Tag: گیس پائپ لائن

  • ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا

    ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا

    کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا جس سے پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    ،مقامی انتظامی ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرہ کوہ میں اٹھارہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی گئی جس سے پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    لیویز حکام نے بتایا ہے کہ دھماکے میں بڑی مقدار میں بارود استعمال کیا گیا جس سے پائپ لائن کا کافی حصہ متاثر ہوگیا ہے۔

    پی پی ایل کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کی دوبارہ مرمت میں چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے کا وقت درکار ہوگا اس دوران بعض علاقوں کو گیس کی فراہمی متاثر ہوسکتی ہے

  • پاک ایران گیس پائپ لائن افتتاح کیلئے ٹائم فریم میں تبدیلی پرغور

    پاک ایران گیس پائپ لائن افتتاح کیلئے ٹائم فریم میں تبدیلی پرغور

    پاک ایران گیس پائپ لائن کے افتتاح کے لئے ٹائم فریم میں تبدیلی پرغور کرنے کے لئے ایران نے ایڈھاک کمیٹی قائم کردی۔

    ایران کے نائب وزیرپیٹرولیم برائے بین الاقوامی امور اور ٹریڈنگ علی ماجدی نے ایرانی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران نے گیس منصوبے کا مستقل جائزہ لینے کے لئے مشترکہ کمیٹی بنائی ہے۔

    کمیٹی کا اجلاس جنوری کے آخر میں ہوگا جس میں پائپ لائن کی تعمیر میں آنے والی مشکلات اور مسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔ایران پرعالمی پابندیوں کے باعث پائپ لائن منصوبہ تاخیرکا شکار ہے۔

     

  • ڈیرہ مراد جمالی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

    ڈیرہ مراد جمالی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

    ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال کے قریب سوئی سے کوئٹہ جانے والی گیس پائپ لائن کو نامعلوم مسلح گروہوں نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔

    سوئی سے کوئٹہ جانے والی 18 انچ قطر گیس پائپ لائن کو ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث ڈیرہ مراد جمالی اور دیگر علاقوں سے ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع کی طرف روانہ کر دی گئی۔

    دھماکے کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی جبکہ قریباً تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا، واضح رہے گزشتہ سال بھی ڈیرہ مراد جمالی اور نوتال کے مختلف علاقوں میں کوئٹہ جانے والی اس ہی گیس پائپ لائن کو بم دھماکوں سے اڑایا جا چکا ہے۔