Tag: گیس کنکشن

  • وزیر پیٹرولیم کا گیس کنکشن پر پابندی کے خاتمے کے لیے اہم اعلان

    وزیر پیٹرولیم کا گیس کنکشن پر پابندی کے خاتمے کے لیے اہم اعلان

    کراچی: وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وہ گیس کنکشن پر پابندی کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز نے گھریلو صارفین کے گیس کنکشن پر پابندی کے خاتمہ کے لیے وزیر اعظم سے ملاقات کا اعلان کیا ہے۔

    کراچی میں ایس ایس جی سی ہیڈ آفس میں خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ گھریلو گیس کنکشن پر پابندی ہٹانے کے حوالے سے وزیر اعظم سے جلد ملاقات کر کے اس پر فیصلہ کریں گے۔ انھوں نے کہا وزیر اعظم سے اس سے پہلے اس حوالے سے بات کی ہے، گھریلو گیس کنکشن پورے ملک کا مسئلہ ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بھر میں ڈیزل کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اہم اقدامات کر لیے ہیں، ملک بھر میں ڈیزل لے جانے والے تمام ٹینکروں کی ڈیجیٹلائزیشں کا کام 2 ماہ مکمل ہو جائے گا، اور اگلے مرحلے میں ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپس کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔


    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گیس سیکٹر کے گردشی قرض پر بات چیت کا امکان


    علی پرویز ملک نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ بڑھنے کا خدشہ ہے، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں معاہدے کے تحت آر ایل این جی نہیں اٹھا رہے ہیں، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں امپورٹ ہونے والی ایل این جی نہیں خریدیں گے تو سرکلر ڈیٹ میں کمی کیسے آئے گی۔

  • بجٹ 2024-25 :  گیس کی قلت کے باوجود نئے کنکشن جاری کرنے کا فیصلہ

    بجٹ 2024-25 : گیس کی قلت کے باوجود نئے کنکشن جاری کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: گیس کی قلت کے باوجود گیس کنکشن جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کے لئے بجٹ میں ایک ارب سے زائد کی رقم مختص کرنے کی تجویز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں گیس کی قلت کے باوجود گیس کنکشن جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، آئندہ بجٹ میں گیس اسکیموں کیلئے ایک ارب سے زائد کی رقم مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس فیلڈز کے 5 کلومیٹر کے اردگرد موجود دیہات کو گیس فراہم کی جائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ سوئی سدرن نے گیس اسکیموں کیلئے ایک ارب 9 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ سوئی ناردرن کو اس مد میں 81 کروڑ 91 لاکھ روپے دینے کی تجویز ہے۔

    ذرائع کے مطابق زلزلوں لینڈ سلائیڈز ایکٹو فالٹس کے مقامات کی نشاندہی کے منصوبے کیلئے7 کروڑ روپے اور نرلز کی دریافت کیلئےجیوسائنس ریسرچ لیبارٹریز کے منصوبے کیلئے40 کروڑ روپے کی تجویز دی گئی ہے۔

    آئندہ مالی سال پیٹرولیم ڈویژن کیلئے3ارب 22 کروڑ روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔