Tag: گیس کمپنیوں

  • عوام کے لیے نئی مشکل ،  ‘گیس ملے نہ ملے قیمتوں میں اضافہ ہوگا’

    عوام کے لیے نئی مشکل ، ‘گیس ملے نہ ملے قیمتوں میں اضافہ ہوگا’

    اسلام آباد : اوگرا میں گیس کمپنیوں نے گیس مہنگی کرنے کی درخواستیں دائر کردیں، جس میں قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اوربلوچستان کے لیے گیس 53.47 فیصد مہنگی کرنے اور اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے لیے گیس 3.66 فیصد مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔

    گیس کمپنیوں نے گیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں دائر کیں ، سوئی ناردرن نے اوسط قیمت میں 64.16 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دی ہے۔

    سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت 1810.38 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی درخواست کی۔

    سوئی سدرن کی جانب سے 669.07 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست دی گئی جبکہ اوسط قیمت 1920.39 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوکرنے کی درخواست کی۔

    گیس کمپنیوں نے یکم جولائی 2024 سے گیس مہنگی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اس حوالے سے اوگرا نے گیس کمپنیوں کی درخواستوں پرگیس صارفین سے تجاویز مانگ لیں۔

    اوگرا سوئی ناردرن گیس کمپنی کی درخواست پر 5 نومبر کو سماعت کرے گی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست پر اوگرا 8 نومبر کو سماعت کرے گا۔

  • وزیراعظم کا گیس کمپنیوں کو لگام ڈالنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، پاکستان اکانومی واچ

    وزیراعظم کا گیس کمپنیوں کو لگام ڈالنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، پاکستان اکانومی واچ

    پاکستان اکانومی واچ کے چیئرمین برگیڈئیر ریٹائرڈ محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گیس کمپنیوں کو لگام ڈالنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، یہ کمپنیاں اپنا منافع بڑھانے کے لئے عوام کو لوٹ رہی ہیں ۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ کو ایل این جی کی درامد کی اجازت نہ دینے سے سرکاری گیس کمپنیوں کو فری ہینڈ ملا ہوا ہے جو اپنے ناجائزمنافع کی خاطر عوام اور معیشت کو مسلسل نقصان پہنچا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ  گیس کا شعبہ مسلسل مصنوعی بحران کا شکار ہے،سابقہ حکومت نے ایل این جی کی درآمد میں نجی شعبہ کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی تھی تاکہ صارفین کو سستی گیس مل سکے۔

    اس منصوبے  پر دو درجن سے زیادہ کمپنیوں نے اس شعبہ میں سرمایہ کاری کی ، مگر بیوروکریسی اپنی مناپلی چھوڑنے پر تیار نہیں ہوئی اور اس نے سازشوں کا بازار گرم کر دیا ، جس کا نوٹس لیا جائے ۔

    ان کا موقف تھا کہ اگر نجی شعبہ کو ایل این جی درامد کرنے کی اجازت دے دی جائے تو اس ایندھن کی قیمت کم ہو جائے گی ، جس سے عوام کو فائدہ ہو گا۔