر جانے سے 5 طالب علم جاں بحق

    ایبٹ آباد: کمرے میں گیس بھر جانے سے 5 طالب علم جاں بحق

    ایبٹ آباد: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں کمرے میں گیس بھر جانے سے پانچ طالب علم جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے علاقے دھمتوڑ میں کمرے میں گیس بھر جانے سے پانچ طالب علم جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان گزشتہ شب کمرے میں گیس ہیٹر کھلا چھوڑ کر سوئے تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    کوئٹہ: مکان میں گیس بھرنے سے 5 افراد جاں بحق

    اس سے قبل 13 جنوری کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع گھر میں گیس لیکیج سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور 3 بچے شامل تھے۔

    حیدرآباد: گھر میں گیس لیکیج سے 4 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں ماہ 9 جنوری کو حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد 12 میں گھر میں گیس لیکیج سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور 2 بچے شامل تھے۔