Tag: گیس کا ذخیرہ دریافت

  • خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت

    خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت

    ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر آگئی، خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا۔

    پاکستان آئل فیلڈ (پی او ایل) کے مطابق ٹل بلاک میں رزگیر ون کنویں سے تیل و گیس کا ذخیرہ ملا ہے، کنویں سے یومیہ 250 بیرل خام تیل اور 20 ملین میٹر اسٹینڈرڈ کیوبک گیس ملے گی۔

     پاکستان آئل فیلڈ ترجمان نے بتایا کہ کنویں کی کھدائی اس سال جنوری میں شروع کی گئی تھی، تیل و گیس کا کنواں پی او ایل، او جی ڈی سی اور پی پی ایل کی مشترکہ ملکیت ہے۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان آئل فیلڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر دریافت سے متعلق آگاہ کردیا۔

  • پاکستان کی  بڑی کامیابی ، گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت

    پاکستان کی بڑی کامیابی ، گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت

    کراچی : سندھ میں گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت کرلیا گیا، جس سے یومیہ 6.57 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ماری پٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے غازیج فارمیشن سندھ میں گیس دریافت کر لی گئی۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ویب سائٹ پر کمپنی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ماری پٹرولیم نے غازیج کے مقام پر دوسری جگہ ایک ہزار چودہ میٹر تک کی گہرائی کھدائی کی، جس کے بعدیومیہ چھ اعشاریہ پانچ سات ملین اسٹینڈرڈکیوبک فٹ گیس ملے گی۔

    غازیج فارمیشن ٹو میں گیس کا پریشر تین سو چھ پاؤنڈ فی اسکوائر انچ بتایا جا رہا ہے، ماری پٹرولیم کے اس علاقے میں 100 فیصد ورکنگ شیئرز ہیں۔

    گذشتہ ماہ صوبے سندھ کے علاقے ڈھرکی میں گیس کا ذخیرہ دریافت کیا گیا تھا ، جس سے یومیہ سترہ ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی۔

    کمپنی نے ڈھرکی کے علاقے میں سترہ سو چالیس میٹر تک کھدائی کی، کمپنی کی اس علاقے میں یہ تیسری گیس کی دریافت ہے۔