Tag: گیس مہنگی

  • گیس مہنگی کردی گئی

    گیس مہنگی کردی گئی

    کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس 500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی، گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

    کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمت بڑھاتے ہوئے 3ہزار سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کردی گئی، اوگرا کی جانب سے رواں مالی سال کےلئے گیس کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    اوگرا نے کہا کہ گھریلو صارفین اور روٹی تندور صارفین کیلئے گیس کی قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمرشل، سی این جی اور سیمنٹ سیکٹر کےلئے گیس کے نرخ بھی برقرار رہیں گے۔

    اس حوالے سے اوگرا نے مزید کہا کہ فرٹیلائزر اور پاور سیکٹر کےلئے بھی گیس کے موجودہ نرخ برقرار رہیں گے، کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس نرخوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری 2025 سے ہوگی۔

    خیال رہے کہ دو ہفتے قبل کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمتیں بڑھانے کے سلسلے میں حکومت مخمصے کا شکار ہو گئی تھی۔

    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے پر فیصلہ نہیں ہو سکا تھا، پلانٹس ٹیرف میں اضافے کی تجویز ماننے سے انکاری تھے، تاہم اب گیس کی قیمتیں بڑھادی گئی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/gas-prices-captive-power-plants/

  • گھریلو صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی  کرنے کی تیاری

    گھریلو صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    کراچی : گھریلو صارفین کیلئے 2سال میں چوتھی مرتبہ گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے، اوگرا درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کی درخواست پر اوگرا آج لاہور میں سماعت کرے گا جبکہ سوئی سدرن کی درخواست پر اوگرا 8 نومبر کو کراچی میں سماعت کرے گا۔

    اسلام آباد سمیت پنجاب اور کے پی کیلئے گیس3.66فیصد مہنگی کرنے جبکہ سندھ اوربلوچستان کےلیےگیس 53.47 فیصد مہنگی کرنے کی درخواست ہے۔

    سوئی ناردرن نے اوسط قیمت میں 64.16 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دی جبکہ 1810.38 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنےکی درخواست کی ہے۔

    سوئی سدرن کی جانب سے 669.07 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے اور اوسط قیمت 1920.39 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی درخواست کی ہے۔

    گیس کمپنیوں نے یکم جولائی 2024 سے گیس مہنگی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، ذرائع نے کہا ہے کہ گیس صارفین پر 2 سال میں 953 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔

    جنوری2023 سے اب تک گھریلوصارفین کی گیس 3 مرتبہ مہنگی ہوچکی ہے جبکہ سابقہ اتحادی حکومت میں گیس کی قیمتوں میں ایک بار اضافہ کیا گیا تھا اور نگراں حکومت کے مختصردور میں گیس2 مرتبہ مہنگی کی گئی تھی ، دو سال میں گیس صارفین پر 900 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالاگیا ہے۔

  • آئی ایم ایف  کا  ڈو مور کا مطالبہ  ، پاکستانی عوام کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

    آئی ایم ایف کا ڈو مور کا مطالبہ ، پاکستانی عوام کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے گیس صارفین کیلئے بل 100سے400روپے تک بڑھانے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات دسویں دن بھی جاری ہیں ، آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر کیلئے ڈو مورکا مطالبہ کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے تندورں کیلئے گیس مہنگی کرنے کا مطالبہ کیا تاہم حکومت پاکستان نے تندوروں کیلئے گیس کاریٹ نہ بڑھانے کی درخواست کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ڈومیسٹک، فرٹیلائزر، سی این جی اورسیمنٹ سیکٹر کیلئے اگست سے گیس نرخوں میں اضافے کی تیاریاں جاری ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ اور نام پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بل سو روپے سے چارسو روپے تک بڑھانےکی تجویز ہے۔

    عالمی مالیاتی فنڈ کے مشن سے معاشی ٹیم کے گیس سیکٹر کیلئے ٹیرف،گردشی قرضہ اورسیکٹرز کی ریفارمز پر مذاکرات ہوئے، مشن کو گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئےتین پلان عالمی مالیاتی فنڈ سے شئیر کیئے ہیں۔

    مشن کو گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ڈیویڈنڈ اسکیم پر بھی بات چیت کی گئی، ریکوریوں اصلاحات اور ٹیرف سے متعلق ڈیٹا آئی ایم ایف کو بروقت شئیر کرنے پربھی اتفاق ہوا ہے۔

  • گھریلو اور کمرشل صارفین کیلیے گیس کتنی مہنگی ہوگی؟ فیصلہ آج ہوگا

    گھریلو اور کمرشل صارفین کیلیے گیس کتنی مہنگی ہوگی؟ فیصلہ آج ہوگا

    اسلام آباد : گیس مہنگی کرنے کی آج منظوری کا امکان ہے، پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 300روپےفی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق گیس کی قیمتوں کی منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ 3 بجے طلب کرلیا گیا ہے، آئی ایم ایف کودی گئی یقین دہانی کی ڈیڈ لائن کل ختم ہوجائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں گیس کی قیمتوں کی سمری منظوری کیلئے پیش کی جائے گی ، ای سی سی نے گیس قیمتوں کی سمری پر مزید غور کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    پروٹیکٹڈ، نان پروٹیکٹڈ صارفین اور کیپٹو پلانٹس کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری کا امکان ہے، دستاویز میں کہا گیا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور نان پروٹیکٹڈصارفین کیلئےگیس قیمتوں میں300روپےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہو گا۔

    وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پروٹیکٹڈ ،نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئےفکسڈ چارجزمیں اضافہ نہیں کیا جائے گا، بلک میں گیس استعمال کرنیوالوں کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 900 روپے اضافہ ہو گا۔

    دستاویز میں کہا ہے کہ سی این جی سیکٹر کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170 روپے کا اضافہ کیا جائے گا، اینگرو فرٹیلائزر کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہو گا۔

    پروٹیکٹڈ ،نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں اضافےکااطلاق یکم فروری سے ہو گا،گیس قیمتوں میں اضافےسے صارفین پر204 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    حکومت نے آئی ایم ایف کو 15 فروری تک گیس کی قیمت میں اضافے کی یقین دہانی کرارکھی ہے، اوگرا نے گیس قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا تھا۔

  • صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    کراچی : سوئی ناردرن کے بعد سوئی سدرن نے بھی گیس مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی،  گیس کی قیمت میں 226.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مزید اضافہ مانگا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اوربلوچستان کے صارفین کیلئے بھی گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی، سوئی ناردرن کے بعد سوئی سدرن نےبھی گیس مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔

    جس میں سوئی سددرن نےگیس کی قیمت میں226.18روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مزیداضافہ مانگ لیا ہے، سوئی سدرن کی گیس کی موجودہ اوسط قیمت 1470 روپے 21 پیسے ہے۔

    کمپنی نے نئی اوسط گیس قیمت 1696روپے39پیسے مقرر کرنے اور گیس قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے کرنے کی درخواست کی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کا رواں مالی سال 47ارب77کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ ہے، بلوچستان میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 95روپے 40پیسے فی ایم ایم بی ٹی یوہے۔

    کمپنی نے ٹرانسمشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاگت مد میں 150 روپے 67 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کی درخواست کرتے ہوئے روپے کی قدر میں کمی کے فرق کی مد میں40 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگا گیا ہے۔

    اوگرا سوئی سدرن کی درخواست پر18دسمبر کو کراچی میں نجی ہوٹل میں سماعت کرے گا۔

  • گیس مہنگی ہونے سے گھریلو صارفین کا زیادہ سے زیادہ  بل کتنا آئے گا؟  نگراں وزیرتوانائی نے بتا دیا

    گیس مہنگی ہونے سے گھریلو صارفین کا زیادہ سے زیادہ بل کتنا آئے گا؟ نگراں وزیرتوانائی نے بتا دیا

    اسلام آباد : نگراں وزیرتوانائی محمدعلی کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا گھریلو صارفین پر زیادہ اثرنہیں پڑے گا، فکسڈ چارجز چارسو روپے کردیے ہیں ، ان کا زیادہ سے زیادہ تیرہ سو روپے کا بل آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیرتوانائی محمدعلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ملکی مفادمیں کیاگیاہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ مشکل فیصلہ تھا، پاکستان میں جوگیس حکومت خریدتی ہےاسکی ادائیگی کرناپڑتی ہے، حکومت اورکنزیومرجوادائیگی کرتاہےاس میں فرق ہے، اوگراکی اس سال کی ادائیگی697ارب روپے ہے۔

    نگراں وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ آج سےچندسال پہلےہم اپنےذخائرسےعوام کوگیس دیتےتھے لیکن اب پاکستان میں ہرسال گیس کےذخائر کم ہوتے جارہے ہیں، آج جوآئل ، گیس نکال رہے ہیں وہ 10سال پہلے سے بہت کم ہے، اس لئے آرایل این جی امپورٹ کرناپڑتی ہے اور آرایل این جی گیس کی قیمت لوکل گیس سےدگنی ہے۔

    محمدعلی نے بتایا کہ ماضی میں جوپالیسی تھی اس حساب سےاس سال چارج کرنا ضروری تھا، یہ قیمتیں نہ بڑھتیں تواس سال بھی 400 ارب روپے کا نقصان ہوتا، 2013اور2014میں مجموعی طورپر نقصان 18 ارب روپے سالانہ تھا، ہرسال یہ نقصان بڑھتاگیاہے، آج 10 سال بعد879 ارب روپے کے نقصان پرکھڑے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے تو عام انسان ،ملک پر اثر پڑے گا، ملک میں سرکلرڈیڈبڑھ رہاہےاوروہ بڑھتارہےگارکےگانہیں ، قیمتوں میں اضافےکےبعدپٹرولیم ڈویژن میں سرکلرڈیڈنہیں بڑھے گا، آج کے دن پاکستان میں سرکلرڈیڈبڑھنارک گیا ہے۔

    گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نگراں وزیر توانائی نے بتایا کہ 57 فیصد گھریلو صارفین کیلئے گیس ٹیرف نہیں بڑھا، 57 فیصد گھریلوصارفین کیلئے فکسڈ چارج 400 روپےکردیا گیا ہے، گھریلو صارفین کازیادہ سےزیادہ بل1300روپےآئے گا۔

    محمدعلی نے مزید کہا کہ 57فیصدکےعلاوہ باقی کنزیومرکااستعمال بڑھےگاتوٹیرف بڑھےگا، جوزیادہ امیرہےوہ زیادہ ٹیرف دے گا جو غریب ہے اسکا کم چارج ہوگا تاہم تندورکے لئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے اور گیس کی قیمت بڑھنے سے کسان پربھی کوئی اثرنہیں آئےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں نارتھ اورساؤتھ میں الگ الگ ریٹ چارج ہوتے تھے، ساؤتھ میں نیچرل گیس زیادہ ہےاس لئے قیمت کم رکھی گئی ہے، ماضی میں اگرکسی کونئی فیکٹری لگاناہوتومہنگی گیس ملتی تھی، نارتھ اورساؤتھ میں تمام کمپنیوں کوایک ہی قیمت پرگیس ملے گی۔

    نگراں وزیرتوانائی نے کہا کہ گھروں کیلئےہزار،روٹی تندورکیلئے700، فرٹیلائزر کو 580 روپے چارج کر رہے ہیں جبکہ یوریا اور روٹی تندور گھروں کو سبسڈائز کیا گیا ہے، گھروں میں بھی کم آمدن والوں کوکم چارج کیا گیا ہے، بزنس مینوں کوسپورٹ کرنے کا تاثرغلط ہے۔

    محمدعلی کا کہنا تھا کہ آنے والے وقتوں میں پاکستان کو گیس سیکٹر میں اب کوئی نقصان نہیں ہوگا، گیس سیکٹر کا نقصان رکے گا تو حکومتی اداروں میں بھی بہتری آئے گی۔

  • موسم سرما میں  کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟ صارفین کے لئے اہم خبر

    موسم سرما میں کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟ صارفین کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد : نگران حکومت نے نئے گیس کنکشنز پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے موسم سرما میں گیس مہنگی ہونے کے ساتھ صرف 8 گھنٹے ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیر توانائی محمد علی نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ موسم سرمامیں گیس مہنگی ہونے کے ساتھ صرف 8 گھنٹے ملے گی۔

    محمد علی نے بتایا کہ صبح،دوپہر اور شام کےاوقات میں گیس ملے گی تاہم سردیوں میں 8گھنٹے گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

    نگران وزیر توانائی کہا کہ نئے گیس کنکشنز پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا یے ، ملک میں جتنی گیس ہے اتنی ہی ملے گی، نئے کنکشنز کیلئے ملک میں گیس نہیں ہے۔

    دسمبر کیلئے 2 ایل این جی کارگوز کا بندوبست کرلیا ہے اور جنوری کیلئے بھی 2 ایل این جی کارگوز منگوائیں گے۔

  • بجلی بلوں کے بعد اب گیس بلوں کی باری : نگراں حکومت  آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کرنے کے لئے تیار

    بجلی بلوں کے بعد اب گیس بلوں کی باری : نگراں حکومت آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کرنے کے لئے تیار

    اسلام آباد : نگراں حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر گیس 45 فیصد مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ، گیس کے ریٹ میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر نگران حکومت گیس مہنگی کرنے پر مجبور ہے ، گیس مہنگی کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ، پی ڈی ایم کی سابقہ حکومت گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ مؤخر کرگئی تھی۔

    ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے گیس کےریٹ 45 فیصد بڑھانے اور گیس ریٹ بڑھا کر 435 ارب روپے جمع کرنے کا مطالبہ کررکھا ہے اور آئی ایم ایف گیس ریٹ بڑھانے میں کوئی رعایت دینے پر تیار نہیں ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ گیس کے چھوٹے صارفین کو ریٹ میں اضافے سے بچانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے، گیس کے چھوٹے صارفین کے لیے گیس مہنگی نہیں کی جائے گی۔

    نگران حکومت نے گیس کے 64 فیصد صارفین کو بچانے کیلئےحکمت عملی بنالی ہے ، جلد گیس کے ریٹ 45 فیصدتک بڑھانےکا نوٹیفکیشن جاری ہوگا، گیس کے ریٹ میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

    گیس صارفین اکتوبر تا دسمبر بلوں میں جولائی تا ستمبر کے واجبات کلیئر کریں گے ، گیس کے ریٹ میں اضافے کا اطلاق بڑے گھریلو صارفین پر بھی ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق کمرشل صارفین، تندور اور ہوٹلوں ، صنعتی صارفین اور سی این جی سمیت کھاد کارخانوں ،اسٹیل انڈسٹری کے لیے بھی گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

  • مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے نئی مشکل ، بجلی کے بعد گیس مہنگی ہونے کا امکان

    مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے نئی مشکل ، بجلی کے بعد گیس مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد : سندھ اور بلوچستان کیلئے گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے ، سوئی سدرن نے گیس ٹیرف 667.44 روپے فی ایم ایم بی ٹو بڑھانے کی درخواست کردی۔

    ایس ایس جی سی ایل کی پٹیشن پر اوگرا کی جانب سے عوامی سماعت کا انعقاد کیا گیا ، ترجمان اوگرا نے بتایا کہ پٹیشن مالی سال23-2022کیلئے قیمتوں کےتعین کیلئے 14 اکتوبر کو دائر کی گئی تھی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور صارفین کو مدعوکیا گیا تاکہ درخواست پرنقطہ نظر پیش کر سکیں، سماعت میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔

    اوگرا نے کہا کہ ایس ایس جی سی ایل نےمالی ضروریات میں184,881 ملین روپے کا خسارہ ظاہر کیا، ایس ایس جی سی ایل نے اوسط قیمت میں 667.44 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی۔

    مالی سال23-2022 کیلئے آر ایل این جی کی مد میں 26.23 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو کا تخمینہ لگایا، اوگرا نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو منصفانہ موقع فراہم کیا تاکہ وہ اپنا نقطہ نظرپیش کرسکیں۔

    چیرمین اوگرا نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز سن کر فیصلہ محفوظ کیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔

    سوئی سدرن نےگیس ٹیرف 96.36 فیصد تک بڑھانے کی درخواست کر رکھی ہے ، اس وقت سوئی سدرن کا اوسط گیس ٹیرف 692.63 روپے مقرر ہے۔

    یاد رہے سوئی سدرن نے گیس ٹیرف 667.44 روپے فی ایم ایم بی ٹو بڑھانے کی درخواست کی ، اس وقت سوئی سدرن کا اوسط گیس ٹیرف692.6روپے مقرر ہے۔

  • گیس صارفین پر یکم اپریل سے گیس بم گرانے کا فیصلہ

    گیس صارفین پر یکم اپریل سے گیس بم گرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے تمام قسم کے صارفین کیلئے گیس مہنگی کرکے یکم اپریل سےعوام پر گیس بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، پندرہ سے ساٹھ فیصد تک گیس مہنگی کی جائیگی۔

    نواز حکومت نے ملک بھر کے گیس صارفین پر یکم اپریل سے گیس بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزارتِ پیٹرولیم کے حکام کے مطابق صنعتی صارفین کیلئے گیس 53فیصد مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    کمرشل صارفین کیلئےگیس 18فیصد مہنگی کی جارہی ہے، کھاد کے کارخانوں کیلئے گیس کے نرخوں میں 64 فیصد تک کا ہوشربا اضافہ متوقع ہے، سی این جی صارفین کیلئےگیس 25فیصد تک مہنگی کئے جانے کا امکان ہے۔

    وزارتِ پیٹرولیم کے حکام کے مطابق کیپٹوپاورپلانٹس کیلئے گیس 30فیصد تک مہنگی ہونے کا امکان ہے، حکومت گھریلو صارفین کو بھی بخشنے کیلئےتیار نہیں ہے، گھریلو صارفین کے تیسرے سلیب کیلئے گیس 15فیصد تک مہنگی کی جارہی ہے۔

    گیس نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن 22مارچ کے بعد جاری کردیا جائے گا۔